DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Raja Osama Ashfaq’s PML-N speech at the election gatherings in Kambili Sadiq and Bhalakhar.

مسلم لیگ ن کے رہنما امیدوار قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق کا کمبیلی صادق میں ملک رؤف اور بھلاکھر میں راجہ جبران صفدر کیانی کی رھائشگاہوں پر انتخابی اجتماعات سے خطاب

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 21 جنوری2024ء)—مسلم لیگ ن کے رہنما امیدوار قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق نے کہا کہ میں کسی علاقائی تعصب کی بنیاد پر نہیں میاں نوازشریف اور مسلم لیگ ن کی نامزدگی پر الیکشن لڑ رہا ہوں، میں کسی کی پگڑی اچھالوں گا نہ عزت و تکریم میں کمی آنے دوں گا۔میاں نوازشریف 4 فروری کو مری میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں کے قریب کمبیلی صادق میں معروف سیاسی رہنما حاجی ملک محمد ازرم مرحوم کے فرزند ملک رؤف اور بھلاکھر میں راجہ جبران صفدر کیانی کی رھائشگاہوں پر انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ھوئے کیا۔ کمبیلی صادق کی تقریب میں سابق وائس چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد ضیارب منہاس،سابق ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض،حاجی اخلاق حسین،ملک محمد زبیر،جنید بھٹی کے علاوہ مسلم لیگ ن کلر سٹی کے تنظیمی عہدیداران باوا یونس،راجہ افتخار،شاہد جمیل عباسی،اکمل اسحاق،سعید اقبال،شیخ ندیم احمد،شیخ توقیراحمد،سردار تاج،مسعور بھٹی،ابرار بھٹی،سلیم بلوچ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،جنرل سیکرٹری سردار وسیم کے علاوہ ملک محمد تصدق،چوہدری فیصل حفیظ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔راجہ اسامہ سرور نے کہا کہ ہم سب نوازشریف کے ساتھی ہیں ہم سب کی جماعت مسلم لیگ ن اور قائد میاں نوازشریف ہیں میں کسی مخالف پر بھی الزام تراشی نہیں کروں گا میرے گھرانے نے ہر بڑے کے احترام اور چھوٹے پر شفقت کی تربیت دی ہے مگر میں ایک بات واضع کرنا چاہتا ہوں کہ میں سیاست کسی کو ٹھیکیداری پر نہیں دوں گا خدمت شرافت دیانت اور عملی کام پر یقین رکھتا ہوں۔اس بار مسلم لیگ ن اور میاں نوازشریف کے نام پر ووٹ مانگ رھاہوں اگلی بار اپنی خدمات کے حوالے سے ووٹ کا طلبگار ہوں گا۔کلرکہوٹہ کوٹلی ستیاں اور مری کی تعصب پر مبنی سیاست ہرگز نہیں کروں گا ہمارے دکھ سکھ سانجھے ہیں میں لوگوں کی تقسیم پر نہیں ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتا ہوں۔کلرسیداں میں مستقل دفتر قائم کرکے خود ہفتہ وار بیٹھوں گا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کی منزل مسلم لیگ ن اور نواز شریف ہیں،مری سے کلرسیداں ہی نہیں پورے ملک میں 8 فروری کا سورج مسلم لیگ ن کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔بھلاکھر کے اجتماع میں امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے مختصر دور میں کلرسیداں اور چوآخالصہ میں گرلز کالجز کی عمارتیں تعمیر کیں، کارپٹ سڑکیں بنیں ہر گاؤں میں میری خدمت کے نشانات ہیں۔مخالفین علاقائی تعصب کی سیاست کو ترک کرکے ہمارا مقابلہ سیاسی میدان میں کریں پہلے اپنی کوئی علاقائی خدمت بتائیں پھر مقابلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کی قیادت کے مشکور ہیں جنہوں نے مجھ جیسے ایک عام کارکن اور مزدور کو اپنا امیدوار نامزد کیا۔اسامہ اشفاق،بلال یامین ستی اور میں عوامی حمایت سے انتخابات میں کامیاب ہو کر نوازشریف کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔محمد ظریف راجا نے کہا کہ آٹھ فروری کے انتخابات ملک کے مستقبل کی سمت کا تعین کریں گے ماضی میں ایک ناکام شخص کو ملک پر مسلط کرکے ترقی کے پہیے کو روک کر ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا گیا۔تقریب سے حاجی اخلاق حسین،شیخ توقیر احمد نے بھی خطاب کیا جبکہ سابق کونسلروں جبران صفدر کیانی،چوہدری حق نواز آرائیں،نمبردار عصمت اللہ،سردار محمد آصف،مرزا عبدالرحمان،مرزا صغیر احمد نے راجہ اسامہ اشفاق اور راجہ صغیر احمد کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ بعد ازاں اسامہ اشفاق، راجہ صغیر احمد،مسلم لیگ ن مری کے صدر سیکرٹری دفتر عباسی،حق نواز عباسی،ساجد عباسی،کرنل انوار عباسی اور دیگر نے سٹی مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری زین العابدین کی رھائشگاہ پر عشائیہ میں بھی شرکت کی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, January 21, 2024) – National Assembly candidate of Muslim League-N, Raja Osama Ashfaq, said that I am contesting elections on the nomination of Mian Nawaz Sharif and Muslim League-N, not based on any regional bias. Mian Nawaz Sharif will address a public meeting in Murree on February 4. These views were expressed by a well-known political leader, Haji Malik Muhammad Rauf, in Kambili Sadiq near Kallar Syeddan. While addressing the election gatherings at the residences of Raja Jabran Safdar Kayani in Bhalakhar.

محمد معاویہ اعظم کا کنوہا میں منعقدہ ایک انتخابی جلسے سے خطاب

Mohammad Muawiya Azam’s speech at an election rally held in Kanoha

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 21 جنوری2024ء)— پاکستان رائے حق پارٹی کے سربراہ محمد معاویہ اعظم نے کہا ہے کہ ہمیں موجودہ سسٹم کو تبدیل کرنا ہوگا،اب صورتحال بدل چکی ہے،الیکشن مہم میں لاؤ لشکر کا رواج ہے،سیاستدانوں کے نعرے اب تفریح بن چکے ہیں جو الیکشن جیتنے کے بعد کبھی علاقے کا رخ نہیں کرتے،جب تک اتفاق و اتحاد پیدا نہیں ہوگا ہمارے مسائل حل نہیں ہونگے۔الیکشن کے دوران دیا جانے والا منشوردھوکے کے سوا کچھ نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں کے نواحی گاؤں کنوہا میں منعقدہ ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں میں جانے والے نمائندے دراصل ہمارے نمائندے نہیں ہوتے،دیکھنا یہ ہے کہ جس نمائندے کو ہم اسمبلی میں بھیجتے ہیں وہ ہمارا نمائندہ ہے بھی یا نہیں۔ہمیں دیکھنا ہو گا کہ ان ”نمائندوں ”کے بچے بھی انہی تعلیمی درسگاہوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں جن میں عام آدمیوں کے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں؟ہمیں دیکھنا ہے کہ ان نمائندوں کے بچوں کے ہسپتال بھی کہیں عام آدمیوں کے ہسپتالوں سے مختلف تو نہیں۔ہم سسٹم سے مایوس نہیں بلکہ ان کے طور طریقوں سے مایوس ہیں کیونکہ ہمارے نمائندوں اور عوام کے طریقہ کار میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ 2018سے 2023تک ایم پی اے رہے ہیں۔جھنگ میں اپنے بچوں کو عام تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کروائی،میرے بچے کی ولادت بھی ایک سرکاری ہسپتال میں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی کو وزارت تعلیم کا قلمدان دیا گیا اس کی اپنی ڈگری جعلی نکلی۔وہ اپنے دور اقتدار میں جھنگ میں کوئی یونیورسٹی قائم نہ کر سکاالبتہ اس نے اسلام آباد میں ایک نجی یونیورسٹی بنا دی۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور اقتدار میں جھنگ میں یونیورسٹی قائم کی جہاں چھ ہزار کے قریب بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ستر اور دو سو بیڈز پر مشتمل ہسپتال قائم کئے جہاں علاج معالجہ کی جدید سہولیات حاصل ہیں۔جھنگ میں چوکوں کے نام اپنے باپ دادا کے نام پر نہیں رکھے۔جھنگ میں اربوں روپے کی ترقیاتی کام ان کی اعلی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ 75سالوں میں سب کو آزما لیا اس بار پاکستان رائے حق پارٹی کے ایم پی ا ے کے امیدوار حافظ محمد احسان کو ووٹ دے کر کامیاب کروائیں انشاء اللہ مایوسی نہیں ہو گی۔حافظ محمد احسان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ جو ماضی میں کوئی نہیں کر سکا وہ کام ہم کر کے دکھائیں گے۔اگر جھنگ کو بدلا جا سکتا ہے تو کلر سیداں سمیت دیگر شہروں کو بھی بدل کر دکھائیں گے،انشاء اللہ آپ کا نمائندہ آپ جیسا ہی ہو گا،ہم سوچ کو نہیں شہر اور علاقے کو بدلیں گے۔ہمیں روائتی نعروں سے نکلنا ہو گا ہمارا کام لوگوں تک اصل پیغام پہنچا کر اپنے حصے کا دیا جلانا ہو گا۔ایسے لوگوں کو ووٹ نہ دیں جو ووٹ لینے کے بعد بیرون ملک فرار ہو جائیں بلکہ ایسے نمائندے کو ووٹ دیں تو علاقے کی محرومیوں، اسلام کی سربلندی اور استحکام پاکستان کی بات کرے۔

اسلحہ کی نوک پر کاؤنٹر پر موجود رقم مبلغ دو لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیئے

Armed robbery at bakers shop in Mureed Chauk

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 21 جنوری2024ء)— محمد اکبر سکنہ رسول پور تارڑ پنڈی بھٹیا ں کا رہائشی ہوں اور مرید چوک کلر سیداں میں ایک بیکرز کا کاروبار کرتا ہوں گزشتہ شام شام ساڑھے چھ بجے کاؤنٹر پر میرا چھوٹا بھائی کیف موجود تھا اسی دوران دو نوجوان لڑکے مسلح پسٹل موٹر سائیکل پر آئیاور اسلحہ کی نوک پر کاؤنٹر پر موجود رقم مبلغ دو لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیئے اور فرار ہو گئے۔

جاوید اختر بھٹی ایڈووکیٹ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

Javed Akhtar Bhatti advocate passed away in Bhalakhar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 21 جنوری2024ء)— سپریم کورٹ کے سینئر قانون دان جاوید اختر بھٹی ایڈووکیٹ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نماز جنازہ بروز اتوار دن دو بجے کلرسیداں کے گاؤں بھلاکھر میں ادا کی جائے گی مرحوم نے عملی زندگی کا آغاز ایک معلم کی حیثیت سےکیا تھا بعد ازاں یہ قانون کے شعبہ سے وابستہ ہو گئے اگرچہ انہوں نے مقامی سیاست میں بھی حصہ لیا مگر جلد ہی اس سے کنارہ کشی اختیار کرکے ساری توجہ پیشہ وکالت پر مرکوز رکھی اور کامیابیوں کا لوہا منوایا ان کی اچانک وفات سے ضلع بھر کی طرح کلرسیداں کے وکلا،اساتذہ اور دیگر حلقے بھی سوگوار ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button