DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: IESCO Subdivision Choa Khalsa have registered cases against three users for allegedly committing electricity theft by tampering with meters

آئیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ کی ٹیموں ٹیموں نے چھاپے مار کر بجلی چوری کرنے کے الزام میں تین صارفین کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21, مارچ,2024ء)—آئیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ کی ٹیموں ٹیموں نے چھاپے مار کر بجلی چوری کرنے کے الزام میں تین صارفین کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے۔لائن سپرنٹنڈنٹ عالمگیر پراچہ کے مطابق صارف محمد رازق سکنہ نلہ مسلماناں اپنے میٹر میں سوراخ کر کے بجلی چوری کرتے پایا گیا۔ اسی طرح محمد شکیل سکنہ جنوبی کھنادہ چوآخالصہ اپنے میٹر کی مین پی وی سی تار سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا جبکہ ڈھوک چوہدریاں میں رہائش پذیر محمد شفیق میٹر باڈی میں سوراخ کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پایا گیا۔کلرسیداں پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیئے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, March 21, 2024) — The teams of IESCO Subdivision Choa Khalsa have registered cases against three users for allegedly committing electricity theft by tampering with meters.

According to Superintendent Alamgir Piracha, user Muhammad Razzaq, a resident of Nalah Muslimana, was found involved in electricity theft by puncturing holes in his meter. Similarly, Muhammad Shakil, a resident of South Khanada Choa Khalsa, was caught stealing electricity by attaching a hook to his meter’s main PVC wire. Meanwhile, in Dhok Chaudhrian, resident Muhammad Shafiq was found stealing electricity by piercing holes in the meter body. Kallar Syedan police have registered cases against all three accused.

Chauk Pindori police arrest innocent man

چوک پنڈوری پولیس بے گناہ شخص کو گرفتارکر لیا

اے سی کلرسیداں کے ریڈر عبدالرحمان پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوک پنڈوری کی حراست میں

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21, مارچ,2024ء)—پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ چوک پنڈوری نے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کے آفس میں تعینات کمپیوٹر آپریٹر/ریڈر معروف شاعر اور پانچ کتابوں کے مصنف عبدالرحمان واصف کو تھانہ کہوٹہ کا اشتہاری مجرم قرار دے کر گرفتار کر لیا وہ دہائیاں دیتا رہ گیا کہ میں نہیں میرا بھائی اشتہاری ہے میں اے سی کلرسیداں کا ریڈر ہوں مگر چوک پنڈوری پٹرولنگ پولیس بضد رہی کہ تمہی اشتہاری ہو پولیس نے اسے گرفتار کر لیا اور کئی گھنٹے حبس بے جا میں رکھنے کے بعد پولیس اسٹیشن کلرسیداں منتقل کر دیا کلرسیداں پولیس نے کہوٹہ تھانے سے رجوع کیا تو انہیں بتایاگیا کہ موصوف انہیں کسی بھی مقدمے میں مطلوب نہیں جس کے بعد عبدالرحمان واصف ایس ایچ او کہوٹہ کے سامنے پیش کیا گیا جنہوں نے انہیں رھا کردیا اس واقعہ کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے پنجاب ہائی وے پٹرول چوکپنڈوری چیک پوسٹ کے انچارج سب انسپکٹر عامر علی اور فرقان نامی اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی کیلئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو خط ارسال کردیا جس میں انہوں نے تحریر کیا کہ کمپیوٹر آپریٹر/ ریڈر عبدالرحمان کو 18مارچ کو پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری(کلرسیداں) کے فرقان نامی اہلکار نے بغیر کسی جواز کے جھوٹے الزام میں گرفتار کیا اور کئی گھنٹے غیر قانونی حراست میں رکھا اور انچارج سب انسپکٹر عامر علی نے انہیں نفسیاتی طور پر ہراساں کیا۔انہوں نے دوران حراست ہمارے اہلکار کی تصاویر بنائیں اور یقین دہانی کروائی کے انہیں الیکٹرانک/پرنٹ میڈیا کو جاری نہیں کیا جائے گا لیکن اگلے ہی دن بیشتر اخبارات میں ان کی خبریں مختلف اخبارات میں شائع کروا دی گئیں۔بعد ازاں انہیں تھانہ سیداں پولیس کے حوالے کر دیا گیا جہاں سے پولیس اسٹیشن کہوٹہ روانہ کیا گیا جہاں ایس ایچ او کہوٹہ نے معاملات کی انکوائری کرنے کے بعد انہیں بے گناہ قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کر دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی جانب سے ایک سرکاری ادارے کے اہلکار کیساتھ اس طرح کا سلوک ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے جس کی کسی صورت بھی اجازت نہیں دی جا سکتی او ر تمام مقامی سرکاری محکموں کے اہلکار اس شرمناک واقعہ کے بعد خود کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں۔پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے خلاف مقامی افراد کیساتھ ظالمانہ رویے کی وجہ سے پبلک میں ان کیلئے شدید غم و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے جبکہ عوام کیساتھ دوستانہ رویہ ملازمت کی بنیادی ضرورت ہے۔ اے سی کلر سیداں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے استدعا کی ہے کہ وہ پنجاب ہائی ویز پٹرول پولیس اتھارٹی سے رابطہ کر کے ذمہ دران اہلکاروں کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہدایت جاری کریں۔

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کلر سیداں نے سوشل میڈیا پر موصول ہونیوالی شکایت کا اپنی حدود میں نہ ہونے کے باوجود ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی ہدایت پر فوری ایکشن لے کر ازالہ کر دیا

Rawalpindi Waste Management Company Kallar Syedan resolved the complaint received on social media by taking immediate action on the instructions of DC Rawalpindi Hasan Waqar Cheema despite not being within its limits

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21, مارچ,2024ء)—راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کلر سیداں نے سوشل میڈیا پر موصول ہونیوالی شکایت کا اپنی حدود میں نہ ہونے کے باوجود ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی ہدایت پر فوری ایکشن لے کر ازالہ کر دیا،گزشتہ روز اے سی کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے اسسٹنٹ مینیجر آپریشنز آر ڈبلیو ایم سی ولید بن فاروق کے ہمراہ روات کلر سیداں روڈ پر واقع چھپر گاؤں کا دورہ کیا،انہوں نے سوشل میڈیا شکایت کا فوری ازالہ یقینی بنانے پر آرڈبلیوایم سی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جاری ستھرا پنجاب ماہ صفائی مہم میں ڈی سی آفس کی طرف سے ہمیں سوشل میڈیا پر موصول ہونیوالی شکایت بھیجی گئی،یہ علاقہ ہماری حدود میں نہ ہونے کے باجود راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اس پر فوری ایکشن لے کر اس کوڑے کے ڈھیر کو صاف کر کے مکمل زیرو ویسٹ کردیا اور چونے کا چھڑکا ؤ بھی کر دیا،وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق ستھرے پنجاب کیلئے کوشاں ہیں.

سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے

Former Town Nazim Hafiz Sohail Ashraf Malik returned home after performing Umrah

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21, مارچ,2024ء)—سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے،پی ٹی ائی کے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان،مسعود احمد بھٹی،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سٹی صدر شیخ حسن سرائیکی،جنرل سیکرٹری سردار وسیم احمد،چوہدری توقیراسلم،اکرام الحق قریشی،جاوید اقبال نے ان کی رھائشگاہ کمبیلی صادق جا کر انہیں مبارکباد دی ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد توقیراعوان نے سالانہ جائزہ رپورٹ پیش کی

President of Al-Khidmat Foundation, Tehsil Kallar Syedan, Mohammad Tauqir Awan presented the annual review report

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21, مارچ,2024ء)—الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد توقیراعوان نے سالانہ جائزہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ الخدمت کلرسیداں نے اضلاع راجن پور اور ڈیرہ غازیخان فاضل پور روجھان مزاری تونسہ شریف میں متاثرین سیلاب کی نقد امداد کے علاوہ وہاں راشن خیمہ بستی بستروں کی فراہمی کے علاوہ ادویات کی فراہمی پر 12 لاکھ 80 ہزار سے زائد رقم صرف کی ہے دو برس کے دوران 25 معذور افراد میں وہیل چیئر تقسیم کی ہیں وہاں مکانات کی جزوی تعمیر کو ممکن بنایا اس کے علاوہ تین مقامات پر پانی کی فراہمی اور تحصیل جوڈیشل کمپلیکس کلرسیداں پولیس اسٹیشن کو فلٹریشن پلانٹ کے ذریعے پانی مہیا کیا جس پر 31 لاکھ سے زائد کی لاگت آئی ہے انہوں نے کہا کہ الخدمت کلرسیداں میں 85 بچوں کی ماہانہ بنیادوں پر رقم مہیا کر رہی ہے کلرسیداں،سکوٹ اور سرصوبہ شاہ میں تین سلائی مرکز بھی چلا رہے ہیں جہاں سینکڑوں خواتین ہنرمند ہو چکی ہیں 15 مستحق بچیوں کو مفت سلائی مشینیں فراہم کرکے ان کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں معاونت کی ہے،کلرسیداں میں الخدمت دو ایمبولینس بھی چلا رہی ہے رمضان پیکج کے تحت 1500 افراد کو راشن اور نقد رقم دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن کلرسیداں میں قرطبہ 7 میں جدید آلات پر مشتمل الخدمت میڈیکل لیب قائم کرنے جا رہی ہے جس کی تخمینہ لاگت 30لاکھ روپے ہے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں،چوکپنڈوری،چوآ خالصہ،سرصوبہ شاہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے انہوں نے صاحب ثروت افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے صدقات زکوت اور خیرات میں الخدمت فاؤنڈیشن کو ہرگز نہ بھولیں ہم نے کی ایک ایک پائی کو مستحقین تک پہنچائیں گے۔

Show More

Related Articles

One Comment

  1. کسی نے پولیس کو پیسے دئیے ھوں گے کہ سر جی ریڈر کو ذرا جھٹکا تو دو۔ کسی چپلقش کا اشارہ ملتا ھے۔

Back to top button