کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 08مئی 2026)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں سیدہ زینب حسین نے پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پیرا فورس کے ہمراہ کلرسیداں،چوآ خالصہ اور چوک پندوری میں دودھ فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا۔پانچ بڑے دودھ فروش مراکز کے معائینے کے دوران مجموعی طور پر 2500 لیٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا اور حیران کن طور پر تقریباً تمام دکانوں کے دودھ میں ملاوٹ پائی گئی جس پر 50 لیٹر دودھ کو مضر صحت اور غیر معیاری قرار دے کر موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دوکانداروں کو 55 ہزار روپے کا جرمانہ بھی کیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | May 8, 2026): Assistant Commissioner Kallar Syedan, Syeda Zainab Hussain, along with the Punjab Food Authority and PARA Force, launched a major crackdown against milk sellers in Kallar Syedan, Choha Khalsa, and Chok Pandori.
During inspections of five major milk distribution points, a total of 2,500 litres of milk was tested. Shockingly, adulteration was found in nearly all samples taken from the shops. As a result, 50 litres of milk were declared hazardous and substandard and were immediately destroyed on the spot.
The Punjab Food Authority also imposed fines amounting to Rs. 55,000 on the shopkeepers involved in selling adulterated milk.
Officials stated that strict action will continue against those involved in food adulteration to ensure the supply of safe and healthy food to the public.
روات کلر سیداں روڈ مہیرا سنگال میں کیری ڈبہ جل کر تباہ، ڈرائیور نے چھلانگ لگا کر جان بچائی
Suzuki Burns Down on Rawat–Kallar Syedan Road in Mehra Singal, Driver Saves Life by Jumping Out
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 08مئی 2026)—روات کلر سیداں روڈ پر مہیرا سنگال میں کیری ڈبہ جل کر تباہ ہو گیا بلال نامی ڈرائیور نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی ریسکیو آپریشن سے قبل ہی گاڑی جل چکی تھی۔
Dr. Farhat Ibrahim Conducts Surprise Dengue Inspection in Dhok Sabri, Larvae Found at Two Locations
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرحت ابراہیم کا ڈھوک صابری میں ڈینگی سروے کا اچانک دورہ، دو مقامات پر لاروا کی نشاندہی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 08مئی 2026)— ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے ٹیم کے ہمراہ ڈھوک صابری میں ڈینگی سروے کے سلسلے میں اچانک دورہ کیا اور انسدادِ ڈینگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر 22 گھروں کا ان ڈور ڈینگی سروے کیا گیا،دو مقامات پر ڈینگی لاروا کی موجودگی کی نشاندہی ڈینگی ڈیش بورڈ پر رپورٹ کی گئی۔ حکام نے صورتحال کو حساس قرار دیتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کیں جانچ پڑتال میں یہ بات سامنے آئی کہ ٹیم نے 11 نمبر گھر کی چھت پر موجود پانی کی ٹینکی کو چیک نہیں کیا تھا،جس پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کی سرزنش کرتے ہوئے تمام ٹیم ممبران کو سختی سے ہدایت کی کہ آئندہ کسی بھی گھر کے سروے میں کوئی بھی کنٹینر،ٹینکی یا ممکنہ لاروا افزائش گاہ چیک کیے بغیر رپورٹ مکمل نہ کی جائے۔