DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: I will set a high example of service to the people of Tehsil Kahuta and Tehsil Kallar Syedan by being elected again. Raja Sagheer Ahmed.

آئندہ بھی منتخب ہو کر تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کے عوام کی خدمت کی اعلی مثال قائم کروں گا۔راجہ صغیر احمد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22جنوری 2024)
عوام ساتھ دیں خادم بن کر خدمت کروں گا، خدمت کا سلسلہ جہاں پر رکھاہے انشاء اللہ وہاں سے ہی دوبارہ شروع ہو گا، حلقے کی عوام سے پیار کا رشتہ لاثانی ہے، جب تک دم میں دم ہے اپنی عوام ساتھ کھڑاہوں،2013میں عوام نے بڑا ساتھ دیا، 2018میں الیکشن جیتا،2022میں ضمنی الیکشن جیتا اب جنرل الیکشن میں عوام کے خدمت کے لیے دوبارہ حاضر ہوا ہے انشاء اللہ کامیاب ہو کر حلقے میں سابقہ دور سے بھی زیادہ کام کراؤں گا،خود عام آدمی ھوں کسی غریب اور کمزور شخص کے ساتھ حلقہ میں زیادتی برداشت نہیں کرونگا۔ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن کے نامز د امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں تحصیل کہوٹہ اورتحصیل کلر سیداں کے مختلف علاقوں میں مختلف وفود سے ملاقات کے بعد کیاانہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں پانچ ارب سے زائد کے منصوبوں پر کام مکمل کیا کسی ایک منصوبے میں ایک پائی کی بھی کرپشن نہیں ہوئی۔اور معیاری کام کروایا۔تمام منصوبوں کی خود دیکھ بھال کرتا تھا اور غیر معیاری منصوبوں اس کو چیک کر کے معیار کو یقینی بناتا تھا۔انہوں نے کہا کہ بہت کام عرصے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور انشا ء اللہ آئندہ بھی منتخب ہو کر تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کے عوام کی خدمت کی اعلی مثال قائم کروں گا۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 22 January 2024)
Raja Sagheer Ahmad, in the course of his election campaign, met with various delegations in different areas of Tehsil Kahuta and Tehsil Kallar Syedan. After that, he said that during my tenure I completed work on projects worth more than five billion, there was no corruption of even a single penny in any project and I did quality work. He checked it and ensured the quality. He said that he has done record development work in a long time and God willing, I will be elected in the future and set a high example of service to the people of Tehsil Kahuta and Tehsil Kallar Syedan.

ہوتھلہ کے مقام پر جلسہ منعقد کیا گیا

PML-N to hold public rally in Hothla on 25th January

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22جنوری 2024)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار ملک قمر الزمان آف ہوتھلہ کے زیر اہتمام مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے اکاون راجہ اسامہ سرور اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد کے اعزاز میں 25جنوری 2024بروز جمعرات دن 2بجے ہوتھلہ کے مقام پر جلسہ منعقد کیا گیا ہے انہوں نے یونین کونسل ہوتھلہ کے تمام موضع کے رہنے والے معزز افراد کو شرکت کی دعو ت دی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button