03 September 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta Traders Association Announces Full Cooperation with Administration

انجمن تاجران کہوٹہ کا انتظامیہ سے بھرپور تعاون کا اعلان

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3ستمبر2026)
انجمن تاجران کہوٹہ کی اہم پریس کانفرنس، انتظامیہ سے بھرپور تعاون کا اعلان تفصیل کے مطابق گذشتہ روز انجمن تاجران کہوٹہ نے ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہوٹہ انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر برادری اور انتظامیہ ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ چند افراد نے جان بوجھ کر کہوٹہ کی تاجر برادری اور انتظامیہ کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی، تاہم وہ اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکے اور آئندہ بھی انہیں ایسے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔انجمن تاجران کہوٹہ کے رہنماؤں نے کہا کہ کہوٹہ کی تعمیر و ترقی اور شہری مسائل کے حل کے لیے تاجر برادری انتظامیہ کے ساتھ مثبت انداز میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے روڈ کی جلد از جلد تعمیر کے لیے ٹھیکیدار کو سختی سے ہدایات جاری کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انجمن تاجران اپنی طرف سے انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز انجمن تاجران کہوٹہ کی جانب سے منعقدہ اہم پریس کانفرنس کے دوران سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران کہوٹہ حاجی ملک عبدالروف، حاجی ملک منیر اعوان، راجہ خورشید عالم، راجہ شاہد اجمل، ایم ذرین اعوان اور حاجی ملک غلام نبی نے اپنے خطاب میں کیا۔اس موقع پر سابق امیدوار برائے MPA کرنل وسیم احمد جنجوعہ، راجہ رومان سعید، آصف کلیامی، چوہدری قیصر ریاض اور اخلاق احمد نے خصوصی شرکت کی۔تاجر رہنماؤں نے اس موقع پر کرنل وسیم احمد جنجوعہ کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ میں جب بھی کوئی مسئلہ درپیش آیا، چاہے وہ کسی برادری کا مسئلہ ہو یا انتظامیہ سے متعلق معاملہ، کرنل وسیم احمد جنجوعہ کا کردار ہمیشہ مثبت اور قابلِ تعریف رہا ہے۔ انہوں نے ہر موقع پر مسائل کے حل اور فریقین کے درمیان بہتر رابطے کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔انجمن تاجران کے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کہوٹہ کی تاجر برادری شہر کے وسیع تر مفاد، تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مل کر اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔

Mator (Pothwar.com — Kabir Ahmed Janjua, September 3, 2026):
The Kahuta Traders Association held an important press conference and announced its full cooperation with the local administration, emphasizing that the business community and administration are essential partners in the development and progress of the city.

The traders’ representatives said that certain individuals had deliberately attempted to create misunderstandings between the Kahuta business community and the administration. However, they failed to achieve their alleged objectives, and the traders’ community would not allow such attempts to succeed in the future.

The association leaders stated that the business community would continue to play a positive role alongside the administration in promoting Kahuta’s development and addressing civic issues.

They also expressed their special appreciation to the Assistant Commissioner Kahuta for issuing strict directions to the contractor to ensure the road construction work is completed as soon as possible. The traders assured the administration of their full cooperation in this regard.

These views were expressed during the press conference by Patron-in-Chief of the Kahuta Traders Association, Haji Malik Abdul Rauf, along with Haji Malik Munir Awan, Raja Khurshid Alam, Raja Shahid Ajmal, M. Zareen Awan, and Haji Malik Ghulam Nabi.

Former MPA candidate Colonel Wasim Ahmed Janjua, Raja Roman Saeed, Asif Kalyami, Chaudhry Qaiser Riaz, and Akhlaq Ahmed also attended the event.

The traders’ leaders paid tribute to Colonel Wasim Ahmed Janjua, praising his role in resolving local issues. They said that whenever Kahuta has faced a problem—whether involving a particular community or matters related to the administration—Colonel Wasim Ahmed Janjua has consistently played a positive and commendable role.

They added that he has repeatedly contributed to resolving disputes and improving communication between different stakeholders.

The Kahuta Traders Association reaffirmed its commitment to working closely with the administration in the broader interest of the city, supporting development initiatives, and helping resolve public and civic issues.

ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور کا کہوٹہ دورہ، بارش نے بیوٹیفکیشن منصوبے اور انتظامی کارکردگی کے دعووں کی قلعی کھول دی

MNA Raja Usama Ashfaq Sarwar Visits Kahuta as Heavy Rain Exposes Gaps in Beautification Project and Administrative Performance

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3ستمبر2026)
مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور کا بھاری پروٹوکول کے ہمراہ کہوٹہ شہر کا دورہ، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ، محکمہ واپڈا کہوٹہ اور محکمہ ہائی وئے کے افسران سے بیوٹیفکیشن منصوبہ بازار کے حوالے سے بریفنگ لی۔ جبکہ مقامی میڈیا اور انجمن تاجران کہوٹہ کے نمائندوں کو اس دورے سے لاعلم رکھا گیا۔ پریس کلب کہوٹہ اور دیگر سوشل میڈیا کے نمائندوں کو بلکل بھی خبر نہیں دی گئی۔ اسی دوران بارش شروع ہو گئی۔ جس کے نتیجے میں بارش نے حکومتی نمائندوں کے بلند و بانگ دعوؤں اورکہوٹہ انتظامیہ کی قلعی کھول دی۔ بارشی پانی کچرے سے بند نالیوں سے نکل کر سڑک پر آ گیا جس کی وجہ سے سڑک تالاب کا منظر پیش کرنے لگی۔ جبکہ بارشی پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے کی وجہ سے دکانداروں اور عوام کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا۔جس سے صاف ظاہر ہوا کہ ستھرا پنجاب کی انتہائی ناقص کارکردگی ہے۔انتظامیہ نے ایم این اے کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے ان کی آمد پر سڑکوں پر چونا ڈال کر جعلی میک اپ کیا جب کہ شدید بارش نے تمام ناقص میک اپ دھو کر اصل صورت سامنے لے آئی۔

Prominent Political Figure Mansoor Satti Departs for Korea After Pakistan Visit, Warmly Welcomed by Aftab Ali Satti and Haji Tariq Satti

منصور ستی چھٹیاں گزارنے کے بعد واپس کوریا روانہ، آفتاب علی ستی اور حاجی طارق ستی کا پرتپاک استقبال

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3ستمبر2026)
معروف سیاسی شخصیت منصور ستی چھٹیاں گزارنے کے بعد کوریا روانہ، کوریا اہر پورٹ پر معروف سماجی شخصیت فخرِ کہوٹہ پنجاڑ آفتاب علی ستی اور ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت حاجی طارق ستی نے ان کا پرتپاک استقبال تفصیل کے مطابق راولپنڈی کار چوک کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت منصور ستی پاکستان میں چھٹیاں گزارنے کے بعد واپس کوریا روانہ ہو گئے۔ ایئرپورٹ پر معروف سماجی شخصیت فخرِ کہوٹہ پنجاڑ آفتاب علی ستی اور ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت حاجی طارق ستی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور نیک تمناؤں کے ساتھ انہیں رخصت کیا۔اس موقع پر منصور ستی نے استقبال اور محبت کا اظہار کرنے پر آفتاب علی ستی اور حاجی طارق ستی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز اور اپنے دوست احباب سے ملنے کی خوشی ہمیشہ یادگار رہتی ہے۔ دوستوں اور احباب کی محبت اور خلوص بیرونِ ملک رہنے والے پاکستانیوں کے لیے ہمیشہ حوصلہ افزا ہوتا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button