DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: “Burglary Spree in Shah Bagh: Thieves Break Into Garments and Cosmetics Shop, Steal Clothing Worth Millions”

شاہ باغ میں چوری کی واردات , گارمنٹس اینڈ کاسمیٹکس شاپ کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے کپڑے چوری کر کے لے گئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 22 جنوری2024ء)— کلر سیداں کے نواحی گاؤں شاہ باغ میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان رات کی تاریخی میں گارمنٹس اینڈ کاسمیٹکس شاپ کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے کپڑے چوری کر کے لے گئے۔ پولیس نے درخواست وصول کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔چوہدری فہیم شہزاد نے کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ وہ گزشتہ شب حسب معمول دکان بند کر کے گھر چلا گیا جب صبح واپس آیا تو دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے اور سامان بکھرا پڑا تھا۔پڑتال کرنے پر پتہ چلا کہ ملزمان لیڈیز کے ریڈی میٹ کپڑے، بچوں کی یونیوفارمز اور دیگر قیمتی چیزیں جن کی مجموعی مالیت چار لاکھ روپے بنتی ہے چوری کر کے لے گئے ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, January 22, 2024)- Unknown suspects broke the locks of a garment and cosmetics shop and stole clothes worth millions of rupees. The police have started the process after receiving the request. Chaudhry Faheem Shahzad told the police that he closed the shop last night as usual and went home. When he returned in the morning, the locks of the shop were broken and the goods were scattered. On investigation, it was found that the accused had stolen ladies’ ready-made clothes, children’s uniforms, and other valuables with a total value of four lakh rupees.

چوروں نے نوجوان گونگے محنت کش کو بھی نہ بخشا

The thieves did not even spare the young disable worker

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 22 جنوری2024ء)—چوروں نے نوجوان گونگے محنت کش کو بھی نہ بخشا۔ڈہوک بابا سائیں غلام قادر میں قوت گویائی سے محروم چوبیس سالہ محنت کش محمد تصور ٹیلرنگ کا کام کرتا تھا وہ حسب معمول شام کو دوکان پر تالہ لگا کر گھر چلا گیا اگلے روز صبح ایا تو دوکان کا تالا ٹوٹا ہوا تھا اور نامعلوم ملزمان دو سلائی مشینیں بمعہ سولر پینل،13 جوڑے ملبوسات،استری، موٹر اور دیگر سامان چرا کر لے گئے اور محنت کش دل برداشتہ ہو کد گھر بیٹھ گیا ادہر الخدمت فاؤنڈیشن کے سرپرست چوہدری ابرار حسین نے صاحب ثروت افراد سے محنت کش کی مالی مدد کی اپیل کی ہے

ووٹ قوم کی امانت اور ضمیر کی آواز ہے، کرنل(ر) محمد شبیر اعوان

Vote is the voice of trust and conscience of the nation, Colonel (R) Muhammad Shabbir Awan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 22 جنوری2024ء)— پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی و حلقہ پی پی 7سے نامزد امیدوار کرنل(ر) محمد شبیر اعوان نے کہا ہے کہ ان کی پہچان عمران خان سے ہے۔ووٹ قوم کی امانت اور ضمیر کی آواز ہے،پی ٹی آئی میں پہلے گروپ بندی تھی نہ اب ہے،ووٹ صرف پی ٹی آئی کا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب کلر سیداں کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے پاک فوج کا نمک کھایا ہے میں نے اپنے ادارے کیخلاف کبھی کوئی غلط بات نہیں کی،میں پاک فوج کو سلیوٹ کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سابقہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے اپنے امیدوار کو جتوانے کیلئے تیس کروڑ روپے تقسیم کئے مگر اس کے باوجود میں نے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار کے مقابلے میں 70ہزار ووٹ حاصل کئے۔انہوں نے کہا کہ کلر سیداں میں تعلیمی سہولیات کا فقدان ہے جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ٹاؤٹ مافیا کا راج ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت میں چھ ارب کے ٹماٹر انڈیا سے جبکہ پیاز افغانستان سے امپورٹ کیا گیا اب انہی حکومتوں کے امیدوار ملک کی تقدیر بدلنے کے دعوے کر رہے ہیں۔اس سے قبل کرنل محمد شبیر اعوان نے دربار عالیہ کلیام شریف پر حاضری دی فاتحہ خوانی کی اور سائیں رضوان سے بھی ملاقات کی۔

پاکستان نظریاتی پارٹی کے طیب محمود دھمیال نے اپنی فیملی دوست احباب سمیت حلقہ پی پی 7 میں آزاد امیدوار راجہ ندیم احمد کی حمایت کا اعلان

Tayyab Mehmood Dhamiyal of the Pakistan Ideological Party along with his family friends announced his support for the independent candidate Raja Nadeem Ahmed in PP-7 Constituency

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 22 جنوری2024ء)—پاکستان نظریاتی پارٹی کے طیب محمود دھمیال نے اپنی فیملی دوست احباب سمیت حلقہ پی پی 7 میں آزاد امیدوار راجہ ندیم احمد کی حمایت کا اعلان کیا یے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ راجہ ندیم ایک نظریاتی نوجوان ہیں جو حلقے کی محرومیوں سمیت ہر پلیٹ فارم پر نوجوانوں کی نمائندگی کر سکتے ہیں احباب راجہ ندیم کو ووٹ دے کر کامیاب کریں انشاللہ 8 فروری کا دن راجہ ندیم کی کامیابی کا دن ہوگا

سپریم کورٹ کے سینئر قانون دان جاوید اختر بھٹی کو کلرسیداں کے قریب بھلاکھر میں سپرد خاک کردیا گیا

Senior Supreme Court jurist Javed Akhtar Bhatti was laid to rest at Bhallakhar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 22 جنوری2024ء)—سپریم کورٹ کے سینئر قانون دان جاوید اختر بھٹی کو کلرسیداں کے قریب بھلاکھر میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ مرحوم کے فرزند اویس جاوید نے پڑھائی جس میں سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود،سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان،راجہ ندیم احمد،ہارون کمال ہاشمی،قمر ایاز،چوہدری فرقان احمد،چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،ملک طاہر آمین ایڈووکیٹ،راجہ اسرار ایڈووکیٹ،راجہ ظفر محمود،سردار محمد آصف،سردار صلاح الدین احمد،احسان الحق قریشی،زین العابدین عباس،چوہدری خضران،پرویز اختر منہاس،راجہ طارق محمود،بیرسٹر احمد صغیر،بابو ظفراقبال،جاوید کیانی،جبران صفدر کیانی،عثمان شاہد،چوہدری حق نواز آرائیں،راجہ مجید احمد،توصیف شیراز،شاہد گجر،چوہدری عرفان ایڈووکیٹ کے علاوہ معززین علاقہ وکلا اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button