DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: The project completed three months ago at a cost of 76.200 million, a part of the road at Dhamali was damaged due to the use of poor materials.

تین ماہ قبل 76.200ملین لاگت سے مکمل کیا گیا منصوباناقص میٹریل استعمال کرنے پر دھمالی کے مقام پر روڈ کا ایک حصہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،مارچ,2023)— سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے 2022/23حکومت پنجاب کے منصوبے تعمیر و بہتری سٹرک ڈھانڈی ماہلی تا ستھوانی 5.25کلومیٹر کارپٹ روڈ جسے تین ماہ قبل 76.200ملین لاگت سے مکمل کیا گیا تھا ناقص میٹریل استعمال کرنے پر دھمالی کے مقام پر روڈ کا ایک حصہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے جبکہ ماہلی روڈ پر قائم بھٹہ خشت کے قریب کارپٹ روڈ کے اطراف میں تعمیر کئے گئے شولڈر پر نصب بجلی کا کھمبا سائیڈ کی دیوار گرنے سے کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔پی ٹی آئی کے مقامی رہنما و سابق کونسلر چوہدری محمد شفیق اور چوہدری محمد پرویز نے بتایا کہ ستھوانی کے مقام پر تعمیر کئے گئے کنکریٹ شولڈرز میں بھی ناقص میٹریل استعمال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے شولڈرز مختلف جگہوں سے اکھڑنا شروع ہو گئے ہیں۔انہوں نے محکمہ شاہرات پنجاب کے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے اور متاثرہ حصوں کی فوری مرمت اور بجلی کے خطرناک کھمبے کو فوری طور پر یہاں سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے

Kallar Syeddan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 09, March 2023)- The annual development program for 2022/23 of the Government of Punjab is the construction and improvement project of Mahli to Sathwani 5.25 km carpet road which was completed three months ago at a cost of 76.200 million. A part of the road at Dhamali has been damaged due to the use of poor materials, while the side wall of an electric pole installed on the shoulder of the carpet road near Mahli road near klin has collapsed. It can cause a major accident at any time. PTI local leaders and former councilors Chaudhry Muhammad Shafiq and Chaudhry Muhammad Pervaiz said that the concrete shoulders constructed at Sathwani have also used poor material. Due to this, the shoulders have started falling from different places. They have demanded immediate notice from the higher officials of the Punjab Road Department and immediate repair of the affected parts and immediate removal of the dangerous electric poles from here.

چوآخالصہ/امریکہ میں مقیم راجہ نوروز علی کے فرزند راجہ حسنین علی کی شادی ثروت فاطمہ سے سرانجام دی

The wedding of Raja Noroz Ali of the USA and Choa Khalsa celebrated

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،مارچ,2023)—چوآخالصہ/امریکہ میں مقیم راجہ نوروز علی کے فرزند راجہ حسنین علی کی شادی ثروت فاطمہ سے سرانجام دی دعوت ولیمہ کی تقریب وائٹ روز مارکی بحریہ ٹاؤن فیز 7 راولپنڈی میں ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے چیئرمین سابق سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق،راجہ محمد فیاض،راجہ ظفراقبال بگھاروی،راجہ عامر مظہر،سید عدنان نقوی،بریگیڈیئر اکرام،راجہ کامران کیانی،شیخ محمد حنیف،شیخ نصیر علی،قاضی سہیل افتخار،راجہ شیر افگن،راجہ غضنفر علی،راجہ محمد بشارت،راجہ حبیب الرحمان،حمزہ علی،شیخ مستحسن علی،شیخ ساجد علی،سائیں لیاقت،مقصود علی،طاہر محمود بھٹی،راجہ طارق امجد،وقار پرویز کیانی،شوکت علی،راجہ محمد سلیم،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی،دعوت ولیمہ کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں شریک لوگوں کی بڑی تعداد کا تعلق برطانیہ اور امریکہ سے تھا جو اسی خاص مقصد کے لیئے پاکستان آئے تھے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں

Chairman Tehreek-e-Insaf Imran Khan is ruling the hearts of the people

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،مارچ,2023)— پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے سینئر نائب صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ بزدل حکمران عمران خان سے اتنے خوف زدہ ہیں کہ انہوں نے جھوٹے مقدمات کی بھرمار کر دی ہے۔عمران عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں ان کی گرفتاری کوئی تر نوالہ نہیں۔عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر بن چکے ہیں،حکومت کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔انہوں نے یہاں مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں،حکمرانوں کو خواب میں بھی عمران خان نظر آ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن عمران خان کا ہے،آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن کا صفایا ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت کی شکل میں مراعات یافتہ طبقہ اور سیاسی مفاد پرست گروہ ملک و ملت کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔چیئرمین عمران خان کی جدوجہد کا ایک ہی مقصد ہے کہ ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کرائے جائیں،پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے اس مشکل حالات سے نکلنے کا واحد حل منصفانہ انتخابات ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت چند ملین ڈالرز کے حصول کیلئے اپنی عوام پر ڈراؤن کے ذریعے بمباری روزانہ کی بنیاد پر کر رہی ہے جبکہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے ابھی تک کوئی منصوبہ بندی تیار نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ مقدس مہینے کی آمد آمد ہے اور اتحادی سرکار نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے کسی قسم کی کوئی حکمت عملی تیار نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں معیشت تباہ جبکہ مہنگائی نے عوام کے ہوش اڑا دہئے ہیں۔حکمرانوں نے اپنے مفادات کیلئے ملک کا بیڑا غرق کر دیا،دہشت گردی کے بڑھتے واقعات حکومت کی ناکام کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے قومی اسمبلی کو فوری طور پر تحلیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا تا کہ ملک میں ایک ساتھ عام انتخابات کروائے جاسکیں۔

تین منشیات فروشوں سے مجموعی طور پر 20لیٹر دیسی شراب جبکہ ایک شخص سے 800گرم چرس برآمد

A total of 20 liters of country liquor was recovered from three drug dealers while 800 grams of hashish was recovered from one person.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،مارچ,2023)— تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروشوں سے مجموعی طور پر 20لیٹر دیسی شراب جبکہ ایک شخص سے 800 گرم چرس برآمد کر لی۔پولیس نے محمد زبیر سے 07 لیٹر،محمد مہتاب سے 08 لیٹر،محمد اکرام سے 05لیٹر جبکہ محمد اشرف سے 800گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button