AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari AJK: Chairman MC Chakswari Ch Naeem Hussain Rupial solved a long-standing problem rickshaw stand for rickshaws.

چیئر مین میونسپل کمیٹی چکسواری چودھری نعیم حسین روپیال نے تاجر برادری کا ایک دیرینہ مسئلہ حل کر دیا۔رکشوں کے لئے رکشہ سٹینڈ کے لئے گل نوید سے معاہدہ کر لیا

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,07،اپریل,2023)—چیئر مین میونسپل کمیٹی چکسواری چودھری نعیم حسین روپیال نے تاجر برادری کا ایک دیرینہ مسئلہ حل کر دیا۔رکشوں کے لئے رکشہ سٹینڈ کے لئے گل نوید سے معاہدہ کر لیا۔چکسواری بازار مین زاہدی چوک کے پاس گل نوید کی مارکیٹ ہے جس کی پچھلی جانب کافی جگہ خالی پڑی تھی۔ چیئر مین میونسپل کمیٹی چودھری نعیم نے نجی پراپرٹی کو کرایہ پر لے کر اس پر رکشہ سٹینڈ بنانے کا اعلان کر دیا۔سٹینڈ بننے سے غلط پارکنگ اورٹریفک جام کے مسائل حل ہوں گے۔انجمن تاجراں کے صدر محمد شفیق خواجہ اور سیکرٹری جنرل راجہ ساجد محمونے کہا ہے کہ چودھری نعیم حسین کی چکسواری بازار کے مسائل حل کرنے کے لئے کی جانے والی کاوشیں لائق تحسین ہیں اور ہم ان کو اس مسئلے کے حل پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ہمیں امید ہو چلی ہے کہ چودھری نعیم سنجیدگی سے چکسواری بازار کے دیرینہ مسائل حل کروائیں گے۔ان کا دور ایک مثالی دور ہو گا۔چودھری نعیم حسین روپیال نے عہدہ سنبھالتے ہی سب سے پہلے سڑک بنوانے کے لئے عملی کوششیں کیں۔اس کے بعد واٹر سپلائی کو چلانے کے لئے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایکسئن سے رابطے کئے اور ان کو چکسواری بلا کر واٹر سپلائی کے حوالے سے میٹنگ کی اور مسائل اور رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت کی۔ ان کی اب تک کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ہر شخص ان کے کام کی تعریف کر رہا ہے۔

Chakswari (Pothwar.com, Allah Ditta Bismill, 07, April 2023)-Chairman Municipal Committee Chakswari Chaudhary Naeem Hussain Rupial has resolved a long-standing problem of the business community. A contract with Gul Naveed for a rickshaw stand for rickshaws. There is a market of Gul Naveed near Zahidi Chowk in Chakswari Bazar, which had a lot of vacant space at the backside. Chairman Municipal Committee Chaudhry Naeem announced to build a rickshaw stand on a private property on rent. By building a stand, the problems of wrong parking and traffic jam will be solved. It has been said that Chaudhry Naeem Hussain’s efforts to solve the problems of Chakswari Bazar are worthy of praise and we pay tribute to him for solving this problem. The long-standing problems will be resolved. His tenure will be an exemplary one. Chaudhry Naeem Hussain Rupial, as soon as he assumed office, first made practical efforts to build a road. After that, he contacted Exion of the Public Health Department to run the water supply. and called them to Chakswari and held a meeting regarding water supply and directed them to remove the problems and obstacles. Looking at his performance so far, everyone is appreciating his work.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,07،اپریل,2023)— برطانیہ کے شہر شفیلڈمیں الفلاح سوسائٹی کا فنڈز ریزنگ ڈنر،سینکڑوں اوور سیز کشمیریوں نے شرکت کی۔الفلاح سوسائٹی نے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔ ڈنر کی میزبانی الفلاح سوسائٹی برطانیہ کے صدر چودھری محمد ایوب اورچیئرمین چودھری ذوالفقاراحمد چودھری نے کی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز برطانیہ کے شہر شفیلڈمیں الفلاح سوسائٹی نے افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔اس افطار ڈنر کا بنیادی مقصد الفلاح سوسائٹی کے زیر اہتمام چلنے والے فلاحی منصوبوں کے لئے فنڈز ریزنگ تھا۔سینکڑوں اوور سیز کشمیریوں نے البلال مسجد کے کمیونٹی ہال میں جمع ہو کر الفلاح سوسائٹی کو خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے الفلاح سوسائٹی کے زیر اہتمام چلنے والے فلاحی منصوبوں کی کھل کر تعریف کی۔حال ہی میں کمیونٹی کے تعاون سے الفلاح سوسائٹی کے زیر انتظام ایسر کے مقام پر زچہ بچہ سنٹر قائم کیا گیا ہے جس کی عمارت مکمل ہو چکی ہے اب اس میں آلا ت جراحی اور دیگر سامان ڈال کر اس کا باقاعدہ افتتاح کرنا ہے۔ ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے الفلاح سوسائٹی برطانیہ کے صدر چودھری محمد ایوب نے کہا کہ الفلاح سوسائٹی ایک غیر سیاسی فلاحی تنظیم ہے جس نے ابتدائی مرحلے میں یونین کونسل پنڈ خورد سے رمضان مقدس میں راشن پیکج دینے اورفری ایمبولینس سروس سے آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد تعلیمی اداروں میں مستحق بچوں کو درسی کتب اور یونیفارم دیئے جاتے رہے۔ پھر الفلاح سوسائٹی نے ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے کام کو بڑا یا اور سکولوں اور ڈسپنسریوں کو بہتر بنانے کا ٹاسک لیا اور آج اللہ کے فضل سے دو کروڑ روپے سے زائد لاگت سے زچہ بچہ کی شاندار عمارت تعمیر کر دی ہے۔اب محکمہ ہیلتھ کے تعاون سے اس عمارت کو بہت جلد فنکشنل کریں گے۔چئیرمین ذوالفقار احمد نے کہا کہ ہم سب سے پہلے اللہ کے شکر گزار ہین جس نے ہمیں توفیق دی کہ ہم اپنی کمیونٹی کے لئے فلاحی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہی۔ اس کے بعد میں آپ سب کا اور ان لوگوں کا شکر گزار ہوں جو ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہیں لیکن آج اس محفل میں ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔آپ تمام لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں کہ آپ نے ہمارا ساتھ دیا اور ایک شاندار عمارت بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔اب ہم سب نے مل کر اس سنٹر کو چلانا ہے تا کہ ہمارے صدقات اللہ کی بارگاہ میں قبولیت کا درجہ پا سکیں۔میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ہر اس شخص کا شکر گزار ہوں جس نے الفلاح سوسائٹی ایسر کے ساتھ ذرا برابر بھی تعاون کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,07،اپریل,2023)—سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی چکسواری وپاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ گلفراز خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی موجود ہ حکومت مکمل نا کام ہو چکی ہے۔اس حکومت کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں۔ موجودہ وزیر اعظم نے ہوائی اعلانات کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ہر روز اٹھتے ہی کوئی نیا اعلان کر دیتے ہیں جس پر عمل کروانا انتظامیہ کے لئے نا ممکن ہوتا ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر کوئی ایک بھی منصوبہ مکمل نہیں کروا سکے۔ پہلے سے جاری منصوبے بھی اس حکومت کی سست پالیسیوں کی وجہ سے نا مکمل ہیں۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے شانگ بیگز پر پابندی لگائی کوئی عمل نہیں وہا۔سیگریٹ نوشی پر پابندی کوئی عمل نہیں۔ زرخیز زمینوں پر مکان بنانے پر پابندی کوئی عمل درآمد نہیں۔ سمال انڈسٹری بنانے کے لئے چکسواری میں ووکیشنل سنٹر کے قیام کا اعلان۔کوئی عمل درآمد نہیں۔ رٹھوعہ ہریام پل پر اس سال کے فروری میں کام کے آغاز کا اعلان کوئی عمل درآمد نہیں ہو سکا۔پی ٹی آئی کے وزیر اعظم اور کابینہ کو سمجھ ہی نہیں کہ امور ریاست کو کیسے چلانا ہے۔ ہر روز ان کی اپنی کابینہ سے کوئی نہ کوئی شخص ناراض ہو جاتا ہے اسی کو منانے میں دو ہفتے گز رجاتے ہیں۔ عوام پی ٹی آئی سے سخت مایوس ہو چکے ہیں۔ پیپلزپارٹی کا سابقہ دور مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی سے بہتر رہا ہے۔ جتنے عوامی فلاحی کام چودھری عبدالمجید نے کروائے ہین دونوں حکومتوں کے ادوار میں بھی نہ ہو سکے۔عوام اب پیپلز پارٹی کی قیادت کی طرف ہی دیکھ رہے ہیں۔ آمدہ الیکشن میں پیپلز پارٹی ہی دو تہائی اکثریت لے کر حکوممت بنائے گی اور عوامی محرومیون کو دور کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,07،اپریل,2023)—چودھری صندل حسین اور چودھری جہانگیر حسین کے بڑے بھائی چکسواری کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چودھری مزمل حسین گزشتہ روز انتقال کر گئے۔چودھری مزمل حسین کو سینکڑوں اشکبار نگاہوں کی موجودگی میں سپرد خاک کیاگیا۔ ان کی نماز جنازہ میں سابق وزیر اعظم چودھری عبدالمجید،ایم ایل اے چودھری قاسم مجید،سابق امیدوار اسمبلی سائیں ذوالفقار علی،سابق امیدوار اسمبلی محمد عارف چودھری،سابق امیدوار اسمبلی عظیم بخش چودھری،پاکستان پیپلز اپرٹی کے مرکزی رہنماؤں حاجی خالد حسین چودھری،چودھری عنصر مقصود،میونسپل کمیٹی چکسواری کے چئیرمین چودھری نعیم ھسین روپیال،ڈپٹی چئیرمین حاجی تاسب حسین چودھری،کونسلر محمد ساجد نظامی،کونسلر رضوان لون،کونسلر حاجی لالہ شوکت،کونسلر محمدسفیان ایوب،کونسلر حمزہ رزاق،کونسلر چودھری زبیر ایڈووکیٹ،چئیرمین یونین کونسل پنیام حاجی بشیر پرواز چودھری،سابق سٹاف آفیسر پی ایم چودھری محمود حسین،چئیرمین چودھری فضل حسین روپیال،حاجی گودڑ حسین،ڈاکٹر مشتاق احمد،انجمن تاجراں کے صدر محمد شفیق خواجہ،مرکزی انجمن تاجراں چکسواری کے صدر منیر حسین سیٹھی،سینئر نائب صدر راجہ عبدالعزیز،سیکرٹری جنرل حاجی اورنگذیب،قاضی عبدالقدیر سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔چودھری مزمل حسین ایک دلیر اور ایماندار انسان تھے۔ علاقہ بھر میں ہونے والے معمولی لڑائی جھگڑوں میں پنچائیتی کا کردار ادا کرتے تھے۔ حق سچ کا فیصلہ کرتے تھے اور کسی سیاسی اثر و رسوخ یا کھڑپینچ کو نہیں مانتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ ان کی دل سے عزت کرتے تھے۔ مرحوم نے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ پندرہ سولہ سال سے صاحب فراش تھے اور بڑی لمبی بیماری کا سامنا کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,07،اپریل,2023)—پی ڈی ایم کی موجودہ حکومت نے عوام کی قوت خرید کو بالکل ہی ختم کر دیا ہے۔مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔عید کی آمد پر چکسواری بازار میں بھی دیگر شہروں کی طرح خریداروں کا رش بڑھ رہاہے لیکن مہنگائی کی وجہ سے اشیائے ضروریہ خریداروں کی پہنچ سے دور ہیں۔مہنگائی حد سے زیادہ بڑھ جانے کی وجہ سے عوام کی عید کی خوشیاں ماند پڑ رہی ہیں۔خریدار بازار آ رہے ہیں لیکن مہنگائی کی وجہ سے جوتے اور کپڑے خرید نہیں پا رہے۔عوام سخت مجبوری کے عالم میں عید کی خریداری کر رہے ہیں۔اپنی ضرورتوں کو دفن کر کے بچوں کی شاپنگ کر رہے ہیں۔عوام حکمرانوں کو بددعائیں اور کوسنے دے رہے ہیں۔مہنگائی اور بے روزگاری نے اس عید کو عوام کے لئے خوشی کی بجائے اداسی کا سبب بنا دیا ہے۔ ضروریات زندگی کو پورا کریں یا پھر اپنے بچوں کے لئے کپڑے اور جوتے خریدیں۔پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہی ہوا ہے۔منڈیوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے سے چکسواری بازار کے تاجر عوام کو ریلیف نہیں دے پا رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,07،اپریل,2023)— چکسواری پریس کلب کے صدر اللہ دتہ بسمل سابق صدر راجہ نثار احمدخان سابق صدر مرزامحمدنذیر سابق سینئرنائب صد رچودھری عابدحسین مرزاعنصر محمود واجدحسین نے گزشتہ روز دھمیال چکسواری جاکر علاقہ کی ممتاز سیاسی سماجی شخصیت چودھری مزمل حسین کے انتقال پرملال پرفاتحہ خوانی کی سوگوار ان کے ساتھ دلی اظہار تعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,07،اپریل,2023)— صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈھانگری بالا فیض پورشریف کی سکول مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اوراہم اجلاس زیر صدارت صدر کمیٹی خالدمحمود(ر) صدرمعلم منعقدہوا اجلاس میں کمیٹی کے سیکرٹری چودھری محمدسعیدعالم صدر معلم سیکرٹری مالیات چودھری خورشیداحمد(ر) سینئرمدرس اورممبران کمیٹی حاجی محمدرفیق (ر) بینک منیجر حاجی صوفی محمدریاض اللہ دتہ بسمل ارشدمحمودمٹھا اورکمیٹی کے سیکرٹری چودھری محمدسعیدعالم کے معاونین مدر س خواجہ محمداویس اورچودھری محمدشہزا د جونیئرکلرک نے شرکت کی اجلاس میں سکول ہذا میں اپنی مد د آپ کے تحت مخیر حضرات اورعوام کے مالی تعاون سے میٹر ک کے ا متحانی سنٹر کے لئے ہال کی تعمیر کے حوالے سے غور وحوض کیاگیا اورآئندہ کے لئے لائحہ عمل طے کیاگیا مالی تعاون کے لئے بینک اکاونٹ کھلوانے کے سلسلہ میں پیش رفت کی گئی اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیاکہ بینک اکاونٹ کھلوانے کے بعد اندرون وبیرون ملک مخیر حضرات اورعوام سے مالی تعاو ن کے لئے اپیل کی جائے گی سکول مینجمنٹ کمیٹی کے عہدیداروان واراکین نے مخیر حضرات اورعوام سے مالی تعا و ن کے لئے فیاضانہ کردار کی توقع کااظہار کیاہے مالی تعاون کے لئے رقم اکاونٹ کے علاوہ کمیٹی کے صدر اورسیکرٹری مالیات کوبھی جمع کروائی جاسکتی ہے۔ اجلاس کے آخر میں دعاکرائی گئی ادارے کے ایلیمنٹری ٹیچرمحمداسرار الحق نے دعاکرائی

Show More

Related Articles

Back to top button