DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Illegal Petrol Agencies Exposed in Kahuta Areas, Raising Safety Concerns

کہوٹہ کے علاقوں میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کا انکشاف، حفاظتی خدشات بڑھ گئے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27مارچ2026)
تھا نہ کہوٹہ اور میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی حدود چھنی اعوان اور سہالی فیروزال میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے قیام کا انکشاف ہوا ہے، جس پر مقامی انتظامیہ، محکمہ شہری دفاع اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کار کردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں میں کسی قسم کے حفاظتی انتظامات موجود نہیں جبکہ فائر فائٹنگ کے بنیادی آلات بھی دستیاب نہیں ہیں، جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ گزشتہ دنوں پولیس نے ایک پٹرول ایجنسی کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور تقریباً بیس لیٹر پٹرول کے ساتھ مالک سے اڑھائی ہزارروپے نقدی بھی ضبط کی، تاہم حیران کن طور پر مذکورہ پٹرول ایجنسی کو سیل نہیں کیا گیا۔ مزید معلوم ہواہے کہ ان ایجنسی مالکان کے پاس کسی قسم کا قانونی اجازت نامہ بھی موجود نہیں، اس کے باوجود یہ کاروبارکھلے عام جاری ہے۔ علاقہ مکینوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اوربغیر اجازت کام کرنے والی تمام ایجنسیوں کو سیل کیا جائے۔ حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت جانی و مالی نقصان کا بڑا سانحہ پیش آسکتا ہے۔

Mator (Pothwar.com: Kabir Ahmed Janjua / March 27, 2026) — The establishment of illegal petrol agencies has been uncovered in the areas of Channi Awan and Sehali Ferozal, which fall under the jurisdiction of Kahuta Police Station and Municipal Committee Kahuta, raising serious questions about the performance of local authorities and law enforcement agencies.

According to sources, these illegal petrol outlets are operating without any safety arrangements, and even basic firefighting equipment is not available. This lack of precautionary measures poses a serious risk and could lead to a major accident at any time.

Recently, police took action against one such petrol agency, registering a case and recovering approximately 20 litres of petrol along with Rs. 2,500 in cash from the owner. However, surprisingly, the agency was not sealed after the operation.

Further investigations reveal that the owners of these agencies do not possess any legal permits, yet the business continues openly without interruption. This situation has sparked concern among local residents.

Residents have expressed serious alarm over the issue and have urged the Assistant Commissioner Kahuta to immediately launch a crackdown against illegal petrol agencies and seal all those operating without proper authorisation.

Locals warn that due to the absence of safety measures, a major incident involving loss of life and property could occur at any moment.

پٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر تنقید، مہنگائی اور علاقائی کشیدگی پر تشویش

Petroleum Price Hike Criticized, Concerns Over Economic Burden and Regional Tensions

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27مارچ2026)
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک ہے قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام کی زندگی میں مشکل آئی ہے اورملک بھر کے تمام کاروباری برادری کی مشکلات میں اضافہ ہو ا ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار مظہر آف ڈھوک گلہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے کاروباری برادری کی مشکلات میں اضافہ ہو گا عوام اور تاجر برادری پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ ایران پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود مختار ریاستوں پر جارحیت بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے طاقت کے استعمال سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ خطے میں مزید عدم استحکام پیدا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو فوری طور پر کم کرنے کے لیے موثرکردار ادا کیا جائے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کا پرامن حل تلاش کیا جائے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ اور امن واستحکام کے فروغ کے لیے دعا گور ہیں۔

Journalist Sheikh Qamar-ul-Salam Performs Umrah, Receives Congratulations from Kahuta Press Club

معروف صحافی شیخ قمر السلام نے عمرہ ادا کر لیا، پریس کلب کہوٹہ کی جانب سے مبارکباد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27مارچ2026)
معروف صحافی شیخ قمر السلام نے عمرئے کی ادائیگی کر لی، پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) کے عہدیداران و ممبران کی طرف سے مبارک، تحصیل کلر سیداں کے معروف صحافی و صدر پریس کلب کلر سیداں شیخ قمر السلام نے عمرئے کی ادائیگی کر لی،شیخ قمر السلام کو عمرئے کی ادائیگی پر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) کے سرپر ست اعلیٰ سعید افضل چوہان،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری حاجی اصغر کیانی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ، نائب صدر راجہ شاہد اجمل،سینئر صحافی ساجد جنجوعہ،لیگل ایڈوائزرارسلان کیانی،افتخار احمد غوری،ندیم آزاد،آصی جنجوعہ نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

Local Figure Raja Sajid Mahmood Extends Congratulations on the Wedding Ceremony in Kahuta

ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود کی شادی کی تقریب پر مبارکباد، کہوٹہ میں ولیمہ تقریب منعقد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27مارچ2026)
معروف سیاسی و سماجی شخصیت ٹھیکیدار راجہ ساجد محمودکاحافظ حمزہ کو مبارکباد،تفصیل کے مطابق سابق امام مسجد ہوتھلہ حافظ قاری وحید فاروقی کا صاحبزادے حافظ حمزہ رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب ان کے آبائی گاؤں چک بیلی تھلہ خورد میں انعقاد پزید ہو ئی جس میں کہوٹہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود،ڈاکٹر عاشر سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی،تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ کے رہائشی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود نے سابق امام مسجد ہوتھلہ حافظ قاری وحید فاروقی کے صاحبزادے حافظ حمزہ کی دعوت ولیمہ اور ان کی صاحبزادی کی رخصتی پر ان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

Eid Milan Party Hosted by Dr Mansoor Janjua Brings Together Political and Social Figures

ڈاکٹر منصور جنجوعہ کی عید ملن پارٹی، سیاسی و سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27مارچ2026)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر منصور جنجوعہ آف بگلہ راجگان کی طرف سے دوستوں،عزیزوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی،کرنل (ر)ارشد جنجوعہ،کرنل (ر)سعید جنجوعہ سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل مٹور کے گاؤں بگلہ راجگان پاری پٹی کے رہائشی،چیف ایگزیکٹیو الفرید پبلک سکول معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر منصور جنجوعہ آف بگلہ راجگان نے دوستوں،عزیزوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جس میں کرنل (ر)ارشد جنجوعہ،کرنل (ر)سعید جنجوعہ، نمبردار راجہ حفیظ ایڈووکیٹ،سابق کونسلر راجہ عباس پپو، چوہدری زاہد رشید ممیال، معروف صحافی صابر نقوی،سید مبار ک نقوی،راجہ انوار الحق،راجہ آصف محمود اور معروف اتھلیٹ راجہ محمد رمضان سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر منصور جنجوعہ آف بگلہ راجگان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس تقریب کا اہتمام آپس میں مل بیٹھنا پیار بانٹنا ہے ہے اور تمام سیاسی اختلاف رائے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آپس میں پیار ومحبت کا فروغ ہے، میزبان ڈاکٹر منصور جنجوعہ آف بگلہ راجگان نے اپنے معزز مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی تمام مہمانوں نے اپنے معزز میزبان ڈاکٹر منصور جنجوعہ آف بگلہ راجگان کا شکریہ ادا کیا۔

Illegal Weapons Seized from Suspicious Vehicle in Mator, Suspect Arrested

مٹور میں مشکوک گاڑی سے غیر قانونی اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27مارچ2026)
پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی کاروائی مشکوک گاڑی سے ناجائز اسلحہ برآمد،ملزم محمد عاطف ولد اور نگزیب، سکنہ گوئی باغ جمیری کا رہائشی ہے تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں جاری ” محفوظ شاہرات محفوظ پنجاب ” مہم کے تحت پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، پٹرولنگ پولیس ذرائع کے مطابق اے ایس آئی شکیب ایاز نے دوران ناکہ بندی پچھل کس کے مقام پر ایک مشکوک سوزوکی آلٹو کار کو روک کر تلاشی لی۔ جامع تلاشی کے دوران ڈرائیور کے قبضے سے تیس بور پسٹل اور تین عدد گولیاں برآمد ہوئیں۔ ملزم اسلحہ کالائسنس پیش نہ کر سکا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت محمد عاطف ولد اور نگزیب، سکنہ گوئی باغ جمیری کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے اے ایس آئی شکیب ایاز کی مدعیت میں اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button