DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Spain: Bilal Raja honoured as the first official Pakistani road safety professor and trainer

اسپین: پاکستان نژاد بلال راجہ کیلئے پہلے آفیشل پاکستانی روڈ سیفٹی پروفیسر اور ٹرینر کا اعزاز

بارسلونا (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ، 20, مارچ 2024)— پاکستان نژاد بلال راجہ نے پہلے آفیشل پاکستانی روڈ سیفٹی پروفیسر اور ٹرینر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اسپین کے شہر ’’ ژارا غوثا‘‘ میں منعقدہ کانووکیشن میں انہیں ڈگری دی گئی ۔ یہ اسپین میں پاکستانی کمیونٹی کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ بلال راجہ نے اس بڑے سیکٹر میں داخل ہونے کی پاکستانیوں کیلئے ایک بڑی ونڈو بریک کی ہے۔ یہ ایک طویل پروسیس ہے جس کیلئے سائیکالوجی، مکینکل، ایڈمنسٹریشن، ٹریفک لاء، روڈ سیفٹی اور یورپین قوانین سمیت مختلف مضامین اور فنی ٹریننگ کے 14امتحانات دینے پڑتے ہیں اور ہر امتحان میں کامیابی ضروری ہے۔ ہزاروں ہسپانوی لوگوں نے اس مقابلے کے امتحان میں حصہ لیا تھا جب کہ کل 150کے قریب کامیاب ہوئے جب کہ ’’صوبہ کاتالونیا‘‘سے صرف 16لوگوں نے کامیابی حاصل کی۔ بلال راجہ کا تعلق پاکستان کے ضلع گجرات کے نواحی گاؤں ’’سرسال‘‘ سے ہے اور 2015میں انہوں نے فیملی کے ساتھ اسپین میں رہائش اختیار کی اور بہت مختصر وقت میں یہ کامیابی حاصل کر کے وطن عزیز پاکستان اور اسپین کا نام دنیا میں بلند کیا ۔ بلال راجہ کے اساتذہ کرام نے بتایا کہ یہ بہت ذہین اور ماہر روڈ سیفٹی پروفیسر بن کر ابھرےہیں جس کے پاس ہر بات کا جواب ہوتا ہے۔ ٹریننگ سینٹر کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ پچھلے 25سال میں یہ پہلا ایشین ہے جو اتنے کڑے امتحانات عبور کر کے ہمارے پاس فائنل ٹریننگ کے لیے آیا ہے۔

Spain: (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, March 20, 2024) —In a significant achievement for the Pakistani community in Spain, Bilal Raja has been awarded the prestigious title of Official Pakistani Road Safety Professional and Trainer. The honor was conferred upon him during a convention held in the city of Zaragoza. This recognition marks a significant milestone for the Pakistani diaspora in Spain.

Bilal Raja’s entry into this prominent sector opens a new window of opportunity for Pakistanis. This endeavor entails a lengthy process, requiring candidates to pass 14 exams covering various subjects including psychology, mechanics, administration, traffic laws, road safety, and European regulations, with success in each exam being imperative.

Thousands of Spaniards participated in these exams, with only around 150 achieving success. Remarkably, among the successful candidates, only 16 hailed from the Catalonia region. Bilal Raja, originally from the village of Sarsal in the Gujrat district of Pakistan, moved to Spain with his family in 2015. In a relatively short period, he has brought pride to both Pakistan and Spain through his remarkable achievements.

Bilal Raja’s mentors describe him as exceptionally gifted and skilled in road safety, possessing answers to every query. The director of the training center remarked that Bilal Raja is the first Asian in the past 25 years to pass such rigorous exams and qualify for our final training program.

Show More

Related Articles

Back to top button