Kahuta: Rain Exposes Poor Performance of ‘Suthra Punjab’
کہوٹہ میں بارش نے ”ستھرا پنجاب“ کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا
Kabir Ahmed Janjua2 minutes ago
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیرا حمد جنجوعہ،1ستمبر2026) کہوٹہ میں بارش نے ”ستھرا پنجاب“ کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیانالیوں اور گٹروں کا گندا پانی سڑکوں پر جمع، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پیر کے روز ہونے والی بارش نے کہوٹہ شہر میں صفائی و نکاسی آب کے ناقص انتظامات کا پول کھول دیا۔ بارش کے دوران نالیوں اور گٹروں کا پانی سڑکوں پر آگیا، جس کے باعث شہر کی متعدد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اور شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ”ستھرا پنجاب“ کے دعووں کے باوجود بارش کے چند ہی گھنٹوں میں شہر کی صورتحال انتہائی خراب ہوگئی۔ کئی مقامات پر نالیاں بند ہونے کے باعث گندا پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا، جبکہ پیدل چلنے والوں، موٹر سائیکل سواروں اور دیگر شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں نے متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بارش سے قبل نالیوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے، بند نالیوں کو فوری کھولا جائے اور نکاسی آب کا مستقل اور مؤثر نظام وضع کیا جائے تاکہ معمولی بارش بھی شہریوں کے لیے زحمت نہ بنے۔ واضح رہے کہ کہوٹہ میں بارش کے بعد نکاسی آب کے مسائل اور بند نالوں کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی شکایات پہلے بھی سامنے آتی رہی ہیں۔
Mator, Kahuta (Pothwar.com — Kabir Ahmed Janjua, September 1, 2026): Recent rainfall in Kahuta has exposed serious shortcomings in the city’s sanitation and drainage arrangements, as dirty water from drains and sewer lines spilled onto roads, causing significant difficulties for residents.
Several roads in the city turned into pools of stagnant, contaminated water following Monday’s rain. Pedestrians, motorcyclists and other commuters faced considerable problems as blocked drains prevented rainwater from being properly discharged.
Residents expressed disappointment over the situation, questioning the performance of the authorities responsible for sanitation and drainage. They said that despite claims made under the “Suthra Punjab” initiative, the city’s condition deteriorated within just a few hours of rainfall.
Citizens demanded that drains and sewerage lines be cleaned before the rainy season, blocked drainage channels be cleared immediately, and a permanent and effective drainage system be established to prevent even moderate rainfall from becoming a source of hardship for residents.
Residents also pointed out that complaints about water accumulation on roads due to inadequate drainage and blocked drains have surfaced repeatedly in Kahuta after rainfall.
They urged the relevant authorities to take practical and lasting measures to improve sanitation and drainage infrastructure in the city.
پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کی تنظیم سازی پر خاور جنجوعہ کا تحفظات کا اظہار، فیصلوں پر نظرثانی کا مطالبہ
Khwar Janjua Criticises PPP Kahuta Reorganisation, Calls for Review of Decisions
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیرا حمد جنجوعہ،1ستمبر2026) پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کی حالیہ تنظیم سازی میں کارکنوں کو نظر انداز کرنا بڑی زیادتی ہے، خاور جنجوعہ تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن و سابق جنرل سیکرٹری پی وائی او تحصیل کہوٹہ خاور جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کی حالیہ تنظیم سازی میں پارٹی کے حقیقی کارکنوں اور ورکروں کو نظر انداز کرنا انتہائی افسوسناک اور بڑی زیادتی ہے۔انہوں نے کہا کہ من پسند افراد کو بٹھا کر عہدے تقسیم کیے گئے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے حقیقی کارکنوں اور دیرینہ ورکروں سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی۔ تنظیم سازی جیسے اہم معاملے میں کارکنوں کی رائے کو نظر انداز کرنا پارٹی کے بنیادی اصولوں اور جمہوری روایات کے منافی ہے۔خاور جنجوعہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا، جھنڈے اٹھائے، جدوجہد کی اور پارٹی کے نظریے کو عوام تک پہنچایا، مگر افسوس کہ آج انہی مخلص کارکنوں کو فیصلہ سازی کے عمل سے باہر رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے حقیقی ورکر ایسے یکطرفہ اور خود ساختہ فیصلوں کو ہرگز تسلیم نہیں کرتے۔ ہم حالیہ تنظیم سازی کے ان فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تحصیل کہوٹہ کی تنظیم سازی پر نظرثانی کرتے ہوئے حقیقی، مخلص اور دیرینہ کارکنوں کو اعتماد میں لیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کارکنوں کی جماعت ہے اور کارکن ہی اس کا اصل سرمایہ ہیں؛ کسی بھی تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے کارکنوں کی مشاورت اور اعتماد کو بنیادی حیثیت حاصل ہونی چاہیے۔
MNA Raja Usama Ashfaq Sarwar Visits Kahuta as Rain Exposes Administrative Shortcomings
ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور کا کہوٹہ دورہ، بارش نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا
کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، یکم ستمبر 2026) — مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور نے بھاری پروٹوکول کے ہمراہ کہوٹہ شہر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ، محکمہ واپڈا اور محکمہ ہائی وے کے افسران سے بیوٹیفکیشن منصوبہ اور بازار سے متعلق بریفنگ لی۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران مقامی میڈیا، انجمن تاجران کہوٹہ کے نمائندوں، پریس کلب کہوٹہ اور دیگر سوشل میڈیا نمائندوں کو دورے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔
دورے کے دوران اچانک بارش شروع ہوگئی، جس کے بعد شہر میں نکاسی آب کی صورتحال نے حکومتی دعوؤں اور انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے۔ بارشی پانی کچرے سے بند نالیوں کے باعث سڑکوں پر جمع ہوگیا، جس سے متعدد مقامات پر سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔
بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے سے شہریوں اور دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ صورتحال سے شہر میں صفائی اور نکاسی آب کے انتظامات کی ناقص حالت واضح ہوگئی ہے۔
مقامی حلقوں کے مطابق ایم این اے کی آمد سے قبل سڑکوں پر چونا ڈال کر صفائی کا ظاہری انتظام کیا گیا، تاہم شدید بارش کے بعد یہ عارضی انتظام بھی ختم ہوگیا اور شہر کی اصل صورتحال سامنے آگئی۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کہوٹہ شہر میں صفائی، نالیوں کی بروقت صفائی اور نکاسی آب کے مؤثر نظام پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ بارش کے دوران شہریوں کو درپیش مشکلات کا مستقل بنیادوں پر ازالہ کیا جاسکے۔