DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Rare Trees Uprooted in Kahuta Club, Local Youth Expresses Grief
کہوٹہ: کہوٹہ کلب میں نایاب درختوں کی بےدردی سے کٹائی، مقامی نوجوان کا اظہار افسوس
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21مارچ2025)
کہوٹہ میں رہائش پزید اوکاڑہ کے نوجوان محمد عدیل چوہدری کے کہوٹہ کلب میں لگائے گے نایاب پودے کسی نے جان بوجھ کر توڑ دیے، محمد عدیل چوہدری اور ان کے دوست قاری جہانگیر نے مل کر کہوٹہ کلب میں شہتوت، انجیر،مورنگا،آلو بخارا،نیم،گلاب،جھمکابیل لگائی تھی جس انہوں نے بڑھی دور سے پانی لا کر ڈالتے رہے مگر جب یہ پودے بڑھے ہوئے تو کسی نے جان بوجھ کر ان درختوں کا کاٹ دیا سرکاری بلڈنگ کے اندر سے جہاں مالی اور چوکیدار ہونے کے باجود پودے توڑنا ان کی غفلت و لاپروائی کا منہ بولتا ثبوت ہے محمد عدیل چوہدری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہو ا ان پودوں کا جان بوجھ کر توڑا گیا ہے ہم نے شدید گرمیوں میں بہت دورے سے پانی لالا کر ان پودوں کو دیا اور جب یہ بڑھے ہوئے تو کسی نے جان بوجھ کر توڑ دیے اس کے علاوہ بھی کہوٹہ کے جنگلات کی بات کی جائے تو تمام جنگلات دن رات گاجر مولی کی طرع کاٹا جا رہا ہے زمہ دار محکمیں اپنی زمہ داری احسن طریقے سے نبھاہیں تاکہ جنگلات کا بچاو ہو سکے۔




