DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Timber mafia stolen pine tree seized from Panjar jungle area

سرکاری جنگل سے کاٹی گی لاکھوں روپے مالیت کی سبز چیڑمحکمہ جنگلات پنجاڑ بلاک نے پکڑلی گئی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 21مارچ2024)
عنائت اللہ ستی کی اطلاع پر سرکاری جنگل سے کاٹی گی لاکھوں روپے مالیت کی سبز چیڑمحکمہ جنگلات پنجاڑ بلاک نے پکڑلی، چیف کنزیویٹرمحکمہ جنگلات شیخ ثاقب، ڈی ایف او جنگلات امتیاز صدیقی کی سر پر ستی میں لکڑی چوروں نے تباہی مچا دی آئے روز کہوٹہ کے جنگلات سے سبز چیڑسمیت دیگر درخت کاٹے جا رہے ہیں، محکمہ جنگلات کہوٹہ کی چیک پوسٹ جس کی ایک رات کمائی 1لاکھ روپیہ ہے یہ کمائی 6افراد میں تقسیم ہو رہی ہے، عنائت اللہ ستی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف کنزیویٹرمحکمہ جنگلات شیخ ثاقب کی ہدائت پر ڈی ایف او جنگلات امتیاز صدیقی لکڑی چوروں کو پر منٹ جار ی کر رہا ہے کیونکہ میں دیکھا ہے دن رات کوششوں سے جب میں کسی گاڑی کو پکڑتا ہوں توآگے پرمنٹ دیکھاتے ہیں لکڑی چوروں نے“پیسوں“کی چھڑی سے محکمہ جنگلات کہوٹہ کو اپنا“گرویدہ ”بنایاہوا ہے لگا تاردن رات کہوٹہ کے جنگلات سے ٹرکوں کر کے ٹرک کاٹے جا رہے ہیں کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے محکمیں کی لکڑی چوروں سے ملی بھگت کی وجہ سے کہوٹہ کے جنگلات تباہی کے دہانے پرہیں چیف کنزیویٹرمحکمہ جنگلات، ڈی ایف او جنگلات اور ایس ڈی ایف او جنگلات کہوٹہ جنگلات کی تباہی کا زمہ دارہیں، چیف جسٹس آف پاکستان،پاک فوج کے سپہ سالار سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, March 21, 2024) Upon information from Anayat Ullah Satti, the Forest Department of Panjar Block, Kahuta, caught a gang of timber thieves involved in causing damage worth millions of rupees. Chief Conservator Forests Sheikh Saqib, DFO Forests Imtiaz Saddiqi, were informed about the incident.

Timber thieves, including green pine, were cutting down trees from Kahuta forests every night, causing massive destruction. The Forest Department’s check post, which generates a revenue of 100,000 rupees per night, is distributed among six individuals. Anayat Ullah Satti, while speaking to media representatives, stated that DFO Forests Imtiaz Saddiqi is taking strict action against timber thieves on the orders of Chief Conservator Forests Sheikh Saqib.

He added, “I have witnessed the efforts day and night. Whenever I stop a vehicle, I inspect the front for minutes as timber thieves have made the Forest Department of Kahuta their ‘base’ with their greedy eyes set on ‘money’. They are cutting trucks through Kahuta’s forests at night without inquiry.”

Due to the negligence of authorities in apprehending timber thieves, Kahuta’s forests are on the verge of destruction. The responsibility for the destruction of Kahuta forests lies with the Chief Conservator Forests, DFO Forests, and SDFO Forests of Kahuta. An appeal has been made to the Chief Justice of Pakistan and the Chief of Army Staff to take personal notice of the situation.

یونیک ماڈل سیکنڈری سکول کہوٹہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

Annual Prize Distribution Ceremony at Unique Model Secondary School Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 21مارچ2024)
یونیک ماڈل سیکنڈری سکول کہوٹہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات،سابق امیدوار برائے MPAمعروف ن لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے بطور مہما ن خصوصی شرکت کی،یونیک ماڈل سیکنڈری سکول کہوٹہ کا وہ عظیم درسگا ہ ہے جہاں دینی اور دنیاوی تعلیم بھی دی جاتی ہے انتہائی کم فیس میں اعلی تعلیم دینے پر سکول انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں عرصہ32سال سے کہوٹہ میں جس طرع کی معیاری تعلیم یونیک ماڈل سیکنڈری سکول کہوٹہ نے دی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے اس تعلیمی ادارے کے طالب علم، ڈاکٹر، انجینئر،پاک فوج میں افسران کے علاوہ دیگر شعبہ زندگی سے منسلک کاموں میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے یونیک ماڈل سیکنڈری سکول کہوٹہ کے پرنسل راجہ صداقت حسین،وائس پرنسپل راجہ رفاقت حسین کی طرف سے منعقدہ سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوے کیا اس موقع پر انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ والدین اپنے بچوں اور بچیوں کی تعلیم لازمی دیلایں اور ہم ان والدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جویونیک ماڈل سیکنڈری سکول کہوٹہ کا انتخاب کرتے ہیں کیونکہ یہ کہوٹہ کی وہ عظیم تعلیمی درسگاہ ہے جہاں پر حقیقی معنوں میں ایک اعلی معیاری تعلیم دی جا رہی ہے اور ہم سکول کے پرنسپل راجہ صداقت حسین اور وائس پرنسپل راجہ رفاقت حسین اور تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جن کی شب و روز محنتوں سے بچے اپنی قابلیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں اس موقع پر ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے مقابلے میں حصہ لینے والے ہونہار طلباو طالبات کے لیے ہزاروں روپے نقد انعام دیا پرنسل راجہ صداقت حسین اوروائس پرنسپل راجہ رفاقت حسین نے تمام مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا۔

غیر ملکی قرضے اتارنے کیلئے حکمران اپنے گھروں سے آغاز کریں,راجہ جاویداحمد آف سکوٹ

Leaders should start from their homes to get rid of foreign debts, Raja Javed Ahmed of Skot

File Photo of Raja M Javed of Skot

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 21مارچ2024)
حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ جاویداحمد آف سکوٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غیر ملکی قرضے اتارنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کوئی تدبیر نہ کی گئی تو خدانخواستہ ہمیں گہری کھائی میں گرنے سے کوئی نہیں بچا سکے گا،غیر ملکی قرضے اتارنے کیلئے حکمران اپنے گھروں سے آغاز کریں اور اس کا دائرہ بتدریج تمام اسمبلیوں،سینیٹ اور بڑے کاروباری گھرانوں تک پھیلایا جائے،اس اقدام سے مجموعی طور پر اشرافیہ عوام میں اپنا اعتماد بحال کر سکے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button