DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Kallar Syedan: In light of Sadaqat Ali Abbasi’s statement of 164 given in May 9 tragedy, Terrorism Court No. 1 Rawalpindi arrested Shehbaz Gul, Murad Saeed, Colonel Muhammad Shabbir Awan, Musarat Cheema and Shibli Faraz and ordered them to appear on April 2

صداقت علی عباسی کے سانحہ 9مئی کے واقعہ میں دیئے گئے 164 کے بیان کی روشنی میں دہشت گردی کورٹ نمبر 1 راولپنڈی نے شہباز گل، مراد سعید،کرنل محمد شبیر اعوان، مسرت چیمہ اور شبلی فراز کو گرفتار کر کے 2 اپریل کو پیشِ کرنے کا حکم دے دیا

روات(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 29, مارچ، 2024) —پی ٹی آئی کے سابق مرکزی رہنما صداقت علی عباسی کے سانحہ 9مئی کے واقعہ میں دیئے گئے 164 کے بیان کی روشنی میں دہشت گردی کورٹ نمبر 1 راولپنڈی نے شہباز گل، مراد سعید،کرنل محمد شبیر اعوان، مسرت چیمہ اور شبلی فراز کو گرفتار کر کے 2 اپریل کو پیشِ کرنے کا حکم دے دیا پی ٹی آئی کلرسیداں کے رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان نے عدالت پیش ہوئے جہاں ان کی دو اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی گئی انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ 9 مئی کے سانحہ کے کسی بھی مقدمے میں نہ مطلوب تھے نہ ہی کسی ایف آئی آر میں میرا نام درج تھا مگر صداقت علی عباسی کے 164 کے بیانات کے نتیجے میں انہیں بھی آر اے بازار اور سول لائن مقدمات میں شامل کر لیا گیا جو بدنیتی پر مبنی بیان ہے میرا خود تعلق پاکستان آرمی سے ہے مجھ جیسے سولجر کو نو مئی کے واقعات میں ملوث کرنا میرے سیاسی سفر کو روکنا ہے اور یہ کام وہ شخص کر رھا ہے جو پی ٹی آئی کے اندر اور باہر میرا سیاسی مقابلہ نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ میں نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر لی ہے ہفتہ کے روز شامل تفتیش ہوں گا۔کرنل محمد شبیر اعوان نے کہا کہ وہ دو بار کلر کہوٹہ سے پی ٹی ائی کی نامزدگی میں الیکشن لڑ چکے ہیں صداقت عباسی نے طارق محمود مرتضی سے مل کر میرے خلاف یہ گھناونی سازش کی مگر میں عمران خان کے سچے،کھریبہادر،نڈر سپاہی کی طرح پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔

Rawat (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, March 29, 2024) – In light of the testimonies of 164 witnesses in the incident of May 9 involving Saddiqat Ali Abbasi, terrorism court number 1 in Rawalpindi has ordered the arrest of Shahbaz Gul, Murad Saeed, Colonel Muhammad Shabir Awan, Musarrat Cheema, and Shabli Faraz, to be presented on April 2. Former PTI central leader Colonel Muhammad Shabir Awan appeared in court where his interim bail until April 2 was accepted. Speaking to the media, he stated that he was neither wanted nor named in any FIR related to the May 9 incident, but due to the outcomes of Sadaqat Ali Abbasi’s 164 statements, he was included in the cases related to RA Bazaar and Soul Lane, which are based on false allegations. He emphasized his affiliation with the Pakistan Army, stating that implicating soldiers like him in the May 9 events is an attempt to halt his political journey, a task that someone within or outside PTI cannot accomplish. He mentioned having obtained interim bail from the court and will attend the investigation on Saturday. Colonel Muhammad Shabir Awan stated that he has contested elections twice from Kahuta for PTI candidacy, alleging a conspiracy against him by Tariq Mahmood Murtaza. However, he asserted his steadfastness with PTI leadership and workers, likening himself to an honest, brave, and daring soldier standing alongside PTI leadership and workers.

پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، 600سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا

Police crackdown on drug dealers, more than 600 drug dealers were arrested

روات(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 29, مارچ، 2024) —وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، 600سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا،ملزمان سے 08من کے قریب چرس، 05کلو گرام ہیروئن، 01کلو480گرام آئس اور3000لیٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی،منشیات فروشوں کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران 2400کے قریب ملزمان کو گرفتار کیا گیا،ملزمان سے 45من کے قریب چرس،24کلو سے زائد ہیروئن اور 01کلو480گرام آئس برآمد کی جا چکی ہے،منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں 17ہاٹ سپاٹس کو بھی کلیئر کروایا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button