25 September 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Choa Khalsa Delegation Protests Alleged Police Patronage of Suspected Goat Theft
کلر سیداں; چوآخالصہ کے وفد کا مبینہ بکری چور کو پولیس کی سرپرستی میں چھوڑنے پر احتجاج

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |25 ستمبر 2026)— چوآخالصہ کے ایک بڑے وفد نے راجہ قمر مسعود کی قیادت میں ڈی ایس پی وقار عظیم سے ملاقات کی اور بکری چوروں کے گروہ کے مبینہ رکن گلفام کی پولیس سرپرستی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سالہا سال سے مویشی چوروں نے انت مچا رکھی ہے جب مقامی شہریوں نے بکری چور کو رنگے ہاتھوں پکڑا تو اس نے شہریوں کی موجودگی میں اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بتائے، شہریوں نے بکری چور کو کلرسیداں پولیس کے سپرد کردیا پولیس نے ملزم طاہر اور اس کے ساتھی گلفام کو اپنی حراست میں لیا بعد ازاں کہوٹہ کے بااثر افراد کی ڈی ایس پی کہوٹہ سے ملاقات کے بعد ملزم گلفام کو چھوڑ دیا گیا جو سراسر زیادتی اور پولیس کی جانب سے چوروں کی سہولت کاری اور پشت پناہی ہے درجنوں شہری پولیس سے ملزم کے خلاف چوری کی شکایات کر چکے ہیں مگر پولیس کا ایک ہی جواب ہے کہ گلفام چور نہیں جبکہ گرفتار ملزم طاہر بارہا مرتبہ اس کا نام لے چکا ہے دیگر چوروں کو بھی پولیس گرفتار کرنے سے گریزاں ہے ایک ہفتہ گزر گیا پولیس مسروقہ زبح شدہ بکری بھی برآمد کرنے میں ناکام ہے پولیس کا یہ رویہ چوروں کی سرپرستی کے سوا کچھ بھی نہیں انہوں نے وزیر اعلی مریم نواز اور سی پی او راولپنڈی سے ڈی ایس پی کہوٹہ کی جانب سے مبینہ طور پر چوروں کی سرپرستی کا نوٹس لینے اور تفتیش کسی دوسرے تھانے کو منتقل کرکے تمام چوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا یے۔
کلر سیداں میں غیر قانونی آرا مشینوں اور لکڑی کے ڈپو کے خلاف کارروائی، 5 یونٹس سیل
Five Illegal Sawmills and Timber Depots Sealed in Kallar Syedan Operation
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |25 ستمبر 2026)— راولپنڈی نارتھ فاریسٹ ڈویژن شہر یاد نسیم بٹ نے کلر سیداں میں غیر قانونی آرا مشینوں اور لکڑی کے ڈپو کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 5 غیر قانونی آرا مشینیں اور لکڑی کے ڈپو سیل کر دیے۔
Dr. Muhammad Najeeb Naqi Elected 25th President of Azad Jammu and Kashmir
ڈاکٹر محمد نجیب نقی آزاد جموں و کشمیر کے 25ویں صدر منتخب

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |25 ستمبر 2026)—*آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں صدرِ آزاد جموں و کشمیر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ مکمل ہوگئی۔**پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ڈاکٹر محمد نجیب نقی نے 32 ووٹ حاصل کرکے آزاد جموں و کشمیر کے 25ویں صدر منتخب ہوگئے۔*
ان کے مدمقابل امیدوار چوہدری لطیف اکبر نے 13 ووٹ حاصل کیے۔
صدر کے انتخاب میں مجموعی طور پر 45 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق نے کی، جبکہ پریزائیڈنگ آفیسر کے فرائض سیکرٹری الیکشن کمیشن نے انجام دیے۔
Renowned Scholar and Retired Teacher Master Karamat Hussain Passes Away at 94
معروف علمی شخصیت و ریٹائرڈ مدرس ماسٹر کرامت حسین 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |25 ستمبر 2026)— معروف علمی شخصیت ریٹائرڈ مدرس ماسٹر کرامت حسین 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے نماز جنازہ کلرسیداں میں ادا کی گئی جس میں سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس سردار طارق مسعود،راجہ زاھد خورشید ایڈووکیٹ، راجہ قمر مسعود،سید راحت علی شاہ،چوہدری توقیر اسلم،حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود، عاطف اعجاز بٹ،عابد زاھدی،چوہدری زین العابدین عباس،راجہ محمد طارق،سید زوار حسین شاہ،سید سجاد حیدر،ظفر عباس مغل، ارشد عنایت مرزا،افتخار پکھڑال،سردار صلاح الدین احمد،احسان الحق قریشی،صوبیدار غلام ربانی، تنویر شیرازی، راجہ غلام قنبر،چوہدری عبدا لخطیب،ماسٹر محمد ظہیر،راشد کیانی، سید عامر ضمیر گیلانی، بابو محمد حنیف،جاوید چشتی،خان امجد،میثم کربلائی،شیخ توقیر احمد،محمد گلفام،ارشد بھٹی،مسعود احمد بھٹی،راجہ اعجاز مصطفی،سید نصرت حسین شاہ،نمبردار راجہ مسعود،نمبردار بابو محمود،صوفی محمد ارشد،شیخ سلیمان شمسی،عزیز بٹ،چوھدری طارق تاج،سردار محمد آصف، حکیم طاہر عباس، عمران صابر،ملک زاھد و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
Former District Council Member Subedar Muhammad Maqsood’s Brother Haji Abdul Khaliq Passes Away
سابق رکن ضلع کونسل صوبیدار محمد مقصود کے بھائی الحاج عبد الخالق انتقال کر گئے




