DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Inauguration ceremony of providing road facilities for adjacent communities by demolishing the walls of houses from Dhok Roshan to Dhok Kashoo near Sir Sooba Shah

سرصوبہ شاہ کے قریب ڈھوک روشن سے ڈھوک کاشو تک مکانات کی چاردیواریاں منہدم کر کے ملحقہ آبادیوں کے لیئے سڑک کہ سہولت مہیا کرنے کی افتتاحی تقریب

کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16،جون)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ بے شمار لوگوں کو دولت سے نوازتا ہے مگر بہت کم لوگ ایسے ہیں جو اس دولت میں نہ صرف عام لوگوں کو بھی شامل کرتے ہیں بلکہ وہ اس دولت سے مخلوق خدا کے لیئے آسانیاں پیدا کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سرصوبہ شاہ کے قریب ڈھوک روشن سے ڈھوک کاشو تک مکانات کی چاردیواریاں منہدم کر کے ملحقہ آبادیوں کے لیئے سڑک کہ سہولت مہیا کرنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس کا سارا اہتمام و انصرام پاکستان ہانگ کانگ چیمبرز کے چیئرمین قمر منہاس نے کیا تھا۔اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے سرپرست اعلی چوہدری ابرار ظہیر حسین،طارق منہاس،،منیر منہاس،ماسٹر رمضان منہاس،جواد منہاس،گلفام منہاس،ساجد منہاس،سیاسب منہاس کے علاؤہ چوہان برادری نے بھی شرکت کی۔اے سی کلر سیداں اشتیاق اللہ نیازی نے کہا کہ مجھے خوشگوار حیرت ہوئی کہ پورے گاؤں کے لوگوں نے متحد ہو کر قمر منہاس کی سربراہی اور مشاورت سے نہ صرف رھائش گاہوں کی چاردیواریاں منہدم کر دیں اور پھر اپنی زرعی زمینوں سے درجن بھر کی ملحقہ بستیوں کے لیئے راستہ مہیا کیا بلکہ اس کی تعمیر بھی شروع کر دی ہے یہ وہ عمل ہے جس پر پورے گاؤں کے لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

Kallar Syedan(Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 16, June)- Assistant Commissioner Kallar Syedan Ishtiaqullah Khan Niazi has said that Allah Almighty blesses countless people with wealth but there are very few people who are not in this wealth. They not only include the common people, but they also create ease for God’s creation with this wealth. He expressed these thoughts on Thursday in an inauguration ceremony of a road in which demolishing the walls of the houses from Dhok Roshan to Dhok Kasho near Sir Sooba Shah for the adjacent communities. Speaking at the opening ceremony which was all organized by the Chairman of Pakistan Hong Kong Chambers, Qamar Minhas, Munir Minhas, Master Ramzan Minhas, Jawad Minhas, Gulfam Minhas, Sajid Minhas, Alao Chauhan community also participated. AC Kallar Syedan Ishtiaqullah Niazi said that I was pleasantly surprised that the people of the entire village are united. Under the leadership and consultation of  Qamar Minhas, they not only demolished the residential walls and then made way for a dozen adjacent settlements from their agricultural lands, but also started their construction, People deserve congratulations.

کلر سیداں میں چوری کی چار مختلف وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا

The chain of four different incidents of theft in Kallar Syedan could not be stopped

کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16،جون)—کلر سیداں میں چوری کی چار مختلف وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا،سروہا چوہدریاں کی رہائشی بیوہ کوثر پروین کا قیمتی بیل چوری کر لیا گیا۔ مدعیہ نے محمد لطیف اور مہتا ب پر بیل چوری کا الزام لگایا ہے۔دریں اثناء پرویز اختر سکنہ کلر سیداں کی قیمتی بھینس قریبی کھیتوں سے چوری کر لی گئی۔ محمدذیشان نے رات کے وقت اپنا رکشہ گھر کے باہر کھڑا کیا جسے چوری کر لیا گیا جبکہ مرید چوک کلر سیداں کی مسجد میں رات کے وقت نامعلوم ملزمان نے اسٹیل کی ٹوٹیاں چوری کر لیں۔

معروف شاعر محمد صدیق وارثی کے شعری مجموعہ ہمنوا کی تقریب

The celebration of Hamnawa, a poetry collection of renowned poet Muhammad Siddique Warsi

کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16،جون)—معروف شاعر محمد صدیق وارثی کے شعری مجموعہ ہمنوا کی تقریب رونمائی 17 جون بروز ہفتہ شام 5 بجے جناح ہال کلرسیداں میں ہو گی۔ جس کا اہتمام کاروان ادب کلرسیداں نے کیا ہے جس میں محمد نصیر زندہ،راشد عباسی،محمد نوید ملک،سید جواد علی گیلانی،قیوم طاہر اور دیگر شرکت کریں گے۔

پی ٹی آئی کلرسیداں کے گرفتار 7 کارکنوں انیس نامزد اور پچاس نامعلوم افراد کے خلاف درج مقدمہ میں سے دہشتگردی کی دفعہ کا ہٹا لیا گیا

The section of terrorism act has been removed from the case registered against the arrested 7 workers of PTI Kalrasydan, 19 named and 50 unknown persons

کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16،جون)—پی ٹی آئی کلرسیداں کے گرفتار 7 کارکنوں انیس نامزد اور پچاس نامعلوم افراد کے خلاف درج مقدمہ میں سے دہشتگردی کی دفعہ کا ہٹا لیا گیا ہے۔کلرسیداں پولیس نے 9 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد کلر سیداں بائی پاس پر احتجاجی مظاہرے کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں سمیت دو مسلم لیگی کارکنوں کے خلاف بھی دھشتگردی ایکٹ میں مقدمہ درج کیا تھا۔جن میں سابق ایم پی اے کرنل شبیر اعوان بھی شامل ہیں،مسلم لیگ ن کے دو سرگرم کارکنوں راجہ ساجد آف رجام اور کلرسیداں کے پٹرول پمپ کے مالک سہیل اطلس کو بھی ہنگامہ آرائی کے الزام میں نامزد کیا گیا تھا بلکہ پی ٹی آئی کے دس کارکنان راجہ افتاب،عاقب علی سمیت سات کارکنان گزشتہ ایک ماہ سے اٹک جیل میں بند ہیں۔مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں پر دہشتگردی ایکٹ کے نفاذ کی مذمت کرتے ہوئے اسے زیادتی قرار دیا گیا جس کے بعد اس کی انکوائری کی گئی جس کے نتیجے میں مقدمے کے تفتیشی انسپکٹر مظہر اکرام نے آفتاب حسین،وقار عزیز،احسان صفدر،محمد ابراہیم،عاقب علی،واجد حسین،ارسلان کے عدالتی نوٹسز کے بعد اپنی تحریری رپورٹ میں کہا کہ مندرجہ بالا ملزمان اٹک جیل میں ہیں دوران تفتیش کسی سرکاری گاڑی کو جلانا یا کسی سرکاری عمارت کی توڑ پھوڑ یا نقصان یا کسی پولیس ملازم کو مضروب کرنا اور وردی پھاڑنا نہ پایا گیا جس کی وجہ سے دہشتگردی ایکٹ کو خارج کیا جاتا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے ملزمان بالا کو آئندہ علاؤہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرنے اور ملزمان کے خلاف چالان نامکمل عدالت میں جمع کروانے کا حکم جاری کیا جائے۔

جماعت اسلامی کا جمعہ کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان

Jamaat-e-Islami announced to celebrate Black Day across the country on Friday

کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16،جون)—کراچی کی میئر شپ کے انتخابات میں مبینہ کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کے ان جمعہ کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے کلرسیداں میں احتجاجی مظاہرہ بعد نماز جمعہ پنڈی روڈ پر واقعہ قرطبہ مسجد کے سامنے کیا جائے گا

Show More

Related Articles

Back to top button