05 August 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta Bridge Collapse Disrupts Key Road Link Between Rawalpindi and Azad Kashmir

کہوٹہ: کلیاہ نارہ پل ٹوٹنے سے آزاد کشمیر اور راولپنڈی کا اہم رابطہ منقطع

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 05 اگست 2026):آزاد کشمیر اور راولپنڈی کو ملانے والی مصروف ترین شاہراہ پر کلیاہ نارہ کے مقام پر واقع پل حالیہ مون سون بارشوں کے باعث شدید متاثر ہو کر ٹوٹ گیا، جس کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے پل کو فوری طور پر بند کر دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق 1967 میں تعمیر کیے گئے پل کا ایک ستون (پلر) ٹوٹ کر زمین بوس ہو گیا، جس کے نتیجے میں پل کا درمیانی حصہ بیٹھ گیا۔ یہ پل تقریباً 6 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی کوہسار ٹورازم ہائی وے کا اہم حصہ ہے۔ منصوبے کے دوران پل کی ازسرِ نو تعمیر کے بجائے صرف مرمت کی گئی تھی۔

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل، محکمہ ہائی ویز کے ایکسیئن، ایس ڈی او ہائی وے کہوٹہ محمد اعجاز، انچارج ٹریفک راولپنڈی کہوٹہ نجم الحسن جنجوعہ اور ٹریفک وارڈنز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک کو متبادل راستے کے ذریعے کہوٹہ شہر سے راولپنڈی روڈ کی جانب منتقل کر دیا، تاکہ آمدورفت جاری رہ سکے۔

مقامی شہریوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹرز نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے اور پل کی مستقل بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

Kahuta (Potohar.com Correspondent Imran Zamir | 5 August 2026):
A major bridge at Kaliah Nara on the busy highway connecting Rawalpindi and Azad Kashmir has been closed to all traffic after suffering severe structural damage due to recent monsoon rains.

According to officials, one of the bridge’s pillars, originally built in 1967, collapsed, causing the central span of the bridge to sink. The bridge forms part of the Kohsar Tourism Highway project, valued at approximately PKR 6 billion. During the highway development, the bridge was repaired rather than completely reconstructed.

Assistant Commissioner Kahuta Shireen Gul, officials from the Highways Department, including Executive Engineer and SDO Muhammad Ijaz, Traffic In-charge Najam-ul-Hassan Janjua, and traffic wardens, responded promptly by diverting traffic through an alternative route via Kahuta City towards Rawalpindi Road to minimise disruption.

Local residents, commuters, and transport operators have urged the Prime Minister of Pakistan and the Chief Minister of Punjab to take immediate notice of the situation and ensure the bridge is restored as soon as possible.

عمرہ کی سعادت کے بعد حاجی مبشر حسن ستی وطن واپس

Haji Mubashir Hassan Satti Receives Warm Welcome at Islamabad Airport After Returning from Umrah

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5اگست2026)
نوجوان سیاسی شخصیت، صدر ینگ فیڈریشن پنجاڑ، حاجی مبشر حسن ستی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ وہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو ان کے عزیز و اقارب، دوست احباب اور سیاسی و سماجی شخصیات نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر ایئرپورٹ کا ماحول خوشی اور عقیدت سے بھرپور تھا۔ استقبال کرنے والوں نے حاجی مبشر حسن ستی کو پھولوں کی مالائیں پہنائیں، خوبصورت گلدستے پیش کیے اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارک باد پیش کی۔ حاضرین نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی عبادت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں صحت، سلامتی اور خوشیوں بھری زندگی عطا فرمائے۔استقبال کرنے والوں میں مہران مسکین ستی، راجہ خرم ستی، ارسلان مسیر، جنید کیانی، عاطف ستی، عامر ستی، احسن حفیظ، محسن اعجاز اور اظہر اقبال سمیت دیگر سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات بھی موجود تھیں۔ تمام شرکاء نے حاجی مبشر حسن ستی سے مصافحہ کیا، انہیں مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ عمرہ کی سعادت ہر مسلمان کی دلی آرزو ہوتی ہے، اور حاجی مبشر حسن ستی کی واپسی ان کے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھیوں کے لیے باعثِ خوشی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو بار بار اپنے مقدس گھر کی حاضری نصیب فرمائے اور امتِ مسلمہ پر اپنی رحمتوں کا نزول فرماتا رہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button