DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Police case registered against 50 people protesting against activities of Pir Haq Khateeb

کلر سیداں: پولیس نے پیر حاق خطیب کی سرگرمیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے 50 افراد کے خلاف مقدمہ درج

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18, مارچ,2024ء)—آستانہ عالیہ کلر سیداں کی بے حرمتی کرنے اور پیر حق خطیب بادشاہ کے بارے میں نازیبا الفاط استعمال کر کے لاکھوں مریدین و زائرین کے عقیدہ وجزبات مجروح کرنے پر پچاس سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔شہریار عباسی نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میں آستانہ عالیہ کلر سیداں پیراں والا چوک پر بطور سکیورٹی اپنے فرائض سرانجام دیتا ہوں۔گزشتہ روز آستانہ عالیہ کلر سیداں پر محفل پر موجود تھا اور پاکستان کے ہر شہر سے آئے زائرین جن میں مختلف اداروں کے سرکاری آفسران،سینیٹ ممبران محفل سننے اور دم کروانے کیلئے یہاں آئے ہوئے تھے کہ اچانک آستانہ کے باہر شورو غل کی آوازیں آنی شروع ہو گئیں۔باہر آ کر دیکھا تو چالیس سے پچاس افراد پیر صاحب کو گالم گلوچ کر رہے تھے اور نازیبا الفاظ بول کر سب کو حملہ کرنے پر اکسا رہے تھے اور سب کے ہاتھ میں ڈنڈے اور اسلحہ وغیرہ تھا۔ہمارے منع کرنے پر انہوں نے آستانہ پر دھاوا بول دیا اور آستانہ پر کھڑی گاڑیوں پر پتھراؤ کرنا شروع کر دیا اور جس سے آستانہ کی عمارت اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔اس سارے گروپ کی قیادت شیخ برہان،راجہ واجد واجی،اویس راجہ، ثقلین کینو،بابو حسین،زاہد پرویز،عبدالرحمان،غضنفر علی،حمزہ،حمزہ بنارس اور نامعلوم افراد کر رہے تھے۔یاد رہے کہ ایک نجی ٹی وی چینل کے اینکر سید اقرارالحسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کلر سیداں پہنچ کر پیر حق خطیب بادشاہ کو مناظرے کا چیلنج کیا تھا جس پر حالات کافی کشیدہ ہو گئے تھے تا ہم پولیس کے اس وقت کے ایس ایچ او سب انسپکٹر سید سبطین الحسن شاہ کی بہترین حکمت عملی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان ہوئے بغیر اقرار الحسن کو اپنی حفاظت میں دربار عالیہ سے باحفاظت نکال کر اسے واپس بھیج دیا تھا۔ تا ہم واقعہ کے ایک ماہ بعد آستانہ عالیہ کلر سیداں کی انتظامیہ نے کلر سیداں کی سیاسی و سماجی شخصیت شیخ برہان سمیت پچاس افراد کیخلاف دھاوا بولنے اور گالم گلوچ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر الیا جس پر کلر سیداں کے عوامی حلقوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, March 18, 2024) — A case has been registered against more than fifty individuals for desecrating the faith healing site of Astana Aliyah in Kallar Syedan and using inappropriate language against Pir Haq Khateeb Badshah, which has caused emotional distress to a large number of followers and visitors. Sheryar Abbasi, while registering the case at Kallar Syedan police station, stated that he serves as security at Astana Aliyah Kallar Syedan. Yesterday, a gathering was held at Astana Aliyah Kallar Syedan, attended by visitors from all over Pakistan, including government officials, senators, and people who had come to listen to speeches and seek blessings. Suddenly, noises of chaos and commotion were heard from outside Astana. Upon investigating, it was found that forty to fifty individuals were verbally abusing Pir Sahib and assaulting everyone, wielding sticks and weapons. Upon our intervention, they verbally threatened the Astana and began pelting stones at the buildings and vehicles, causing damage to the property. The leaders of this group were identified as Sheikh Burhan, Raja Wajid Waji, Owais Raja, Saqlain Kainat, Babu Hussain, Zahid Parvez, Abdul Rehman, Ghazanfar Ali, Hamza, Hamza Banaras, and some unidentified individuals. It is worth noting that Syed Iqrar-ul-Hassan, an anchor from a private TV channel, had arrived with his team in Kallar Syedan and challenged Pir Haq Khateeb Badshah to a debate, which escalated tensions. Thanks to the timely and prudent action of SHO Sabtain-ul-Hassan Shah, without any significant casualties, Syed Iqrar-ul-Hassan was safely escorted from Astana Aliyah Kallar Syedan back to his protection at Darbar Aliyah. However, a month after the incident, the administration of Astana Aliyah Kallar Syedan has filed a case against fifty individuals, including prominent political and social figure Sheikh Burhan, for inciting violence and using abusive language, which has left the public of Kallar Syedan bewildered.

ٹی ایم اے کلرسیداں کے اہلکار کی پٹائی،اہلکار نے مار بھی کھا لی قانون پر بھی عمل درآمد نہ ہو سکا

TMA Kallar Syedan official was beaten up, the official was also beaten, Police failed to register the case due to the intervention of political figures

www.pothwar.com/ THQ Hospital, Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18, مارچ,2024ء)—)ٹی ایم اے کلرسیداں کے اہلکار کی پٹائی،قانون پر عملدرامد نہ ہو سکا تشدد کا نشانہ بننے والے اہلکار نے پولیس کاروائی کے لیئے درخواست لکھی ہی تھی کہ مسلم لیگ ن نے مداخلت کر کے اسے قانونی کاروائی سے روک دیا۔اس طرح بلدیہ اہلکار نے مار بھی کھا لی قانون پر بھی عمل درآمد نہ ہو سکا سیاسی مداخلت نے قانون شکنی کی بھرپور حمایت کر کے غلط روایت قائم کرڈالی۔تفصیلات کے مطابق ٹی او آر صائمہ تحریم اپنے عملے کے ہمراہ کلرسیداں شہر میں نرخوں کی جانچ پڑتال میں مصروف تھیں کہ اسی دوران ایک سبزی فروش اپنی سوزوکی گاڑی پر لاوڈ اسپیکر نصب کیئے ادہر آ پہنچا جس پر ٹی او آر نے اسے نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے اور لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کرنے پر اس کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا۔ بلدیہ اہلکار اسے ٹی ایم اے آفس لے جانے کے لیئے آگے بڑھے تو سبزی فروش نے پوری قوت سے بلدیہ اہلکار سہیل شاہ کو مکا رسید کیا جس سے وہ زمین پرگر گیا وہ اٹھا تو سبزی فروش نے اسے پھر مکا دے مارا اور ان سے بچ کر گاڑی سمیت وہاں سے چلا گیا اور بلدیاتی عملہ منہ دیکھتا رہ گیا۔بعد ازاں پولیس کو درخواست دینے کا فیصلہ ہوا تو سیاسی مداخلت آڑھے آ گئی اور خبردار کیا گیا کہ حملہ آور کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی جائے اس طرح بلدیہ کے اہلکار نے مار بھی کھا لی اور چپ بھی سادھ لی۔یہ ہے کلرسیداں میں قانون کی حکمرانی اور مسلم لیگ کا انصاف!

راجہ شوکت عزیز بھٹی نے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی کا دورہ کیا

MPA Raja Shaukat Aziz Bhatti visited Punjab Highway Patrol Post Chauk Pindori

www.pothwar.com / file photo of Shaukat Aziz Bhatti

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18, مارچ,2024ء)—وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی کا دورہ کیا اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی کی ورکنگ کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ان کے رویئے کے بارے میں عوام سے رائے لی اور پٹرولنگ پوسٹ کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن و امان کے قیام میں پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ پٹرولنگ پوسٹ انچارج عامر علی نے انہیں بریفنگ دی۔

میونسپل آفیسر (ریگولیشن) کلر سیداں صائمہ تحریم نے چوآ روڈ پر قائم ”سہولت بازار”کو ختم کرنے کیلئے اسٹال مالکان کو دو دن کی مہلت دے دی

Municipal Officer (Regulation) Kallar Syedan Saima Tahreem has given two days time to the stall owners to end the “Convenience Bazaar” established on Choa Road

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18, مارچ,2024ء)—)میونسپل آفیسر (ریگولیشن) کلر سیداں صائمہ تحریم نے چوآ روڈ پر قائم ”سہولت بازار”کو ختم کرنے کیلئے اسٹال مالکان کو دو دن کی مہلت دے دی۔انہوں نے جاری اپنے ایک نوٹس میں لکھا ہے کہ پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے مزید” سہولت بازار” کو لگانے یاقائم رکھنے کی کوئی ہدایت وصول نہیں ہوئی اس لئے ہدایت کی جاتی ہے کہ دو یوم کے اندر تمام اسٹالز کو از خود ختم کر دیا جائے بصورت دیگر محکمہ خود اسٹالز کو ضبط کرلے گا۔یاد رہے کہ چوآ روڈ پر لگائے گئے سہولت بازار کی ایم سی کے اہلکار خود سرپرستی کرتے تھے اور انہوں نے عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے وہاں پر اپنا شکایت سیل بھی قائم کر رکھا تھا مگر عوام کو اس سہولت بازار سے کسی قسم کا کوئی ریلیف حاصل ہونے کی بجائے کھلے عام مہنگے داموں اشیاء کی فروخت جاری تھی۔ عوامی حلقوں نے سہولت بازار کے خاتمے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ڈریال کے سابق کونسلر ملک محمد فیاض کے داماد علی اصغر ملک انتقال کر گئے

Ali Asghar Malik, son-in-law of former councilor Malik Muhammad Fayaz of Daryal, passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18, مارچ,2024ء)—)ڈریال کے سابق کونسلر ملک محمد فیاض کے داماد علی اصغر ملک انتقال کر گئے،نمازجنازہ میں رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر،سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض،افتخار احمد وارثی کے علاوہ بیرسٹر شاہ رخ پرویز،راجہ زاہد خورشد،امیر افضل قریشی،چوہدری ابرار حسین،راجہ جہانگیر احمد بھٹی،راجہ عبدالجبار بھٹی،راجہ احسان الحق،انجم رشید وارثی،چوہدری توقیر اسلم،راجہ ظفر محمود،زین العابدین عباس،کرنل تیمور،ملک فیاض سندھو،راجہ یحیی فیض ایڈووکیٹ،ملک جمیل عادل، صاحبزادہ بدر منیر،نصیر اختر بھٹی،مسعود احمد بھٹی،عاطف اعجاز بٹ،حاجی اخلاق حسین،تنویر شیرازی،راجہ شوکت وارثی،چوہدری ناصر تاج،شیخ حسن سرائیکی،ملک عنصر خان،عابد زاہدی،راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ،عمر ایوب،قاضی ارشد محمود،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button