DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Protest held against the police over the registration of a case against the local youth Sheikh Burhan and others

پولیس کی جانب سے مقامی نوجوان شیخ برھان و دیگر کے خلاف مقدمے کے اندراج پر شدید احتجاج

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20, مارچ,2024ء)—کلرسیداں کی تاجر تنظیموں،سیاسی مذہبی جماعتوں،سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے کلرسیداں پولیس کی جانب سے مقامی نوجوان شیخ برھان و دیگر کے خلاف مقدمے کے اندراج پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے بدترین پولیس گردی قرار دیا ہے کلرسیداں کے مختلف بازاروں کی تاجر تنظیموں کے عہدیداران حاجی ریاست حسین،حاجی طارق تاج،زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود،شیخ خورشید احمد،چوہدری نعیم بنارس،حاجی مشکور حسین،راجہ طالب حسین، الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں کے سرپرست اعلی چوہدری ابرار حسن،بلدیہ کلرسیداں کے سابق وائس چیئرمین چوہدری ضیارب منہاس،سابق کونسلروں شیخ حسن ریاض،عاطف اعجاز بٹ،حاجی محمد اسحاق، حاجی شوکت علی،مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،پیپلز پارٹی کلرسیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری نصیراختر بھٹی،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،عبدالرووف بٹ،ارسلان بٹ،وقاص جاوید،محسن نوید سیٹھی،شیخ اسد نثار،شاہد جمیل عباسی،صوبیدار غلام ربانی،شیخ دانش لیاقت،شیخ توقیر احمد،حاجی محمد آزاد،ذوالفقار علی بھٹو و دیگر نے کلرسیداں پولیس کی جانب سے مقامی نوجوان شہری شیخ برھان علی و دیگر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پولیس گردی سے تعبیر کیا اور الزام عائد کیا کہ کلرسیداں پولیس خود ماحول کو خراب کرنے پر تلی ہوئی ہے ہم اسے ایسا نہیں کرنے دیں گے سی پی او کلرسیداں پولیس کو لگام ڈالیں ورنہ ہم پولیس کے خلاف باہر نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ کلرسیداں نے بدنیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اصل واقعہ کو نظرانداز کیا اور کسی کے دباؤ میں آ کر خلاف واقعہ مقدمہ درج کردیا جو حقائق کے صریحا منافی ہے پولیس کا یہ اقدام مقامی فضا کو خراب کرنے کا موجب بن سکتا ہے کلرسیداں کے لوگ کسی مقامی شخص کے خلاف پولیس گردی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے انہوں نے سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا کہ وہ پولیس گردی کے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے درج بے بنیاد مقدمہ فوری خارج کریں ورنہ کلرسیداں کے شہری اور تاجر اپنے احتجاج کے حق کو استعمال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 20, March 2024)-Leaders from various trade unions, political and religious groups, and civil society in Kallar Syedan strongly protested against the police for registering cases against local youth Sheikh Burhan and others, condemning it as egregious police misconduct. Notable figures including Haji Riyasat Hussain, Haji Tariq Taj, Zain ul Abideen Abbas, Raja Zaffar Mahmood, Sheikh Khurshid Ahmed, Chaudhry Naeem Banarsi, Haji Mashkoor Hussain, Raja Talib Hussain, Al Khidmat Foundation Kallar Syedan’s Chief Altaf Chaudhry, former Vice Chairman of Kallar Syedan Municipal Corporation Chaudhry Ziyarab Manhas, former councillors Sheikh Hassan Riaz, Atif Ijaz Butt, Haji Muhammad Ishaq, Haji Shaukat Ali, President of Muslim League-N  Haji Akhlaq Hussain, General Secretary of PPP Nasir Akhtar Bhatti, President of Muslim League-N Youth Wing Sheikh Hassan Saraiki, Abdul Rauf Butt, Arsalan Butt, Waqas Javaid, Mohsin Naveed Sethi, Sheikh Asad Nasar, Shahid Jameel Abbasi, Provincial Ghulam Rabbani, Sheikh Danesh Liaqat, Sheikh Tauqir Ahmed, Haji Muhammad Azad, Zulfiqar Ali Bhutto, and others vehemently condemned the inclusion of local youth Sheikh Burhan Ali and others in the cases, terming it as police brutality.

They accused the Kallar Syedan police of tarnishing the environment, asserting they won’t allow such actions. The SP of Kallar Syedan Police was urged to take immediate notice and dismiss the baseless cases; otherwise, citizens and traders of Kallar Syedan would be forced to exercise their right to protest. They stressed that residents would never permit police misconduct against local individuals. They demanded immediate action to prevent further escalation of the situation. The case was registered after protests against Pir Haq Khateeb by over 50 people.

بلدیہ کلرسیداں کی ناقص کارکردگی کا ثبوت،کئی ماہ سے چار سے زائد مقامات سے پانی کی لائینوں سے لیکج جاری

Evidence of the poor performance of the municipality is that water lines have been leaking from more than four places for several months

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20, مارچ,2024ء)—بلدیہ کلرسیداں کی ناقص کارکردگی کا ثبوت،کئی ماہ سے چار سے زائد مقامات سے پانی کی لائینوں سے لیکج جاری ہے مگر مرمت نہ کی جا سکیں۔اندرون شہر اور مرید چوک میں دو سے زائد مقامات پر اور تل مہاجراں میں بھی دو مقامات سے زیرزمین مین لائین کی لیکج کی وجہ سے پانی دن رات سڑکوں پر بہتا رہتا ہے جس سے نہ صرف قیمتی پانی ضائع ہو رھا یے بلکہ سڑکوں سے گزرنے والے افراد کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مقامی شہریوں نے صورتحال کو چیف افیسر بلدیہ کی ناقص کارکردگی سے تعبیر کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

راجہ محمد عقاب کا تبادلہ ایوان صدر کردیا گیا

Raja Muhammad Aqab was transferred to the President’s House

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20, مارچ,2024ء)—وفاقی دارالحکومت میں تعنیات گریڈ 18 کے ایس پی وی وی آئی پیز روٹ راجہ محمد عقاب کا تبادلہ ایوان صدر کردیا گیا ان کی جبکہ ایس پی طاہر حسین کو تین ماہ کے لیئے ایس پی وی وی آئی پیز تعنیات کردیا گیا یاد رہے کہ ایس پی محمد عقاب راجہ کا تعلق کلرسیداں نے نواحی گاؤں جسوالہ سے ہے۔

چوک پنڈوری میں ایل پی سلنڈر سرکاری ریٹ 3030 سے زائد نرخوں پر فروخت کرنے پر بھاری جرمانے عائد کیئے

Heavy fines were imposed for selling LP cylinders at rates above the official rate of 3030 in Chauk Pindori

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20, مارچ,2024ء)—اسپیشل پرائس مجسٹریٹ کلرسیداں ڈاکٹر تانیہ صفدر نے شاہ باغ اور چوک پنڈوری میں ایل پی سلنڈر سرکاری ریٹ 3030 سے زائد نرخوں پر فروخت کرنے پر بھاری جرمانے عائد کیئے اور خبردار کیا کہ ایل پی جی سیلنڈر سرکاری نرخوں پر ہی فروخت کیئے جائیں بصورت دیگر خلاف ورزی کے مرتکب ڈیلرز کے خلاف مقدمات درج کیئے جائیں گے۔

لڑکے کے مبینہ اغواء کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

A case has been registered against a person for the alleged kidnapping of a 16-year-old boy

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20, مارچ,2024ء)—16سالہ لڑکے کے مبینہ اغواء کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔حاجی محمد انصر سکنہ قاسم مارکیٹ کلر سیداں نے مقدمہ درج کروایا کہ میرے چار بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں۔ میرے تین بیٹے گوجرخان روڈ کلر سیداں پر واقع باربر شاپ میں حجام کا کام کرتے ہیں۔میرا چھوٹا بیٹا 16سالہ قمر شہزاد بھی اپنے بھائی فیضان انصر کے ساتھ حجام کا کام کرتا ہے۔ گزشتہ روز میرے دونوں بیٹے فیضان اور قمر شہزاد باربر شاپ پر کام کیلئے گئے اور افطاری سے 10منٹ قبل میرے بیٹے فیضان نے فون پر اطلاع دی کہ دن دس بجے کے قریب قمر شہزاد مجھے بتا کر گھر چلاگیا تھا اور اس کے بعد دکان پر واپس نہیں آیا جس پر میں نے اپنے بیٹے کو بتایا کہ وہ گھر میں بھی نہیں آیا ہے فکر لاحق ہونے پر بیٹے قمر شہزاد کی پتہ جوئی شروع کر دی۔قمر شہزاد کے قریبی دوست عقیل سکنہ فتح جھنگ حال مقیم کلر سیداں جو کہ رکشہ چلاتا ہے کیساتھ بیٹے کازیادہ اٹھنا بیٹھنا تھا وہ بھی گھر سے غائب ہے اس کے والد محبوب الہی سے عقیل کے بارے میں پوچھا تو اس نے بتایا کہ تقریبا گیارہ بجے دن فیضان نامی لڑکامیرے بیٹے عقیل کا رکشہ میری دکان پر چھوڑ گیا تھا اس نے بتایا کہ یہ رکشہ گوجرخان روڈ پر لاوارث کھڑا تھا۔مجھے قوی یقین ہے کہ میرے بیٹے قمر شہزاد کو عقیل احمد نے اغواء کر رکھا ہے۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button