01 September 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Nalla Muslimana Madrassa Student Death, Main Suspect Sanaullah Chishti Arrested

کلر سیداں; دینی مدرسے کے کمسن طالب علم فیضان کی ہلاکت: مرکزی ملزم ثناء اللہ چشتی گرفتار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |01 ستمبر 2026)— کلرسیداں میں دینی مدرسے کے کمسن طالب علم فیضان کی تشدد سے جاں بحق ہونے کے مقدمہ میں اہم پیشرفت،مقدمہ کے مرکزی ملزم ثناء اللہ چشتی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضلع بھکر سے گرفتار کر لیا ثناء اللہ نے سبق یاد نہ کرنے پر طالب علم فیضان کو سبق یاد نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد اسے مختلف ذاتی معالجین کے پاس لے جایا جاتا رہا ہفتہ ضائع کردیا گیا جب اس کی حالت تشویشناک ہو گئی تو اسے راولپنڈی کے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کردی
جس کے بعد ثناء اللہ ڈیڈ باڈی کے ہمراہ آبائی گاؤں بھکر گیا اور میت ورثا کے سپرد کرنے کے بعد وہاں سے فرار ہو گیا جب معصوم طالب علم کو غسل دیا جا رھا تھا تو اس کے جسم پر شدید تشدد کے نشانات تھے جس پر کو کلرسیداں منتقل کردیا گیا ۔واقعہ پر سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر مرکزی ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،جنہوں نے ملزم ثنااللہ کو بھکر سے گرفتار کے کر کے کلرسیداں منتقل کردیا جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi, September 1, 2026): — A major development has emerged in the case involving the death of a minor madrassa student, Faizan, allegedly following physical assault at a religious seminary in Kallar Syedan. The main suspect, Sanaullah Chishti, has been arrested by law-enforcement agencies from Bhakkar.

According to details, Sanaullah allegedly subjected student Faizan to physical violence after the child failed to memorize his lesson. Following the incident, the child was taken to several private doctors for treatment, resulting in a delay of about a week. When his condition deteriorated, he was shifted to a hospital in Rawalpindi, where doctors confirmed his death.

After the child’s death, Sanaullah reportedly travelled to his native village in Bhakkar with the body and handed it over to the family before fleeing the area. However, while the child was being bathed for burial, severe marks of physical violence were reportedly found on his body. The matter was subsequently brought to the attention of authorities in Kallar Syedan.

Following the incident, CPO Hassan Mushtaq Sukhera formed special teams and assigned them the task of arresting the main suspect. The teams traced and arrested Sanaullah Chishti in Bhakkar and subsequently brought him to Kallar Syedan.

The arrest has been welcomed by local residents, who expressed satisfaction with the progress in the case and called for justice for the deceased child.

کلر سیداں پولیس کی کارروائی، قتل کے مقدمے میں چار سال سے مطلوب اشتہاری یاسر عباس گرفتار

Kallar Syedan Police Arrest Murder Case Fugitive Yaser Abbas After Four Years

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |01 ستمبر 2026)— تھانہ کلر سیداں ایچ آئی یو سیکشن کے انچارج سب انسپکٹر طاہر مسعود اور ہیڈ کانسٹیبل شیراز حسین نے قتل کے ایک مقدمے میں نامزد مجرم اشتہاری یاسر عباس سکنہ میال چونترہ کو چار سال بعد گرفتار کر کے عدالت پیش کر دیا۔ ملزم کے دیگ دو ساتھی فیصل اور عبدالرحمان گرفتار نہ ہونے کی وجہ سے اشتہاری قرار دہئے جا چکے ہیں۔ملزمان نے 31 دسمبر 2022 کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے رضوان نامی چوکیدار کو سابقہ دشمنی پر گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا اور ملزمان موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

Lahore High Court Rawalpindi Bench Grants Post-Arrest Bail to PML-N Leader Raja Nauman Zaheer

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ نعمان ظہیر کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |01 ستمبر 2026)—لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ نعمان ظہیر کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی،گزشتہ ماہ زمین کی نشاندہی کے دوران پیدا ہونے والے تنازعہ میں متعدد افراد کے مابین تصادم، ڈنڈوں سے مبینہ حملوں اور مختلف نوعیت کی جسمانی تشدد کے دوطرفہ مقدمہ میں کلرسیداں پولیس نے راجہ نعمان ظہیر کو گرفتار کر کے اڈیالہ منتقل کر دیا تھا سردار محمد عثمان ایڈووکیٹ اور مرزا ابراہیم ایڈووکیٹ نے کیس کے ہر قانونی و واقعاتی پہلو، میڈیکل شواہد، کراس ورژن اور دستیاب ریکارڈ کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور معزز ہائی کورٹ کے روبرو مؤثر قانونی دلائل پیش کیے معزز عدالت نے وکلا کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے راجہ نعمان ظہیر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رھا کرنے کا حکم دے دیا۔

Political and Social Figures Condole with Ikram-ul-Haq Qureshi Over Uncle’s Death

سیاسی و سماجی شخصیات کی اکرام الحق قریشی سے ملاقات، چچا کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |01 ستمبر 2026)—سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،پاکستان سینسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجہ،ریٹائرڈ ایس پی راجہ طاہر بشیر، محمد جاوید بٹ، چوہدری یاسر ولایت، شیخ سلیمان شمسی، شیخ زین اخلاق،راجہ داؤد اکبر،راجہ یاسر محمود،راشد کیانی، چوہدری عزیز الرحمان، حاجی محمد شریف، چوہدری رمضان منہاس، ملک محمد ظہیر، راجہ عدنان رشید و دیگر نے اکرام الحق قریشی سے ملاقات کی اور ان کے ماموں کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button