26 August 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan, Nalla Muslimana: Nine-Year-Old Madrasa Student Allegedly Dies After Torture

کلر سیداں:نلہ مسلماناں مدرسے میں 9 سالہ بچے کی مبینہ تشدد سے ہلاکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |26اگست 2026)— نواحی گاؤں نلہ مسلماناں میں قائم دینی مدرسے میں ضلع بھکر کے زیر تعلیم 9 سالہ بچہ مبینہ طور پر تشدد کے ذریعے جاں بحق ہو گیا پولیس نے ڈیڈ باڈی تحویل میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے پوسٹمارٹم کروانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی،بھکر کے رہائشی محمد یعقوب نے بتایا کہ قاری ثناء اللہ جو کہ خود بھی نلہ مسلماناں میں واقع ایک دینی مدرسے میں استاد ہیں نے خواہش ظاہر کی کہ میں محمد فیضان کو کلر سیداں لے جا کر اپنی زیر نگرانی دینی تعلیم دینا چاہتا ہوں جس کے بعد وہ فیضان کو اپنے ساتھ دینی مدرسے میں لے گیا۔ گزشتہ روز بچے کی طبیعت خراب ہونے پر اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی منتقل کروا دیا گیا اور گھر والوں کو اطلاع دے دی کہ بچے کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے جس پر بچے کے گھر والے بھکر سے راولپنڈی ہسپتال پہنچ گئے جہاں بچہ جاں بحق ہو چکا تھا جسے بعد ازاں اپنے گاؤں لے آئے جب اسے غسل دینے کےلئے اس کے کپڑے اتارے گئے تو اس کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے جس پر انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کر دی۔ڈیڈ باڈی کو واپس کلرسیداں منتقل کردیا گیا جہاں ٹی ایچ کیو ہسپتال سے بچے کا پوسٹمارٹم کرنے کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi, August 26, 2026): A nine-year-old boy from Bhakkar allegedly died after being subjected to violence at a religious seminary in the Nalla Muslimana area of Kallar Syedan, police said.

The police took the child’s body into custody and arranged a post-mortem examination at the Tehsil Headquarters (THQ) Hospital in Kallar Syedan before handing the body over to his family.

According to Muhammad Yaqoob, a resident of Bhakkar and a relative of the deceased, the boy, identified as Muhammad Faizan, had been brought to Kallar Syedan by Qari Sanaullah, a teacher at a religious seminary in Nalla Muslimana.

Yaqoob said Qari Sanaullah had expressed a desire to take Faizan to Kallar Syedan and provide him with religious education under his supervision. The family subsequently allowed the child to accompany him.

The family was later informed that Faizan had fallen seriously ill and had been shifted to District Headquarters Hospital, Rawalpindi. His relatives travelled from Bhakkar to the hospital, where they found that the child had already died.

The family brought the body back to their village. According to Yaqoob, when the child’s clothes were removed for bathing, they allegedly found marks of violence on his body. The family immediately informed the police.

Following the complaint, the body was taken back to Kallar Syedan, where a post-mortem examination was conducted at THQ Hospital. The body was subsequently handed over to the heirs.

Police are investigating the circumstances surrounding the child’s death. The exact cause of death and whether the injuries were responsible will be determined by the post-mortem findings and the ongoing investigation.

Disclaimer: The allegations of torture have been attributed to the family and have not been established as fact by a court. The investigation and medical findings will determine the circumstances of the death.

کلر سیداں میں ستھرا پنجاب کے دو اہلکار پیرا فورس بن کر مبینہ کارروائیوں میں ملوث، گرفتار، ملازمت سے برطرف

Two Suthra Punjab Workers Allegedly Pose as Para Force Personnel in Kallar Syedan; Detained and Dismissed

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |26اگست 2026)— ستھرا پنجاب کے دو اہلکار خود کو پیرا فورس کا اہلکار ظاہر کرکے مبینہ طور پر کارروائیاں کرتے پائے گئے، اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ڈاکٹر سیدہ زینب حسین نے گزشتہ شب اطلاع ملنے پر دونوں کو قابو کر کے انہیں پولیس کے حوالے کردیا، جبکہ ستھرا پنجاب اتھارٹی نے دونوں اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ڈاکٹر سیدہ زینب حسین کو اطلاع ملی کہ ستھرا پنجاب کے دو اہلکار راحیل امجد اور فیضان اختر رات کے اوقات میں خود کو پیرا فورس کے اہلکار ظاہر کرکے مبینہ طور پر مختلف کارروائیاں کر رہے ہیں۔ اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو قابو کیا اور انہیں پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر ستھرا پنجاب اتھارٹی نے بھی کارروائی کرتے ہوئے دونوں اہلکاروں راحیل امجد اور فیضان اختر کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔ انتظامیہ نے ان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیئے درخواست پولیس کے سپرد کردی ہے۔

Multiple Eid Milad-un-Nabi ﷺ Processions to Be Held Across Kallar Syedan and Surrounding Areas Today

کلر سیداں اور گردونواح میں آج میلادالنبی ﷺ کے متعدد جلوس، مختلف مقامات پر خصوصی تقریبات کا اہتمام

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |26اگست 2026)—آج بروز بدھ کلرسیداں کے درجنوں دیہات ق قصبات سے میلادالنبی کے جلوس نکالے جائیں متعدد مقامات پر میلاد ناشتے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے بڑے جلوس کلرسیداں، چوآخالصہ،دوبیرن کلاں،چوک پنڈوری سے بھی نکالے جائیں گے،آج صبح بزم زاھدیہ و میلاد کمیٹی محلہ غوثیہ کلرسیداں شہر میں نماز فجر کے ساتھ ہی سابق کونسلر بلدیہ عابد حسین زاھدی کی رھائش گاہ پر محفل نعت ہو گی پروگرام کی صدارت سید حامد علی شاہ کریں گے اس موقع پر صاحبزادہ محمد احسان الحق نظامی، عقیل عابد وارثی قریشی،طیب الرحمان چشتی،ثاقب حمید نقشبندی،قدیر حسین، حسنین شہزاد چشتی،عثمان گل تعارف نقشبندی،سبیل چشتی و دیگر نعت خواں شرکت کریں گے علامہ مفتی زاھد یوسف اور علامہ نسیم شوکت وارثی بھی خطاب کریں گے،جس کے اختتام پر مرکزی میلاد کمیٹی و مرکزی تنظیم بزم رضائے مصطفی کے زہراہتمام مرکزی جلوس مدنی مسجد مرید چوک سے نکالا جائے گا جس کا آغاز قاری محمد اجمل قادری، قاری رومان القادری،سید اسد علی شاہ کی تلاوت قرآن مجید سے ہو گا،جلوس کی قیادت سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،چوہدری شفقت محمود،پیر سید حامد علی شاہ،راجہ ظفر محمود،سردار صلاح الدین احمد،عامر یاسین صدیقی،ندیم صدیقی، کامران رشید،سید زبیر علی شاہ،عباس علی شاہ و دیگر کریں گے،شرکا جلوس چوآ روڈ،مین بازار،مغل بازار سے ہوتے ہوئے جامعہ غوثیہ معصومیہ اسپورٹس اسٹیڈیم پہنچیں گے جہاں اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق رکن دربار عالیہ مجددیہ بگھار شریف کے سجادہ نشین پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمان کا خصوصی خطاب ہو گا پروگرام میں شریک احباب کے ناموں کی قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کے دو خوش نصیبوں کے ناموں کا بھی اعلان ہو گا، دوسرا جلوس میلاد صبح 8 بجے منگال سے روانہ ہو گا جس کی قیادت قاری ظفر محمود چشتی،علامہ بلال ظفر نقشبندی،عمر زمان چشتی،علامہ تنزیل الرحمان،عبدالغفور سیالوی،علامہ توقیر جلالی،حافظ زبیر تبسم و دیگر کریں گے شرکا جلوس لونی اور مہیرا سنگال سے ہوتے ہوئے کلرسیداں بائی پاس پہنچیں گے جہاں علامہ سید برھان حیدر شاہ نقوی کا خصوصی خطاب ہو گا،
مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ چوآخالصہ کے زہراہتمام سرصوبہ شاہ سے جلوس نکلے گا جس میں خلیفہ محمود اختر نقشبندی،صوفی ضمیر رضا ارشدی،حاجی محمد صغیر،حافظ منصور ظہور،راجہ محمد رمضان،راجہ یامین عادل خصوصی شرکت کریں گے شرکا جلوس موہڑہ لنگڑیال،سہوٹ صدرہ، لاری اڈہ،مین بازار،بنک چوک،محلہ اکبری سے ہوتے ہوئے جامعہ دارالعلوم انور القرآن دوبیرن روڈ پہنچیں گے جہاں پیر شمس العارفین دربار عالیہ نیاریاں شریف کا اور علامہ عبد الشکور نقشبندی کا خصوصی خطاب ہو گا،چوکپنڈوری میں میلاد النبی کا جلوس جامعہ مسجد گلزار حبیب سے نکالا جائے گا جس سے علامہ وقاص حبیب کیانی،علامہ فخر نوید صدیقی،عبدالقیوم چشتی و دیگر خطاب کریں گے،اس کے علاؤہ بھلاکھر،دوبیرن کلاں،سموٹ،شاہ باغ و دیگر مقامات سے بھی جلوس نکالے جائیں گے

Sister of Former Kallar Syedan Municipal Chairman Chaudhry Zia-ul-Rab Minhas Passes Away

سابق چیئرمین بلدیہ کلر سیداں چوہدری ضیاء الرب منہاس کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |26اگست 2026)—سابق چئیرمین بلدیہ کلرسیداں چوہدری ضیارب منہاس کی ہمیشرہ،نمبردار چوہدری اورنگزیب کی اہلیہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ میں سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،چوہدری شفقت محمود، شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،چوہدری اخلاق حسین، چوہدری زین العابدین عباس،مسعود احمد بھٹی،شیخ ذوالفقار احمد،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری توقیر اسلم، عاطف اعجاز بٹ،جنید بھٹی،حاجی محمد اسحاق،عابد حسین زاہدی،راجہ اسرار ایڈووکیٹ،شاہد جمیل عباسی،نمبردار اشفاق کیانی،ملک اکمل اسحاق،سید زبیر علی شاہ،عمر ظریف،سردار وسیم،راجہ فیاض احمد،ملک جمیل عادل و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button