بیول (پوٹھوار ڈاٹ کام —راجہ طارق ایوب |25جولائی 2026) —حکومت پنجاب نے گورنمنٹ سکولوں میں اساتذہ کو،اور ہر موضع جات کے نمبردار کو سبزیاں اگانے کا نیا حکم جاری کر دیا ہے۔اس حکمنامہ کے مطابق سکولوں میں سبزیاں اگانے کیلئے باقاعدہ باغیچہ بنانے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ ہر یونین کونسل کے نمبرداروں کو ایک ایکڑ زمین پر سبزیاں اگانے کا حکمنامہ جاری کیا کیا ہے۔ یہ سبزیاں نمبر دار اپنے علاقہ کی عوام میں مفت تقسیم کرے گا۔جبکہ اس سارے کام کی نگرانی تحصیل کا متعلقہ اے۔ سی و دیگر افسران کریں گے۔
Bewal (Pothwar.com – Raja Tariq Ayub | July 25, 2026): The Punjab government has issued fresh directives requiring government schools and village headmen (Nambardars) to cultivate vegetables as part of a new initiative aimed at promoting local food production.
According to the official instructions, all government schools have been directed to establish dedicated vegetable gardens on their premises. Teachers will oversee the cultivation and maintenance of these gardens.
In addition, the government has instructed the Nambardar of every village within each Union Council to cultivate vegetables on one acre of land. Under the directive, the produce will be distributed free of charge among residents of their respective villages.
The implementation of the initiative will be monitored by the concerned Assistant Commissioner (AC) of each tehsil, along with other relevant government officials, who will supervise compliance with the government’s instructions.
ایک ہفتے میں پٹرول 30 روپے مہنگا، مہنگائی نے عوام کی مشکلات بڑھا دیں
Petrol Price Jumps by Rs30 in a Week, Inflation Deepens Public Hardship
بیول (پوٹھوار ڈاٹ کام —راجہ طارق ایوب |25جولائی 2026) —حکومت نے ایک ہفتے کے اندر اندر پٹرول کی قیمتوں میں 30 روپے کا اضافہ کر دیا۔پٹرول 331روپے اور 42 پیسے فرنخت ہو رہا ہے۔روزانہ کی بنیاد پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے۔مہنگائی کی اس بے قابو لہر نے غریب عوام کا جینا محال کر رکھا ہے۔اشیا ٔخوردونوش مہنگی سے مہنگی ہوتی جا رہی ہیں ٹماٹر 600 روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں جبکہ سبزیاں بھی 200 اور 250 روپے کلو فرخت ہو رہی ہیں۔فروٹ،سبزیاں ،گوشت آۓروز مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔غریب، مزدور،کسان،دیہاڑی دار کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔مہنگی بجلی،مہنگا پٹرول،مہنگی سبزی،مہنگا فروٹ،مہنگا گوشت،مہنگی ادویات الغرض ہر شے مہنگی ہے۔جبکہ روز روز کے پٹرول پرائس میں اضافہ سے ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں۔غریب عوام کا سفر کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ایسے میں عوام کو کوئی ریلیف کہیں سے بھی نہیں مل رہا ہے اور عوام حکمرانوں کو کوس رہے ہیں اور بددعائیں دے رہے ہیں۔
Gas Load Shedding Begins in Bewal After Power Outages, Residents Face Growing Difficulties
بیول میں بجلی کے بعد گیس لوڈشیڈنگ بھی شروع، شہری شدید پریشان
بیول (پوٹھوار ڈاٹ کام —راجہ طارق ایوب |25جولائی 2026) —بیول اور اس کے گردو نواح میں بجلی کے بعد اب گیس لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی ہے وقفے وقفے سے گیس دی جاتی ہےگیس کی فراہمی کے لئے مختلف اوقات مقرر کر دئے گئے ہیں۔ تین اوقات صبح،دوپہر اور شام کو دو دو گھنٹے کے لیے گیس فراہم کی جاتی ہے جبکہ صبح 9 *سے* لے کر12 بجے تک بند ہوتی ہے پھر دوبارہ 3 بجے سے 6 بجے تک بند رہتی ہے ۔شام 6:30 بجے آتی ہے اور 8 بجے بند کر دی جاتی ہے جو صبح 6 بجے آتی ہے۔اس طرح گیس لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گھریلو خاتون خانہ امور خانہ داری اور کچن کے کام بمشکل سرانجام دیتی ہیں۔ بجلی بند، گیس بند لیکن محکمہ ہر ماہ بھری بھرکم بل بھیج دیتا ہے۔
Mobile Operators Increase Internet Package Prices, Adding to Consumers’ Financial Burden
موبائل کمپنیوں نے انٹرنیٹ پیکجز مہنگے کر دیے، صارفین پر اضافی بوجھ
بیول (پوٹھوار ڈاٹ کام —راجہ طارق ایوب |25جولائی 2026) —پاکستان میں موبائیل فون کمپنیوں نے اپنے انٹر نیٹ پیکیجز میں اضافہ کر دیا ہے۔جاز کمپنی نے اپنے ماہانہ انٹر نیٹ پیکج میں 19% سے لے کر 21% تک اضافہ کر دیا ہے۔اور یوں ماہانہ پیکج میں 300 روپے سے لے کر 500 سے زیادہ تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔اسی طرح ہفتہ وار پیکج میں بھی 17% سے لے کر 21% اضافہ کر دیا گیا ہے۔جبکہ جاز کے100 روپے بیلنس کارڈ پر بھی ٹیکس کٹوتی زیادہ ہے صارف کو 100 روپے میں سے بمشکل 70 روپے وصول ہوتے ہیں۔اس پر بھی کال کرنے کا ریٹ بہت زیادہ ہے۔ اسی طرح دوسری موبائل کمپنیوں نے بھی اپنے نیٹ پیکجز مہنگے کر دئے ہیں۔ ان موبائل کمپنیوں کی سروسز اتنی اچھی نہیں ہیں جبکہ ریٹ انتہائی مہنگے ہیں۔