DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Key Security Meeting Held at Kahuta Club Under Assistant Commissioner’s Leadership

ملکی سکیورٹی کے حوالے سے کہوٹہ کلب میں اہم اجلاس منعقد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5مارچ2023) اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ محترمہ شیریں گل کی سربراہی میں کہوٹہ کلب میں ملکی سکیورٹی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف یونین کونسلوں کے نمبرداران اور معززینِ علاقہ نے شرکت کی۔اجلاس میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ ہر یونین کونسل میں کسی بھی مشکوک فرد یا سرگرمی کے بارے میں فوری طور پر انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کیا جائے۔اسسٹنٹ کمشنر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و استحکام کے قیام میں مقامی نمائندگان کا کردار نہایت اہم ہے اور عوام و انتظامیہ کے باہمی تعاون سے ہی سکیورٹی کو مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔نمبرداران اور یونین کونسل کے نمائندگان نے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے علاقوں میں مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور بروقت اطلاع دی جائے گی۔اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی، عوامی تحفظ اور باہمی رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Kahuta (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua – March 5, 2023) An important meeting regarding national security was held at Kahuta Club under the chairpersonship of Assistant Commissioner Kahuta, Ms. Shireen Gul. The meeting was attended by Nambardars and notable community representatives from various Union Councils.

During the session, participants held a detailed discussion on the prevailing law and order situation. Emphasis was placed on the need for immediate reporting of any suspicious individuals or activities to the local administration and law enforcement agencies in every Union Council.

Addressing the participants, the Assistant Commissioner stated that local representatives play a vital role in maintaining peace and stability. She highlighted that effective security can only be ensured through close coordination and cooperation between the public and the administration.

The Nambardars and Union Council representatives assured the administration of their full support, pledging to keep a vigilant eye on any suspicious activities within their respective areas and to provide timely information to the authorities.

The meeting concluded with a renewed commitment to strengthening national security, public safety, and mutual coordination between the community and the administration.

راجہ ارشد آف بھورا حیال کی جانب سے رمضان المبارک میں 500 سے زائد خاندانوں میں امداد تقسیم

Raja Arshad of Bhora Hayal Distributes Aid to Over 500 Families During Ramadan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،05مارچ2026)–معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ ارشد آف بھورا حیال نے ہر سال کی طرح اس ماہِ رمضان میں بھی 5 سو سے زائد گھرانوں میں امداد تقسیم کی تفصیلات کے مطابق راجہ ارشد آف بھورا حیال نے ماہِ رمضان المبارک میں غرباء و مساکین میں عید کے کپڑے اور راشن تقسیم کیا اس موقع پر خواتین اور مرد حضرات کی بڑی تعداد نے کپڑے اور راشن وصول کیا راجہ ارشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے 25 سال سے میں ہر سال رمضان المبارک میں اپنے گاؤں کے نادار اور مستحق خاندانوں میں کپڑے اور راشن تقسیم کرتا ہوں اس بار 5 سو خاندانوں میں راشن اور کپڑے تقسیم کیے ہیں اور سکول کی بچیوں میں یونیفارم بھی تقسیم کیا ہے جبکہ عام دنوں میں بھی اگر کسی غریب اور نادار شخص کی بیٹی کی شادی ہو تو میں اس میں بھی امداد کے طور پر اپنا حصہ اللّٰہ کی رضا کی خاطر ڈالتا ہوں راجہ ارشد نے مزید کہا کہ میں اپنے دوستوں اور مخیر حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ دل کھول کر خصوصاً رمضان المبارک میں سفید پوش غریب نادار لوگوں کی مدد کرنی چاہیے تا کہ وہ بھی اپنی زندگی اچھے انداز سے گزار سکیں جس اللّٰہ بھی راضی ہو گا

Raja Waqas Announces Formal Joining of PML-N at Grand Iftar Dinner in Sada Kamal

سدا کمال میں راجہ وقاص کا پرتکلف افطار ڈنر، مسلم لیگ (ن) میں باضابطہ شمولیت کا اعلان

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،05مارچ2026)–سدا کمال کی معروف سیاسی سماجی شخصیت راجہ وقاص کی معززین علاقہ کے اعزاز میں دیئے گے افطار ڈنر کی پرتکلف تقریب اس موقع پر مسلم لیگ ن میں باضابطہ شمولت کا اعلان کر دیا، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاعی ڈویژن راجہ اسامہ اشفاق سرور، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد، چیف کوارڈینیٹر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کرنل محمد انوار عباسی کی خصوصی شرکت، چیئرمین چوہدری صداقت، چیئرمین زبیر کیانی، نائب ناظم مداح حسین شاہ، معروف سماجی شخصیت ابرار حسین چوہدری، ممبران ایم سی کلرسیداں چوہدری زین العابدین، راجہ ظفر، عابد زیدی، یوسی صدر مسلم لیگ ن راجہ عاصم و دیگر شخصیات نے بھی دعوت پر خصوصی شرکت کی، بعد ازاں ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور، چیف کوارڈینیٹر کرنل محمد انوار عباسی، چوہدری صداقت، مداح حسین شاہ، چوہدری ابرارحسین و دیگر کی چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی کے آفس آمد جہاں راجہ اسامہ اشفاق سرور نے قومی الیکشن کے دوران یونین کونسل بشندوٹ کے آزاد امیدوار برائے ایم این اے کے باجود مسلم لیگ ن کی کامیاب کمپین چلانے پر ایک بار پھر چیئرمین زبیر کیانی کی کوششوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ آپ مسلم لیگ ن کا سرمایہ ہیں آپ کی قدروقیمت ہمارے دل میں ہے جس پر زبیر کیانی نے تمام کا ان کے آفس آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن جب بھی قربانی مانگے کی دونگا۔

Show More

Related Articles

Back to top button