DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Patients relatives threatened with sticks at thq hospital

تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں مریض کے لواحقین کو ڈنڈے سے ڈرانے پر شہریوں کااحتجاج۔

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،09,مارچ،2023) — تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں ڈاکٹر کی مریض کے لواحقین سے بد تمیزی اور اخلاقی گفتگو مریض کے لواحقین کو ڈنڈے سے ڈرانے پر شہریوں کااحتجاج۔موبائل فون پر وڈیو بنانے پر موبائل فون چھینے کی کوشش۔ تفصیل کے مطا بق تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ میں احمد گلریز اپنے بچے کو چیک کرانے گیا تو ہسپتا ل کے ڈاکٹروں سے تلخ کلامی ہوگئی جس پر ہسپتال عملہ نے ڈنڈے نکال لیئے اور مریض کے لواحقینوں کے ڈرانے لگے۔ مریض کے لواحقین اپنے مونائل پر بنانے وڈیو بنانے لگے تو ان سے بھی مونائل فون چھینے لگے۔ بعد ازاں تھانہ کہوٹہ میں دونوں پارٹیوں کے مابین مذاکرات کے بعد سابق وائس چیئرمین ایم سی کہوٹہ ملک غلام مرتضیٰ اور ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ظہیر کے مابین ایس ایچ او تھانہ تھانہ کہوٹہ کے کمرے میں ڈاکٹر اور مریض کے لواحقین کے درمیان بڑی دیر گفتگو کے بعد واپس آگئے۔ شہریوں نے شیدید احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقع کی مکمل انکوائری کی جائے۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, 09, March 2023) — In Tehsil Headquarters Hospital Kahuta, the doctor’s rude and moral conversation with the patient’s family members. Citizens protest for threatening the patient’s family members with a stick. According to the details, Ahmed Gulrez went to check up on his child at Tehsil Headquarters Hospital, Kahuta, and the doctors of the hospital had a bitter conversation with the hospital staff.
Who then took out sticks and started threatening the relatives of the patient. When the patient’s relatives started making videos on their mobiles, their mobile phones were also taken away from them. Later, after the negotiations between the two parties in Kahuta police station, former vice chairman MC Kahuta Malik Ghulam Murtaza and MS Kahuta Dr. Zaheer, after a long discussion between the doctor and the family of the patient in the room of the police station Kahuta. The family involved in the incident protested strongly and demanded from the higher authorities that a full inquiry should be conducted into the incident.

شبِ برات کے موقع پر مرکزی جامع مسجد کہوٹہ میں حسب روایت خوبصورت تقریب

On the occasion of Shab-e-Barat, a traditional beautiful ceremony was held in the main mosque of Kahuta

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،09,مارچ،2023) — شبِ برات کے موقع پر مرکزی جامع مسجد کہوٹہ میں حسب روایت خوبصورت تقریب انعقاد پذیر ہوئی مہمان خصوصی ممتاز مذہبی سکالر و سجادہ نشین بگہار شریف صاحبزادہ ڈاکٹر پیر ساجد الرحمن نے اپنے مخصوص انداز میں خطاب کیا۔ جبکہ تقریب کی صدارت صدر مرکزی انجمن تاجران کہوٹہ ومرکزی جامع مسجد کمیٹی کہوٹہ راجہ امتیاز عالم نے کی۔تقریب میں سنیئر قانون دان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ راجہ ایم ستار اللہ، صدر انجمن فدایان رسول ﷺ کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی، صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان، خزانچی شیخ فارض، مولانا ادریس ہاشمی، پروفیسر حافظ عبدالصبور صیفی، صاحبزادہ ظہوراعوان نقیبی، مولانا حافظ عبداللہ عباسی، حافظ انتخاب عالم، راجہ رضوان گل کیانی، راجہ خورشید عالم، چیئرمین سجاد ستی، راجہ طارق عظیم، راجہ صغیر بگہاروی، راجہ مصدق، رفاقت جنجوعہ، حاجی جاوید جندران، قیصر جندران،راجہ نعیم اکبر سمیت سینکڑوں کی تعداد میں علما ء کرام،وکلاء،اساتذہ،سیاسی و سماجی شخصیات معززین علاقہ کے ساتھ ساتھ تمام مکاتب فکرکے لوگوں نے بڑی تعدا د میں شرکت کی۔ صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے مہمان خصوصی ممتاز مذہبی سکالر و سجادہ نشین بگہار شریف صاحبزادہ ڈاکٹر پیر ساجد الرحمن اور مسجد کمیٹی اراکین انتظامیہ صحافیوں،شہریوں کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر پر تکلف عشائیے کا اہتمام بھی کیا۔

صاحبزادہ ڈاکٹر پیر ساجد الرحمن نے مرکزی جامع مسجد کہوٹہ میں شب برات کے مو قع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب

Sahibzada Dr. Pir Sajidur Rahman addressed a large gathering on the occasion of Shab-e-Barat at the Central Jama Masjid, Kahuta

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،09,مارچ،2023) — جادو ٹونہ، شراب کا دھندہ اور بد کاری و ماں باپ کی نا فر مانی کرنےوالے اللہ کی رحمت کے مستحق نہیں ٹہرائے جاتے۔تھانے کا سپاہی،تحصیل کا پٹواری اور ایم این اے و ایم پی اے سے ڈرنے اور ان کی منت سماجت کرنے کی بجائے اپنے رب کے سامنے جھک جاؤ، معافی مانگو،توبہ کرو اور اللہ سے سوال کرو، اسی میں سب کی نجات ہے۔ توبہ کے دروازے پر دستک بار بار دو تو رب کی رحمت آپ کی منتظر ہے۔ بار بار توبہ توڑ کر گناہوں کی دلدل میں دھنسا ہوا شخص جب رب کے پاس خلوص دل سے واپس آتا ہے تو اللہ پاک توبہ قبول کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی ممتاز مذہبی سکالر و سجادہ نشین بگہار شریف صاحبزادہ ڈاکٹر پیر ساجد الرحمن نے مرکزی جامع مسجد کہوٹہ میں شب برات کے مو قع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سجدے،یہ رکوع اور راتوں کو جاگنا اس سے خدا کو ایک مقصود و مطلوب ہے کہ انسان کا نفس پاک ہو اور اس سے بغض، کینہ،ریاکاری اور جھوٹ نکلے۔ اللہ سے محبت اور غیر اللہ سے نفرت پیدا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضور ﷺ کی ہر بات حکمت پر مبنی تھی۔ انتشار اور لوگوں کو تکلیف دینے والوں سے ہماری دوستیاں ہوتی ہیں۔ ہم پھر بھی سب کچھ جاننے کے باوجود ان کی بساکھی کا کام دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرابی شخص کی مغفرت نہیں ہو گی۔ جو شخص مسلسل شراب پیتا ہے۔وہ خدا کی رحمت سے باہر رہے گا۔ مسلے نوح کو نشے کی عادت میں مبتلا کرکے شراب کا دھندا کرنے والے کسی معافی کے مستحق نہیں۔ شراب شیطان کا عمل بد قرار دی گئی ہے۔ شرابی شخص کو حلال و حرام اور ماں، بہن، بیٹی کے رشتوں کا احترام نہیں ہوتا وہ اللہ کی رحمت کا مستحق نہیں ہو سکتا۔ صاحبزادہ ڈاکٹر پیر ساجد الرحمن نے کہا کہ رب سے مانگنے والاکبھی مایوس نہیں لوٹتا۔

ٹور ازم ہائی وے کا روٹ بدلنے پر تحصیل کہوٹہ کے پانچ بڑے گاؤں کے رہائشی شدید احتجاج کریں گے

Residents of five major villages of Tehsil Kahuta will strongly protest against changing the route of the Tourism Highway

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،09,مارچ،2023) — ٹور ازم ہائی وے کا روٹ بدلنے پر تحصیل کہوٹہ کے پانچ بڑے گاؤں راجگھڑ، نئی آبادی،بندلہ،کلٹیہ اور پنجاڑ کے رہائشی شدید احتجاج کریں گے۔نقشہ اور روٹ بدلنے کی ناکام کوشش ایم این اے صداقت عباسی،چیئرمین آر ڈی اے طارق مرتضیٰ اور بریگیڈیئر(ر) جاوید ستی نقشہ بدلنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ اور ٹور ازم ہائی وے کا بیور سے رخ تبدیل کرکے بہیند کی طرف لے جا کر پانچ گاؤں کو محروم کرنا سراسر زیادتی اور ظلم ہے۔ ہمارے پاس نہ سڑک اور نہ ہی کوئی راستہ ہے۔ مریض،بچے،مسافر پریشان ہیں۔ انگریز دور کا ایک ٹریک چل رہا ہے۔ اصل نقشہ تبدیل کرکے چند لوگوں نے غلط اور خد ساختہ سروے کرایا۔ راستے میں صرف 70درخت آتے ہیں۔ اور ہمارا کام روک دیا گیا ہے۔اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق کونسلر یونین کونسل بیور راجہ سجاد، سردار صبح صادق،سابق امیدوار برائے نائب ناظم راجہ یوسف نے اخباری نمائندوں کو بیان دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی، چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق مرتضیٰ اور بریگیڈیئر(ر) جاوید ستی مزکورہ ٹورازم ہائی وے کا نقشہ تبدیل کرنے سے باز آجائیں اور بیور سے راجگھڑ، نئی آبادی،بندلہ،کلٹیہ،پنجاڑ روٹ تبدیل نہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ علاقہ کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے۔ مخص چار گھروں کی خاطر ٹورازم ہائی وے کا روٹ اور نقشہ تبدیل کرنا عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے۔ بصورت دیگر ہمقانونی کاروائی کے ساتھ ساتھ احتجاج بھی کریں گے۔ اور عوام کے ساتھ باہرنکلیں گے۔

ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی جانب سے ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف کے اعزاز میں عشائیہ

Dr. Muhammad Arif Qureshi hosted a dinner in honor of eminent religious scholar Sahibzada Dr. Sajid Rahman Sajjada Nashin Darbar Alia Baghar Sharif

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9مارچ2023)
ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی جانب سے ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف کے اعزاز میں عشائیہ کثیر تعداد میں سیاسی سماجی مذہبی شخصیات معززین کی شرکت ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا خانقان بگہار شریف سے جو فیض جاری ہوا لاکھوں لوگ اس سے مستفید ہو رہے ہیں آج اندرون ملک اور بیرون ممالک صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف کے عقیدت مند بڑی تعداد میں موجود ہیں پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمن نے اس خانقاہ سے فیوض و برکات تقسیم کرنے کے علاوہ تعلیمی میدان میں جو انقلاب بھرپا کیا وہ قابل تعریف ہے نسل نو کی تربیت کا اہم مرکز بگہار شریف ہے پاکستان کی عظیم روحانی شخصیت پیر سید نصیر الدین نصیر شاہ (رح) نے وصیت کی تھی کہ میرا جنازہ صاحبزادہ ساجد الرحمن پڑجائیں اس موقع پر علامہ مخدوم ادریس ہاشمی، علامہ ظہور اعوان نقیبی،صاحبزادہ پروفیسر عبدالصبور سیفی، معروف سماجی مذہبی شخصیت راجہ صغیر بگہاروی،صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم، راجہ انتخاب عالم،راجہ خورشید عالم، صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ، سینئر صحافی ساجد جنجوعہ، نوجوان قانون دان و اینکر پرسن ارسلان کیانی،وسیم احمد قریشی، زوالفقار قریشی، سیکرٹری ذولفقار احسن، حافظ قمر رضا چشتی، شیخ فارس محمود، کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی پروفیسر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن نے اس موقع پر ڈاکٹر محمد عارف قریشی کا شکریہ ادا کیا اور خصوصی دعا بھی کی

صفائی کے بہترین انتظامات پر ایریا انچارج طالب حسین کوجامع مسجد الخلیل گرڈ اسٹیشن کی کمیٹی کی طرف ٹرافی دی گئی

Area in-charge Talib Hussain was given a trophy by the Committee of Jamia Masjid Al-Khalil Grid Station for the best cleaning arrangements

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9مارچ2023)
صفائی کے بہترین انتظامات پر ایریا انچارج طالب حسین کوجامع مسجد الخلیل گرڈ اسٹیشن کی کمیٹی کی طرف ٹرافی دی گئی،آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے انچارج ماجد کی خصوصی ہداہت پرایریا انچارج طالب حسین نے اپنے علاقے میں صفائی کے بہترین انتظامات کیے جس کے اعتراف پرگذشتہ رات شب قدر کی محفل کے دوران جامع مسجد الخلیل گرڈ اسٹیشن کی کمیٹی کی طرف خطیب مسجد ہذا حافظ صغیر احمد،صاحبزادہ فرید،علامہ تاج بگہاروی اور ایم زرین اعوان نے ان کو ٹرافی انعام میں دی اور ان کی کاکر دگی کو سراہا۔

لیبا کشتی حادثے میں وفات پانے والے کہوٹہ کے نوجوان راجہ شاہ زیب کی ڈیڈ ھ باڈی کل بروز جمعہ پاکستان پہنچے گئی

The dead body of Raja Shahzeb, a young man from Kahuta who died in the Libya boat accident, will arrive in Pakistan on Friday

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9مارچ2023)
لیبا کشتی حادثے میں وفات پانے والے کہوٹہ کے نوجوان راجہ شاہ زیب کی ڈیڈ ھ باڈی کل بروز جمعہ پاکستان پہنچے گئی، حادثے کی اطلاع سے نوجوان کے لواحقین اور عزیزو اقارب غم سے نڈھال ہیں،تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل دکھالی کے گاوں کلاہنہ راجگان کے رہائشی چیئرمین زکوۃ کمیٹی راجہ غلام مصطفی کا پوتا، راجہ شکیل کا بیٹا اور سابق کونسلر یوسی دکھالی موضع کلاہنہ راجہ فیصل محمود کا بھانجا شاہ زیب جنجوعہ جو گذشتہ ہفتے لیبیا کشتی حادثے میں وفات پاگیا تھا اس کی ڈیڈ ھ باڈی کی واپسی کے انتظامات کر لیے گئے ہیں کل بروزجمعہ کو پاکستان لائی جائے گی جبکہ نماز جنازہ انکے آبائی قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button