DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Two separate bodies are recovered from different areas of Kahuta police station

پولیس تھانہ کہوٹہ کے مختلف علاقوں سے دو الگ الگ نعشیں بر آمد

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم عمران ضمیر،16جون2023)—- پولیس تھانہ کہوٹہ کے مختلف علاقوں سے دو الگ الگ نعشیں بر آمد۔کہوٹہ شہر چھنی اعوان میں ملک سکندر ذوالقرنین کی نعش کمرے کے اندر سے ملی جبکہ کہوٹہ کے نواحی گاؤں ”موڑی سیداں“27سالہ شاد ی شدہ خاتون نے خود کوگولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ ایک اور تیسری واردات میں والی میچ کھیلتے ہوئے جھگڑے کے دوران شدید زخمی شخص کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ بشارت عباسی اور پولیس ٹیم کے ساتھ ساتھ ریسکیو1122کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے نواحی علاقہ چھنی اعوان میں ملک سکندر ذوالقرنین ولد ملک غلام حسین کی نعش گھر کے اندر سے بر آمد ہوئی پولیس تھانہ کہوٹہ کے مطابق یہ طبعی موت ہے۔ بظاہر قتل یا تشدد کے نشانات کے شواہد نہیں ملے۔ جبکہ تحصیل کہوٹہ کے گاؤں کھڈیوٹ کے نزدیک علاقہ ”موڑی سیداں“ میں 27سالہ شادی شدہ خاتون (ی)زوجہ طاہر محمود گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق خاتون نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔جبکہ والی بال میچ کے دوران ہونے والے جھگڑے میں ایک شخص شدیدزخمی ہو گیا۔ دونوں نعشوں اور شدید زخمی شخص کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ او بشارت عباسی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اورمصروف تفتیش ہیں۔

Kahuta: (Pothwar.com Imran Zamir, 16 June 2023)—- Two separate bodies were recovered from different areas of Police Station Kahuta area.
The body of Malik Sikandar Zulqarnain was found inside the room in Chani Awan, while a 27-year-old married woman shot herself in the neighborhood of Kahuta village “Moori Syedan”. In another and third incident, a seriously injured person was shifted to Tehsil Headquarters Hospital during a fight while playing a match. SHO police station Kahuta Basharat Abbasi and the police team along with rescue 1122 personnel reached the spot. According to the details, the body of Malik Sikandar Zulqarnain son of Malik Ghulam Hussain was found inside the house in Chani Awan, and according to police, it is natural death. No evidence of apparent murder or torture was found. Meanwhile, a 27-year-old married woman (y) wife Tahir Mehmood died of gunshot wounds in the area of “Moori Syedan” near village of Khadyot. According to the initial report, the woman ended her life by shooting herself, while a person was seriously injured in the fight during the volleyball match. Both the dead bodies and the seriously injured person were taken to Tehsil Headquarters Hospital.

ڈاکٹر منصورعلی جنجوعہ کے چچاراجہ محمد سفیر کی نمازے جنازہ آج شام5بجے بگلہ راجگان ڈھوک پارپٹی میں ادا کیا جاے گا

Raja M Safeer who passed away in Saudi Arabia to be buried in his native village of Dhok Parpati, Bagla Rajgan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16جون2023)
ڈاکٹر منصورعلی جنجوعہ کے چچاراجہ محمد سفیر کی نمازے جنازہ آج شام5بجے بگلہ راجگان ڈھوک پارپٹی میں ادا کیا گیا،یونین کونسل مٹور کے گاؤں بگلہ راجگان والے راجہ محمد سلیم بھائی اور معروف سیاسی وسماجی شخصیت پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات کے سینئر رہنماء ڈاکٹر راجہ منصور علی جنجوعہ کے چچا راجہ محمد سفیر احمد مرحوم و مغفور جو گزشتہ جمعرات کو سعودی عرب کے شہر ریاض کے اندر ایک المناک حادثے میں وفات پاگئے تھے مرحوم کی نمازہ جنازہ آج بروز جمعہ بتاریخ 16 جون شام 5 بجے بگلہ راجگان ڈھوک پارپٹی کے مقام پر ادا کی جائے گی نماز جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔

Show More

Related Articles

Back to top button