کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 16جون 2026)پاکستان کے دورے پر آئے تیونس اور سری لنکا کے دو رکنی وفد کا دورہ بنوقابل لیب کلرسیداں،جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری قاسم الحق اور چوہدری ابرار حسین نے ان کا استقبال کیا،بنوقابل لیب کے انچارج ظہیر احمد ہاشمی نے انہیں بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ کلرسیداں میں بنوقابل پروگرام کے تحت پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے جس میں طلبہ و طالبات کو مفت میں کمپیوٹر کے جدید کورسز مکمل کروائے گئے تاکہ وہ عملی زندگی میں نہ صرف اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں بلکہ ایک خانہ اور ملک کی بھی خدمت کرسکیں،تیونس کی محترمہ حلیمہ نے کہا کہ مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیئے پاکستانی طلبہ طالبات کو جدید علوم سے آگاہی حاصل کرنی ہو گی جدید علوم سے ملکی ترقی کا راستہ ہموار ہوتا ہے محض ڈگری کا حصول اب کوئی معنی نہیں رکھتا دنیا بدل چکی ہے تیسری دنیا کے ممالک کو بھی اس چیلنج کا سامنا کرنے کے لیئے اپنے طلبہ طالبات کو جدید علوم سے روشناس کرانا ہو گا سری لنکا کے سلیمان فارس نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے شاندار تعلیمی منصوبے بنوقابل کو سراہتے ہوئے اسے جدید مہارتوں کے ساتھ نوجوانوں کے لیے بہترین اقدام قرار دیا اور کہا کہ بنوقابل نوجوانوں کے لیئے امید اور ترقی کا موثر ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اداروں کو جدید علوم کے لیئے کمپیوٹر اور انگریزی زبان پر مہارت حاصل کرنا ہو گی،آئی ٹی نے دنیا بھر میں انقلاب برپا کیا ہے اگر آپ نے جدید علوم حاصل کرنا ہیں تو آپ کو آئی ٹی سے رجوع کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں حکومتی مہم کے نتیجہ میں ہر شہری انگریزی زبان میں مہارت رکھتا ہے پاکستان کو بھی ترقی کے لیئے اپنے نوجوانوں کو انگریزی بولنا سکھانا ہو گا محض ڈگری سے ترقی ممکن نہیں انہوں نے الخدمت کے بنوقابل پروگرام کو بڑا معرکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید کورسز مفت سکھائے جا رہے ہیں پاکستانی نوجوان طلبہ طالبات کو اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے انہوں نے کہا کہ اب روزگار اور ترقی کے تمام راستے آئی ٹی سے گزرتے ہیں نوجوانوں کو اسے چیلنج سمجھ کر اسے سیکھنا چاہیے انہوں نے کہا کہ وہ اگلے دورہ پاکستان میں الخدمت پاکستان سے مشاورت کرکے نوجوانوں کے لیئے یہاں کوئی جدید تعلیمی ادارہ قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | June 16, 2026):
A two-member delegation from Tunisia and Sri Lanka visited the Bano Qabil Lab in Kallar Syedan during their tour of Pakistan. The delegation was welcomed by Jamaat-e-Islami General Secretary Qasim-ul-Haq and Chaudhry Abrar Hussain.
Bano Qabil Lab In-charge Zaheer Ahmed Hashmi briefed the visitors on the program, stating that the first phase had been successfully completed, providing free modern computer courses to students to help them gain practical skills and become self-reliant.
The Tunisian delegate, Halima, stressed the importance of modern education, saying that Pakistani youth must acquire advanced knowledge and digital skills to meet future challenges. Sri Lankan delegate Suleman Faris praised the Alkhidmat Foundation’s Bano Qabil initiative, describing it as a valuable platform for equipping young people with modern skills and creating new opportunities for employment and development.
He highlighted the importance of IT and English language proficiency, noting that technological advancement and digital literacy are key drivers of progress. Faris also expressed interest in collaborating with Alkhidmat Pakistan to establish a modern educational institution for youth during a future visit.
آر پی او راولپنڈی کی کلرسیداں میں کھلی کچہری
RPO Rawalpindi Holds Open Court in Kallar Syedan
کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 16جون 2026)ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے کلر سیداں میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو انصاف کی بروقت فراہمی اور پولیسنگ کے نظام میں بہتری ان کی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے شہریوں کے مسائل اور شکایات براہ راست سنیں اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ان کے حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔آر پی او نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ مضبوط بنائے بغیر جرائم کے خاتمے کا ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا،اس موقع پر سائلین انہیں اپنے مسائل پیش کیے جن پر آر پی او نے فوری کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ریڈر آر پی او انسپکٹر قیصر نے صحافیوں کو ویڈیو بنانے سے روک دیا اور مختلف ٹی وی چینلز کے مائیک بھی ٹیبل پر رکھنے کی اجازت نہیں دی جس پر صحافیوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ ایس پی صدر انعم شیر، ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل وقار عظیم اور ایس ایچ او تھانہ کلرسیداں انسپکٹر چوھدری ندیم عباس سمیت پولیس افسران کی بڑی تعداد موقع پر موجود تھی ۔
Heavy Rain and Hailstorm Bring Relief from Intense Heat in Kallar Syedan and Choa Khalsa
کلرسیداں اور چوآخالصہ میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا
کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 16جون 2026)کلرسیداں/چوآخالصہ قانون گو حلقوں میں شدید گرمی کے بعد موسلادھار بارش اور ژالہ باری،پیر ہی سہ پہر کو اچانک ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع ہوئی جس کے ساتھ ہی آندھی طوفان کے ساتھ کہیں کم کہیں زیادہ بارش ہوئی چوآخالصہ و گردونواح میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے علاقہ بھر میں جھلسا دینے والی گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔
RPO Clarifies Media Restriction at Kallar Syedan Open Court, Cites Protection of Citizens’ Sensitive Issues
کلرسیداں کھلی کچہری میں میڈیا کوریج پر پابندی، آر پی او کی وضاحت؛ صحافیوں کا آئندہ مکمل رسائی کا مطالبہ
کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 16جون 2026)آر پی او بابر سرفراز الپا کی کلرسیداں میں منعقدہ کھلی کچہری میں صحافیوں کو میڈیا کوریج سے روکنے پر صحافیوں کے احتجاج پرار پی او نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو کوریج سے روکنے کا مقصد عوامی مسائل کو چھپانا نہیں تھا بلکہ کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے ذاتی اور حساس معاملات کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا تاکہ متاثرہ افراد بلا خوف و جھجھک اپنے مسائل بیان کر سکیں،صحافیوں نے مطالبہ کیا کہ آئندہ ایسے عوامی پروگراموں میں میڈیا کو مناسب کوریج کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ عوامی مسائل اور ان کے حل کی کارروائی شفاف انداز میں عوام تک پہنچ سکے۔