11 April 2025DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: Fake FIA Agent and Dismissed Islamabad Police Official Found Involved in Kidnapping for Ransom

ایف آئی اے کا جعلی اور اسلام آباد پولیس کا برطرف اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلا۔

روات(پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – 11 اپریل، 2025) —ایف آئی اے کا جعلی اور اسلام آباد پولیس کا برطرف اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلا۔ملزمان نے تیل کا کاروبار کرنے والے محمد نذیر عرف گولڈن نامی شہری کو اغوا کرکے تاوان طلب کیاتھا۔ملزم ہاتھوں میں مٹرولا وائر لیس سیٹ تھامے خود کو ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کا ملازم ظاہر کرکے تیل کا کاروبار کرنے والے محمد نذیر عرف گولڈن نامی شہری کو اٹھا کر لے گئے جبکہ مغوی کے قریبی افراد نے روات پولیس سے رجوع کیا تو پولیس نے مغوی کے دوست کے بیان پر اغوا کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا۔ملزمان شہری کی رہائی کے لیے 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کرتے رہے اور بات 15 لاکھ روپے پر طے کرنے پر رقم کے ہمراہ چک بیلی موڑ سمیت مختلف جگہوں پر بلواتے رہے۔ایس ایچ او روات زاہد ظہور کی سربراہی میں ٹیم نے جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کی جیسے ہی ملزمان رقم کی وصولی کے لیے جی ٹی روڈ پہنچے تو پولیس ٹیم نے چار ملزمان کو گرفتار کر کے مغوی محمد نذیر کو بھی باحفاظت بازیاب کروا لیا، ملزمان سے گاڑی اور دیگر اشیاء بھی برآمد کر لی گئیں جبکہ ایف آئی اے کا جعلی اہلکار اور اسلام آباد پولیس کا سابق اہلکار دو ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہوگیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi – April 11, 2025) — A man impersonating an FIA officer, along with a dismissed Islamabad police official, has been found involved in a kidnapping for ransom case. The suspects abducted a local oil trader, Muhammad Nazir alias Golden, and demanded a ransom for his release.

The main accused, posing as an FIA and Islamabad police officer while carrying Motorolla wireless communication equipment, abducted Nazir and took him to an unknown location. When the victim’s close associates reported the incident to Rawat Police, a case was registered based on a statement from one of Nazir’s friends.

The kidnappers initially demanded Rs. 5 million for Nazir’s release but later agreed to settle for Rs. 1.5 million, instructing the family to bring the money to various locations, including Chak Beli Mor.

Under the supervision of SHO Rawat Zahid Zahoor, a police team set up a checkpoint on GT Road. As the suspects arrived to collect the ransom, police swiftly apprehended four kidnappers and safely rescued Muhammad Nazir. A vehicle and other belongings were also recovered during the operation.

However, the fake FIA officer, the dismissed Islamabad police official, and two accomplices managed to flee the scene and are currently at large. Police efforts are ongoing to apprehend the remaining suspects.

محکمہ صحت کا روات میں عطائی ڈاکٹر کے کلینک پر چھاپہ، محکمہ ٹیم پر تشدد، مقدمہ درج

Health Department Raids Fake Doctor’s Clinic in Rawat; Health Team Attacked, Case Registered at Rawat Police Station

روات (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – 11 اپریل، 2025) —محکمہ صحت کا روات کلر سیداں روڈ میں عطائی ڈاکٹر کے کلینک پر چھاپہ،فرمان اللہ کلینک پر ڈاکٹر سے ڈگری طلب کرنے پر محکمہ ہیلتھ کی ٹیم پر تشدد کیا گیا جس پر تھانہ روات پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔تحصیل سینٹری انسپکٹر محکمہ ہیلتھ راولپنڈی عامر سجاد نے مقدمہ درج کروایا کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر جاوید اقبال سومرہ کی ہدایت پر بسلسلہ تدارک عطایئت و متعدد امراض محکمہ صحت کی ٹیم پوٹھوہار ٹاؤن سنٹری انسپکٹر الطاف بھٹی اور سید نیئر عباس اپنی روانگی تھانہ روات میں درج کروانے کے بعد ہمراہ دو عدد پولیس ملازمین ایک کلینک ملکیتی فرمان اللہ خان (فرمان اللہ ہیلتھ کلینک)واقع مانکیالہ روڈ نزد غوثیہ ہوٹل بوجہ شکایت سٹیزن پورٹل کو وزٹ کیا اور کلینک پر موجود عطائی ڈاکٹر فرمان اللہ خان سے ڈگری (پی ایم ڈی سی) کے متعلق دریافت کیا جس پر عطائی ڈاکٹر شدید غصے میں آ گیا اور اس نے ہمراہ اپنے دو بھائیوں سفیر اللہ اور سراج اللہ خان، محکمہ صحت کی ٹیم پر ڈنڈوں اور کلہاڑیوں سے حملہ کر دیا اور شور مچا کر مزید پانچ نامعلوم افراد کو بلوا لیا جو کہ ڈنڈوں اور آہنی راڈوں سے مسلح تھے۔عطائی ڈاکٹر نے دیگر ملزمان کیساتھ مل کر ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا جس سے تینوں ملازمین محکمہ صحت مضروب ہو گئے اور ہمارے کپڑے پھاڑ دیئے گئے ۔دوران تشدد میری جیب سے 24 ہزار روپے کی رقم اور اے ٹی ایم کار،سنٹری انسپکٹر الطاف حسین بھٹی کی جیب سے 29 ہزار روپے سے زائد کی رقم اور سروس کارڈ نکال جبکہ سینٹری انسپکٹر نیئر عباس کی جیب سے 15000 ہزار روپے کی رقم نکال لی اور ٹیم کے زیر استعمال گاڑی کے ٹائروں کو بذریعہ تیز دھار آلے کی مدد سے نقصان پہنچایا۔

PML-N MPA Raja Sagheer Ahmed Assures Roadwork to Begin Soon on Rawat-Kallar Syedan Road, Dismisses Divisive Claims


مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے روات سے کلرسیداں سڑک پر کام کی جلد شروعات کی یقین دہانی کرائی، تقسیم کی باتوں کو مسترد کیا

روات (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – 11 اپریل، 2025) —مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ روات سے کلرسیداں سڑک پر کام دس پندرہ ایام میں شروع ہو جائے گا کہوٹہ اور کلر میں منافرت کی باتیں درست نہیں دونوں تحصیلوں میں آٹھ آٹھ سڑکوں پر کام ہو رھا ہے بلدیہ کے منصوبے ڈپٹی کمشنر کے پاسں منظوری کے لیئے پڑے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے درکالی شیرشاہی میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سیکرٹری اطلاعات انجینئر ظہیر احمد مغل کی جانب سے منعقدہ عید ملن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ریٹائرڈ ایس پی راجہ طاہر بشیر،سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،چوہدری زین العابدین عباس،طارق یاسین کیانی،شاہد جمیل عباسی، صوبیدار غلام ربانی،عابداللہ سیٹھی،آصف منہاس،جنید بھٹی،حاجی محمد اسحاق،صوفی ضابر حسین، قاضی ظفرجاوید، کاشف محمود چوہدری،بابر ہاشمی و دیگر بھی موجود تھے۔راجہ صغیر احمد نے کہا کہ وہ کہوٹہ کلرسیداں کی تقسیم پر یقین نہیں رکھتے میں نے ماضی میں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ کر کامیابی حاصل کی میں منتظر رھا مگر مسلم لیگ ن کوئی مجھے راضی کرنے نہیں آیا راجہ ندیم احمد نے میرے مقابلے میں الیکشن لڑا میں نے انہیں اب اپنے ساتھ راضی کرلیا انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ جو لوگ کام نہیں کرتے انہیں ووٹ نہ دیں میں مزدور ادمی ہوں پورے حلقہ کی گلی محلے کے بارے میں آگاہی رکھتا ہوں ستھرا پنجاب میں بڑا کام ہو رھا یے مریم نواز پنجاب میں پی ٹی آئی کا خاتمہ کرکے دم لیں گی انہوں نے ہائی سکول درکالی کے لیے عمارت کی تعمیر کے ساتھ ساتھ گلیات کی تعمیر کی بھی یقین دھانی کروائی، مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین نے کہا کہ ہمارا تعلق کسی شخصیت کے ساتھ نہیں نوازشریف اور مسلم لیگ ن سے ہے ہمارے ارکان اسمبلی مسلم لیگ ن کو مضبوط کرنے میں ہمارا ساتھ دیں،تقریب کے میزبان انجینئر ظہیر احمد مغل نے کہا کہ کلر میں ترقیاتی کام دیگر تحصیلوں سے کم ہیں اس کا ازالہ کیا جائے میں علاقائی تعصب پر یقین نہیں رکھتا مگر ترقی کے مواقع سب کو یکساں ملنے چاہییے،انہوں نے روات سے کلر نئی سڑک کی تعمیر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کام سب کے ہونے چاہییں کسی کو نظرانداز نہ کریں درکالی شیرشاہی میں چوہدری نثار علی نے سوئی گیس لگوائی اب باقیماندہ آبادیوں میں بھی سوئی گیس پہنچائی جائے درکالی شیرشاہی اپگریڈ ہوا مگر عمارت نہیں دی گئی، عبدالوحید جنجوعہ نے کہا کہ مسائل حل کرنا منتخب ارکان اسمبلی کی ذمہ داری ہے ہم مسائل کا حل چاہتے ہیں ماضی کی کی محرومیوں کا ازالہ ہونا چاہیئے۔

It is 37 Years Since the Ojhri Camp Tragedy: A Devastating Missile Attack Claimed Hundreds of Lives, Including Former Minister Khakan Abbasi and His Son


سانحہ اوجڑی کیمپ کو 37 برس مکمل، میزائل حملے میں سینکڑوں جانیں ضائع ہوئیں، سابق وزیر محمد خاقان عباسی اور ان کے بیٹے زاہد خاقان عباسی بھی شہید ہو گئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – 11 اپریل، 2025) —سانحہ اوجڑی کیمپ کو 37 برس گزر گئے اوارہ میزائلوں نے سینکڑوں لوگوں کی جان لے لی تھیں بڑی تعداد میں لوگ اپنے پیاروں سے بچھڑ گئے تھے اس حادثے میں سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کے والد محترم اس وقت کے وفاقی وزیر محمد خاقان عباسی گاڑی کو میزائل لگنے سے جام شہادت نوش کر گئے تھے ان کے ساتھ گاڑی میں موجود ان کا سیاسی جانشین فرزند زاہد خاقان عباسی بھی شدید زخمی ہو کر یاداشت سے محروم ہو گئے تھے طویل مدت تک کامے میں رہے اور پھر یہ بھی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے تھے اس حادثہ میں محمد خاقان عباسی اور ان کے فرزند زاہد خاقان عباسی نے بھی جام شہادت نوش کیا تھا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button