لندن (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ، 29 مارچ 2026ء) —وزیر دفاع نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، کاروباری افراد و طلباء کو مبارکباد دی، برٹش ہائی کمیشن پاکستان، برطانوی شعبہ ٹرانسپورٹ، وزارتِ دفاع، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے کی کاوشوں کو سراہا
قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی اسلام آباد اور لاہور سے لندن ہیتھرو کی براہِ راست پروازوں کے آغاز کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) 29 اور 30 مارچ 2026 سے بالترتیب اسلام آباد اور لاہور سے لندن ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کر رہی ہے۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، بزرگوں، کاروباری افراد اور طلبہ کو مبارکباد دی اور برٹش ہائی کمیشن پاکستان، برطانوی شعبہ ٹرانسپورٹ، وزارتِ دفاع، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ان براہِ راست پروازوں سے وقت اور اخراجات میں نمایاں بچت ہوگی، حکومت نے مانچسٹر کے لیے پروازوں کے آغاز کے فوراً بعد لندن کے لیے براہِ راست پروازوں کی بحالی کے لیے مؤثر اقدامات کیے، یہ کامیابی پی آئی اے کی بروقت نجکاری اور قلیل مدت میں ہونے والی بہتری کا نتیجہ ہے،
پاکستانی عوام جلد ہی پی آئی اے کے بیڑے میں اضافے اور برطانیہ، یورپ اور کینیڈا کے لیے مزید براہِ راست پروازوں کی بحالی دیکھیں گے۔
خواجہ آصف کی جانب سے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ حکومت امریکی ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ بھی براہِ راست پروازوں کی بحالی کے لیے کام کر رہی ہے، جس کے نیجتے میں ناصرف پاکستان کی ہوا بازی کی صنعت میں مثبت تبدیلیوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ تمام شراکت داروں کے لیے روشن مستقبل کی امید بھی ظاہر کی گئی ہے۔
London (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, March 29, 2026) — Pakistan’s Defence Minister Khawaja Muhammad Asif has extended congratulations to the Pakistani community living in the UK, including business leaders and students, following the announcement of new direct flights to London.
According to details, Pakistan International Airlines (PIA) will begin direct flights from Islamabad and Lahore to London Heathrow Airport on March 29 and 30, 2026, respectively.
In his statement, the minister praised the efforts of the British High Commission in Pakistan, the UK Department for Transport, Pakistan’s Ministry of Defence, the Pakistan Civil Aviation Authority, and PIA for making the initiative possible.
He noted that the launch of these direct routes will significantly reduce travel time and costs for passengers. He added that after initiating flights to Manchester, the government took effective steps to restore direct connections to London.
Khawaja Asif emphasised that this achievement reflects recent improvements within PIA, including progress linked to its privatisation process. He expressed confidence that passengers will soon see further expansion in the airline’s fleet and the restoration of more direct routes to the UK, Europe, and Canada.
The minister also revealed that the government is working with US aviation authorities to resume direct flights to the United States. He said these developments highlight growing international recognition of positive reforms in Pakistan’s aviation sector and signal a promising future for all stakeholders.