DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: One Suspect Killed, Two Flee After Police Encounter

روات میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، دو فرار

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی، 26 مارچ 2026)—روات کے علاقہ میں گزشتہ شب موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک، 2 فرار،زیر استعمال موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا
ہلاک ملزم کی شناخت حسین عرف چاچین کے نام سے ہوئی ہے،پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی،فائرنگ کے دوران ایک فائر کانسٹیبل نذیر کو بھی لگا جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے،ہلاک ملزم قبل ازیں کے پی کے میں منشیات،اسلحہ ناجائز، اقدام قتل سمیت چوری و نقب زنی کے مقدمات میں ملوث و ریکارڈ یافتہ ہے،
واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچنگ جاری یے۔نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرنے پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ایس پی صدر، اے ایس پی صدر اور روات پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

Rawat (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi, March 26, 2026) — A late-night police encounter took place in the Rawat area when three motorcycle-riding suspects opened fire on a police team.

According to police reports, officers attempted to stop the suspicious motorcyclists, but the suspects immediately began firing at the police party. During the exchange of gunfire, one suspect was killed on the spot, while the other two managed to escape.

The deceased suspect was identified as Hussain, also known as “Chacheen.” Police stated that he had a prior criminal record in Khyber Pakhtunkhwa, with involvement in multiple cases, including drug trafficking, illegal weapons possession, attempted murder, theft, and burglary.

During the incident, a bullet struck Constable Nazir; however, he remained unharmed due to wearing a bulletproof jacket.

Police recovered the motorcycle used by the suspects along with weapons from the scene. Upon receiving information about the incident, senior police officials arrived at the location with additional personnel.

A search operation is currently underway in the surrounding area to apprehend the fleeing suspects. The body of the deceased has been shifted to the hospital for post-mortem examination.

City Police Officer (CPO) Syed Khalid Mehmood Hamdani commended the SP Saddar, ASP Saddar, and the Rawat police team for their bravery in confronting the suspects despite heavy gunfire. He emphasised that those who attack police officers and endanger citizens’ lives and property will not escape the law.

روات: ڈکیتی معہ قتل کیس میں 5 مجرمان کو سزائے موت، عمر قید اور بھاری جرمانے

Rawat: Five Convicts Sentenced to Death, Life Imprisonment, and Heavy Fines in Robbery-Murder Case

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی، 26 مارچ 2026)—ڈکیتی معہ قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں معزز عدالت نے 5 مجرمان کو سزائیں سنا دیں،مجرمان کو مجموعی طور پر سزائے موت،عمر قید، 100 سال قید، 1 کروڑ 80 لاکھ روپے جرمانے اور 50 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی،مجرم شیرگل کو قتل کے جرم میں سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی،ڈکیتی کے جرم میں عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،زیر دفعہ 460 ت پ میں عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،زیر دفعہ397 ت پ میں 10سال قید اور 05 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،اقدام قتل کے جرم میں 10 سال قید اور 05 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرم ایوب خان کو قتل کے جرم میں سزائے موت اور 10 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی،ڈکیتی کے جرم میں عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،زیر دفعہ 460 ت پ میں عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،زیر دفعہ397 ت پ میں 10سال قید اور 05 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،
اقدام قتل کے جرم میں 10 سال قید اور 05 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرم اکرام اللہ کو قتل کے جرم میں سزائے موت اور 10 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی،ڈکیتی کے جرم میں عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،زیر دفعہ 460 ت پ میں عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،زیر دفعہ 412 ت پ میں عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،زیر دفعہ397 ت پ میں 10سال قید اور 05 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،اقدام قتل کے جرم میں 10 سال قید اور 05 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرم سرفراز کو قتل کے جرم میں سزائے موت اور 10 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی،ڈکیتی کے جرم میں عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،زیر دفعہ 460 ت پ میں عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،زیر دفعہ 412 ت پ میں عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،زیر دفعہ397 ت پ میں 10سال قید اور 05 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،اقدام قتل کے جرم میں 10 سال قید اور 05 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرم آصف خان کو قتل کے جرم میں سزائے موت اور 10 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی،ڈکیتی کے جرم میں عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،زیر دفعہ 460 ت پ میں عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،زیر دفعہ 412 ت پ میں عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،زیر دفعہ397 ت پ میں 10سال قید اور 05 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،اقدام قتل کے جرم میں 10 سال قید اور 05 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرمان نے مارچ 2020 میں تھانہ بنی کے علاقہ میں گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کر دیا تھا،ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں مجرمان کو قرار واقعی سزائیں ملنے پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش،

Show More

Related Articles

Back to top button