DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Truck driver along with his truck handed over to police after selling free flour for money

کلرسیداں شہر میں مفت آٹا پیسوں کے عوض فروخت کرنے پر اے سی کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے پورا ٹرک پکڑکر کلرسیداں پولیس کے حوالے کردیا،

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،اپریل,2023)—وزیراعظم کی ہدایت پر لوگوں میں مفت آٹا فراہمی میں بڑی بد عنوانی،کلرسیداں شہر میں مفت آٹا پیسوں کے عوض فروخت کرنے پر اے سی کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے پورا ٹرک پکڑکر کلرسیداں پولیس کے حوالے کردیا،اسسٹنٹ کمشنر اشتیاق اللہ نیازی نے اپنے استغاثے میں تحریر کیا ہے کہ وہ چیف آفیسر صاحبزادہ عمران اختر،گن مین عبدالمنان اور سرکاری گاڑی کے ڈرائیور قدیر ریاض سرکاری آٹا تقسیم کرنے میں معمور تھے۔سودیف فلور ملز روات سے بذریعہ ٹرک نمبر GLTA-3067پر دس کلو کے ایک ہزار بیگ محمد شفیق سکنہ کانگڑہ ٹاؤن ہری پور منگوائے تھے۔تین سو پندرہ بیگ عوام میں تقسیم کر دیے گئے جبکہ 685بیگ اسی ٹرک پر ڈرائیور محمد شفیق،شہباز،عزیز الرحمان اور شیر افضل کے ذریعے واپس فلور ملز روات امانتاً رکھوانے کے لیے بھیجوا دیے گئے۔کچھ دیر بعد ہم نے دیکھا کہ ڈرائیور محمد شفیق نے ٹرک کو پنڈی روڈ پر پارک کر رکھا تھا اور مزدوروں کے ذریعے سرکاری آٹا رقم لے کر فروخت کر رہا تھا۔جس پر ڈرائیور شفیق اور اس کے دیگر تین مزدوروں کو رنگ ہاتھوں پکڑ کر کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا گیا اس دوران ٹرک اور اس کا عملہ تیس بیگ سرکاری آٹا فروخت کر چکا تھا۔ کلرسیداں پولیس نے زیر دفعہ 408 ت پ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 01, April 2023)- On the instructions of the Prime Minister, the distribution of free flour among the people is very bad, AC Kallar Syedan Ishtiaqullah Khan Niazi arrested truck driver for selling free flour for money. The driver Shafiq and his other three workers were caught red-handed and handed over to the police. Meanwhile, the truck and its crew had sold 30 bags of government flour. The police registered a case under Section 408 of the Penal Code and started the investigation.

حیدر آباد کی 26 سالہ شادی شدہ خاتون کلرسیداں کے گاؤں ٹکال پہنچ آئی

A 26-year-old married woman from Hyderabad arrived in the village of Takal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،اپریل,2023)—سوشل میڈیا کا کمال،حیدر آباد کی 26 سالہ شادی شدہ خاتون کلرسیداں کے گاؤں ٹکال پہنچ آئی،حیدر آباد پولیس بھی اس کی تلاش میں ٹکال پہنچ گئی۔لڑکی کو کلرسیداں تھانے میں پیش کیا گیا اس نے عدالت میں کہا کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا اس نے حیدر آباد میں اپنے شوہر کے خلاف خلع کا مقدمہ درج کر رکھا ہے وہ اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزارنا چاہتی ہے علاقہ مجسٹریٹ نے اسے اپنی مرضی سے زندگی بسر کرنے کی اجازت دے دی اور حیدر آباد پولیس خاتون کے رشتہ داروں کے ہمراہ ناکام سندھ لوٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کی 26 سالہ شادی شدہ خاتون زیبا بی بی کا کچھ عرصہ قبل انٹرنیٹ پر رابطہ ہوا جس کے نتیجے میں وہ حیدر آباد سے کلرسیداں کے گاؤں ٹکال میں نوجوان عدیل کے پاس پہنچ گئی۔ جس کے بعد اس کے لواحقین اس کی تلاش میں سندھ پولیس کے ہمراہ گاؤں ٹکال پہنچے تو عدیل اور زیبا کو پولیس آمد کی خبر ہو گئی یہ دونوں گھر سے نکل گئے۔سندھ پولیس نے ان کے دو رشتہ داروں کو اپنی تحویل میں لے کر کلر تھانے منتقل کیا جس کے بعد مقامی لوگ زیبا بی بی کو لے کر کلرسیداں پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔جس کے نتیجے میں زیرحراست دیگر دونوں نوجوانوں کو چھوڑ دیا گیا۔ زیبا بی بی نے سید وقاص حیدر شاہ ایڈووکیٹ کے ہمراہ علاؤہ مجسٹریٹ کلرسیداں مختار اکبر کو بیان دیا کہ وہ عاقل و بالغ ہے اس نے سندھ کی عدالت میں اپنے شوہر کے خلاف خلع کا کیس دائر کر رکھا ہے۔وہ مجھے تشدد کا نشانہ بناتا تھا مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا میں اپنے والدین کے ہمراہ بھی نہیں جاؤں گی میں یہاں اپنی ایک سہیلی کے پاس رہتی ہوں مجھے اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزارنے کا حق دیا جائے۔جس پر علاقہ مجسٹریٹ نے زیبا بی بی کی خواہش کے مطابق اسے اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کو موقع دیا اور پولیس کو مزید کسی کاروائی سے روک دیا۔جس پر سندھ پولیس خاتون زیبا بی بی کے رشتہ داروں کے ہمراہ ناکام واپس حیدرآباد روانہ ہو گئی۔

کلرسیداں سے راجہ بازار کے درمیان چلنے والی اے سی کوسٹر 1411 کے ڈرائیور نوید کی سرکاری سکول کی معلمہ سے بدتمیزی

Naveed, the driver of AC Coaster 1411 running between Kallar and Raja Bazar, misbehaved with the teacher

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،اپریل,2023)— کلرسیداں سے راجہ بازار کے درمیان چلنے والی اے سی کوسٹر 1411 کے ڈرائیور نوید کی سرکاری سکول کی معلمہ سے بدتمیزی اور اسے ہراساں کرنے کی کوشش،پنجاب ٹیچرز یونین کا شدید احتجاج۔واقعہ کے خلاف درخواست تھانے بھیج دی گئی۔تفصیلات کے مطابق مقامی سرکاری سکول کی معلمہ سکول میں تدریسی فرائض سر انجام دینے راولپنڈی سے کلر سیداں کے لیئے اے سی کوسٹر میں روانہ ہوئی راستے میں اس نے حبس کے باعث گاڑی کا ایئرکنڈیشنز چلانے کی درخواست کی تو ڈرائیور نوید نے نہ صرف اے سی کا کرایہ وصول کرکے اے سی نہ چلایا بلکہ معلمہ سے مسلسل بدتمیزی شروع کردی اسے برا بھلا کہا اور گاڑی سے اتر جانے کا بھی کہا۔ڈرائیور مسلسل اسے ہراساں کرتا رھا معلمہ نے ڈرائیور کے خلاف کلرسیداں پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ ادہر پنجاب ٹیچرز یونین نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کوسٹر کا روٹ پرمٹ منسوخ کرنے اور ڈرائیور کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے اسے قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔یاد رہے کہ روٹ پر چلنے والی اے سی کوسٹر کرایہ اے سی وصول کرتی ہیں مگر اے سی چلاتی نہیں ہیں اور سٹی ٹریفک وارڈنز بھی ان کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں رہتے ہیں۔

پنجاب پولیس کے انسپکٹر راجہ ارشد محمود کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

Punjab Police Inspector Raja Arshad Mehmood of Chakrali Badhal has been promoted to the post of DSP

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،اپریل,2023)—پنجاب پولیس کے انسپکٹر راجہ ارشد محمود کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ انہیں لاھور میں منعقدہ ایک تقریب میں آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی کے بیج لگائے۔راجہ ارشد محمود کا تعلق کلر سیداں کے نواحی گاؤں چکڑالی بدھال سے ھے۔مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کی رکن چوہدری تنویر اختر شیرازی،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،چوہدری توقیراسلم اور ملک سرورنے محکمانہ ترقی پر راجہ ارشد محمود کودلی مبارکباد دی ہے۔

سردار محمد شکیل اور سردار ذوالفقار دونوں بالترتیب ایس پی اور ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی پا گئے

Both Sardar Muhammad Shakeel and Sardar Zulfiqar were promoted to the posts of SP and DSP respectively

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،اپریل,2023)—پولیس اسٹیشن کلرسیداں میں بطور ایس ایچ او انسپکٹر فرائض سرانجام دینے والے سردار محمد شکیل اور سردار ذوالفقار دونوں بالترتیب ایس پی اور ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی پا گئے۔ مقامی شہریوں نے ان کی محکمانہ ترقیوں پر انہیں مبارکباد دی ہے۔

مفت آٹے کی فراہمی کے مرکز کلر اسپورٹس اسٹیڈیم سے پنڈی روڈ پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے قریبی شادی ہال میں منتقل کردیا گیا

The free flour supply center has been shifted from Kallar Sports Stadium to Shaadi Hall near Tehsil Headquarters Hospital on Pindi Road

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،اپریل,2023)—کلرسیداں میں مفت آٹے کی فراہمی کے مرکز کلر اسپورٹس اسٹیڈیم سے پنڈی روڈ پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے قریبی شادی ہال میں منتقل کردیا گیا جہاں آج بروز ہفتہ آٹے کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔

سردار لطیف انتقال کر گئے نمازجنازہ رات گئے گاؤں دھمالی میں ادا کی گئی

Sardar Latif passed away in Dhamali

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،اپریل,2023)—معروف سیاسی رہنما سردار محمد آصف کے چچا سردار لطیف انتقال کر گئے نمازجنازہ رات گئے گاؤں دھمالی میں ادا کی گئی جس میں جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کے صدر مولانا احسان اللہ چکیالوی، مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،راجہ سکندر فیاض،شاہد گجر،جبران صفدر کیانی،چوہدری طارق وڑائچ،چوہدری عثمان وڑائچ،نمبردار عصمت اللہ،چوہدری محمد سعید،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی

 

Show More

Related Articles

Back to top button