DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Germany: Local Resident in Berlin Fatally Stabs Muhammad Faheem, Leaving his Wife and 13-Year-Old Daughter Severely Injured

جرمنی میں مقامی شخص نے گھر میں داخل ہوکر محمد فہیم کو چاقو کے وار کرکےقتل جب کہ اس کی اہلیہ اور 13سالہ بیٹی کو شدید زخمی کردیا

برلن: (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ، 18 مارچ 2024)—جرمنی میں مقامی شخص نے گھر میں داخل ہوکر کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد فہیم کو چاقو کے وار کرکےقتل جب کہ اس کی اہلیہ اور 13سالہ بیٹی کو شدید زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق جرمنی کی جنوبی ریاست بادن ورٹمنبرگ کے شہر اولم میں جنونی مقامی باشندے نے پاکستان نژاد جرمن شہری کے گھر میں داخل ہوکر چاقو کے وار کئے۔حملے کے نتیجے میں 58سالہ پاکستان نژاد فہیم الدین موقع پر جاں بحق جبکہ اُن کی اہلیہ اور 13سالہ بیٹی شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ کے وقت دو بیٹیاں گھر میں چھپ جانے کی وجہ سے محفوظ رہیں۔پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی اور فائرنگ کر کے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل ذہنی مریض تھا اور کچھ ماہ قبل ہی دماغی علاج کرا کے واپس آیا تھا۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ فہیم الدین کا جسد خاکی اتوار کی شب کراچی لایا جائے گااور مقامی قبرستان میں پیر کو تدفین ہوگی۔

Berlin: (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, March 18, 2024) — A resident in Germany intruded into the home of Muhammad Faheem, a Karachi native, and fatally stabbed him to death, leaving his wife and 13-year-old daughter severely injured. According to details, an assailant from the southern state of Baden-Württemberg’s city of Ulm in Germany broke into the residence of the Pakistani-German citizen and attacked him with a knife. As a result of the assault, 58-year-old Pakistani native Faheem Uddin lost his life on the spot, while his wife and 13-year-old daughter sustained severe injuries and were transferred to the hospital for medical assistance. According to the police, the two daughters managed to hide in the house during the attack and remained safe. Upon receiving the information, the police arrived at the scene and engaged in gunfire with the assailant, resulting in his death. The police stated that the perpetrator was mentally ill and had recently returned after undergoing psychiatric treatment a few months ago.

Show More

Related Articles

Back to top button