25 July 2026DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London; Telford Kidnap Case: Four Men Jailed for Violent Abduction

ٹیلفورڈ اغوا کیس: چار افراد کو قید کی سزائیں

لندن، 25 جولائی 2026 (پوٹھوار ڈاٹ کام – محمد نصیر راجہ): برطانیہ کے شہر ٹیلفورڈ میں ایک 21 سالہ نوجوان کے پرتشدد اغوا اور مبینہ تشدد کے مقدمے میں چار افراد کو قید کی سزائیں سنا دی گئی ہیں۔

عدالت کے مطابق 24 سالہ شیان حسین، 23 سالہ فہیم چوہان اور 22 سالہ احتشام حسین کو ساڑھے سات، ساڑھے سات سال قید کی سزا سنائی گئی، جبکہ 21 سالہ جواد حسین کو سات سال قید کی سزا دی گئی۔ چاروں ملزمان نے اغوا کے جرم کا اعتراف کیا تھا۔

بدھ کے روز ٹیلفورڈ کراؤن کورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ 29 دسمبر 2025 کو چاروں ملزمان نے مشترکہ طور پر 21 سالہ نوجوان کو اس کے گھر سے زبردستی نکالا، اسے گھسیٹتے ہوئے ایک آڈی گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر اغوا کیا۔

سزا سناتے ہوئے جج ٹریور میگن نے اس واقعے کو “پرتشدد اور خوفناک” قرار دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ نوجوان کو شدید ذہنی اور جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ یہ اغوا متاثرہ نوجوان اور حسین خاندان کے بعض افراد کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کے بعد کیا گیا۔ جج کے مطابق یہ تنازع ایک 17 سالہ لڑکی سے متاثرہ نوجوان کے رابطے کے معاملے پر پیدا ہوا تھا اور اس کے پس منظر میں خاندان کی مبینہ عزت و غیرت کا تصور کارفرما تھا۔

London, July 25, 2026 (Pothwar.com – Mohammad Naseer Raja): Four men have been jailed for their part in what a judge described as the “violent and frightening” abduction and “torture” of a man in Telford.

Shayyan Hussain, 24, Faheem Chohan, 23, and Ehteshan Hussain, 22, were each jailed for seven and a half years, while Jawad Hussain, 21, was jailed for seven years. All four men pleaded guilty to kidnap.

A crown court sentencing in Telford on Wednesday heard that the four men each played a role in the kidnap of a 21 year-old man, who was dragged from his house and forced into the boot of an Audi on 29 December 2025.

Judge Trevor Meegan said the kidnap came after a dispute between the victim and members of the Hussain family.

“That dispute centred around the victim’s contact with a young 17-year-old woman, and it was driven by issues of perceived family honour.”

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button