16 July 2026DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan: Armed Robbers Loot Gold, Cash and Licensed Weapons Worth Over Rs7 Million in Dhok Wasla, Arzai
گوجرخان کے نواحی علاقے ڈھوک وصلہ میں ڈکیتی کی بڑی واردات

گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، 16 جولائی 2026):گوجرخان کے شرقی علاقے ڈھوک وصلہ، آراضی چوہڑ مل میں ڈکیتی کی سنگین واردات پیش آئی، جہاں آتشیں اسلحہ اور ڈنڈوں سے مسلح چھ ڈکیت ایک مقامی زمیندار کے گھر میں داخل ہوگئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق یہ واردات سوموار اور منگل کی درمیانی شب تقریباً ڈیڑھ بجے اس وقت پیش آئی جب گھر کے تمام افراد سو رہے تھے۔ ڈکیت گھر میں داخل ہوئے، مقامی زمیندار ابرار حسین اور ان کے چچا رفاقت کو باندھ دیا اور خواتین سے 18 تولے طلائی زیورات، تقریباً 4 لاکھ روپے نقدی، ایک لائسنسی رائفل، ایک لائسنسی ریوالور اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
متاثرہ شہری ابرار حسین کے مطابق ڈکیت نوجوان دکھائی دے رہے تھے اور آپس میں مقامی زبان میں گفتگو کر رہے تھے، جس سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں علاقے سے واقفیت حاصل تھی۔
ذرائع کے مطابق گوجرخان پولیس نے واقعے کا فوری مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے انچارج چوکی قاضیاں سب انسپکٹر لیاقت شاہ کی سربراہی میں خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
تحقیقات سے وابستہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، جبکہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی (PFSA) کی ٹیم نے بھی موقع پر پہنچ کر فرانزک شواہد محفوظ کر لیے ہیں۔ انہی شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ جدید فرانزک شواہد اور تفتیش کی مدد سے ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ اس واقعے کے بعد علاقے کے مکینوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور انہوں نے رات کے وقت پولیس گشت بڑھانے اور سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کا مطالبہ کیا ہے۔
Gujar Khan (Pothwar.com | July 16, 2026) — A major armed robbery took place in the eastern locality of Dhok Wasla, Arazi Chohar Mall, within the jurisdiction of Gujar Khan, where six armed robbers allegedly stormed the residence of a local landlord and escaped with valuables worth more than Rs7 million.
According to local sources, the incident occurred at around 1:30 a.m. between Monday and Tuesday while all family members were asleep. The robbers, armed with firearms and sticks, entered the house and overpowered Abrar Hussain and his uncle Rafaqat, tying them up before carrying out the robbery.
The suspects reportedly looted:
-
18 tolas of gold jewellery worth over Rs7 million,
-
Rs400,000 in cash,
-
A licensed rifle,
-
A licensed revolver,
-
Along with other valuable belongings.



