DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: TLP’s demonstration against inflation after Friday prayers

ٹی ایل پی کا مہنگائی کے خلاف بعد نماز جمعہ کلرسیداں میں مظاہرہ

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،مارچ,2023)—ٹی ایل پی کا مہنگائی کے خلاف بعد نماز جمعہ کلرسیداں میں مظاہرہ،ٹی ایل پی حلقہ پی پی سات کے امیر مولانا محمد ندیم سیرانی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو ڈاکوؤں چوروں اور نااہلوں کے سہارے نہیں چھوڑ سکتے ہم ریکارڈ مہنگائی کے خلاف عوام کا ساتھ دینے کے لیئے مساجد مدارس اور حجروں سے نکل پڑے ہیں۔ حکمران ہمارے عزم اور حوصلوں سے آگاہ ہیں ہم اگر سڑکوں پر نکل آئے تو حکمرانوں کو اقتدار سے جانا ہو گا۔ہمیں گھی دالوں چاول سبزیات اور اشیائے خوردنی کے لیے دھرنا بھی دینا پڑا تو ہم دیں گے۔ انہوں نے واضع کیا کہ ہم مہنگائی کے کم ہونے تک احتجاج کرکے حکمرانوں کو اپنی موجودگی کا احساس دلاتے رہیں گے۔کلر سٹی کے امیر مفتی زاہد یوسف نے کہا کہ آئی ایم ایف اور حکومت دونوں کا ایجنڈہ عوام دشمن ہے حکومت عوام کا معاشی قتل فوری بند کرے۔راجہ ازرم حمید سیالوی نے کہا کہ ہماری جمہوریت اور نظام میں ہمارے مسائل حل کرنے کی سکت ہی نہیں۔مسائل کا واحد حل ملک میں نظام مصطفے کا نفاذ اور مقام مصطفے کا تحفظ ہے ہم نبی ﷺکی حرمت کے پہرہ دار ہیں اپنے اس نظریئے پر مر مٹیں گے مظاہرین نے کتبے بھی اٹھا رکھے تھے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 04, March 2023) – TLP protest against inflation after Friday prayers, TLP Constituency PP7 Ameer Maulana Muhammad Nadeem Sirani addressed the protesters. He said that the nation cannot be left with the help of bandits, thieves and incompetents. The rulers are aware of our determination and courage if we come out on the streets, the rulers will have to leave the power. He stated that we will continue to make the rulers feel our presence by protesting until the inflation is reduced. Mufti Zahid Yusuf, the emir of Kallar City, said that the agenda of both the IMF and the government is against the people and the government is killing the people economically. Raja Azram Hameed Sialvi said that our democracy and system do not have the power to solve our problems. The only solution to the problems is the implementation of the Mustafa system in the country and the protection of the place of Mustafa. We are the guardians of the sanctity of the Prophet. The protestors were also carrying placards.

گورنمنٹ کالج برائے خواتین کلر سیداں میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب

A function organized in connection with plantation drive at Government College for Women, Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،مارچ,2023)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ نیازی نے کہا ہے کہ شجر کاری نہ صرف صدقہ جاریہ ہے بلکہ ماحول کو آلودہ ہونے سے بچانے کا بھی سب سے سستا ذریعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین کلر سیداں میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ سے پاکستان سب سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔قدرتی آفات حادثات اور سیلاب بھی اسی موسمی تغیرات کا نتیجہ ہیں گزشتہ برس پاکستان میں آنے والے سیلاب سے سوا تین کروڑ لوگ بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں حکومت اور نجی ادارے آج بھی ان کی بحالی کے لیئے کوشاں ہیں لہذہ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کا ہر ذمہ دار شہری اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائے۔تقریب سے چیف آفیسر صاحبزادہ عمران اختر،سیدہ ساجدہ،ڈی ای او داؤد کیانی،شاہد لیاقت،ایس ڈی او فاریسٹ تنویر شہزاد،شہزاد اکبر بٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔پرنسپل کالج مسز شگفتہ حفیظ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف کالج میں شجرکاری مہم شروع کی گئی بلکہ اس کے ذریعے شجرکاری کی اہمیت و افادیت پر مبنی پیغام بھی طالبات کے ذریعے ہر گھر میں پہنچا یا گیاتمام مہمانان گرامی نے پرنسپل مسز شگفتہ حفیظ اور سٹاف کے ہمراہ پودے لگائے اور دعا کی۔

فری آئی کیمپ آج بروز ہفتہ ڈھوک گلی منیاندہ میں لگایا جا رھاہے

Free Eye Camp is being organized today on Saturday in Dhok Gali Manianda

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،مارچ,2023)—دو روزہ فری آئی کیمپ آج بروز ہفتہ ڈھوک گلی منیاندہ میں لگایا جا رھاہے جس کا اہتمام سمندر پار پاکستانی چوہدری محمد یونس منہاس نے اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لیئے کیا ہے جس میں نہ صرف آنکھوں کے فری آپریشن ہوں گے بلکہ مریضوں کو گھر منتقلی کی بھی سہولت مہیا کی جائے گی اس کے علاؤہ ہیپاٹائیٹس شوگر بلڈ پریشر کے ٹیسٹ بھی مفت ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما صداقت علی عباسی نے تو رضاکارانہ طور پر گرفتاری پیش کی

PTI leader Sadaqat Ali Abbasi voluntarily submitted to arrest

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،مارچ,2023)—پی ٹی آئی کے رہنما صداقت علی عباسی نے تو رضاکارانہ طور پر گرفتاری پیش کی تھی اور انتظامیہ نے انہیں ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور سرگودھا منتقل کردیا تھا وہ جیل کے اندر تھے تو باہر ان کے ساتھی محمد قدیر عباسی،عاقب علی،راجہ ارسلان وینس،احسن بٹ و دیگر ہر روز ان سے اظہار یکجہتی کرنے یہاں سے شاہ پور کا طویل سفر کرتے رہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے سوہاوہ پریس کلب کے صدر فیصل کیانی کو حساس ادارے کا افسر بن کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی بھرپور مذمت

Threats to Faisal Kiyani President press club Sohawa deplored

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،مارچ,2023)—پریس کلب کلر سیداں کے صدر اکرام الحق قریشی،مرزا عتیق الرحمان،راجہ محمد سعید،جاوید اقبال،دل نواز فیصل،حافظ کامران حشر،چوہدری اشفاق حسین،پرویز اقبال،شیخ قمر الاسلام اور دیگر نے محکمہ صحت کی جانب سے سوہاوہ پریس کلب کے صدر فیصل کیانی کو حساس ادارے کا افسر بن کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے نگران وزیراعلی پنجاب سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

پاکستان پیپلز پارٹی نے آئندہ عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں قومی اسمبلی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے پارٹی ٹکٹوں کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی

Pakistan People’s Party has invited applications from candidates for party tickets for National Assembly and all Provincial Assemblies across the country for the upcoming general elections.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،مارچ,2023)—پاکستان پیپلز پارٹی نے آئندہ عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں قومی اسمبلی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے پارٹی ٹکٹوں کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ہر درخواست کے ساتھ امیدوار کے شناختی کارڈ کی کاپی، درخواست پر اپنا رابطہ نمبر،قومی اسمبلی کے پارٹی ٹکٹ کے لیے 40,000 روپے اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ کے لیے 30,000 روپے کا بنک ڈرافٹ ہونا ضروری ہے۔ بنک ڈرافٹ کسی بھی بنک سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام بنے گا۔تمام درخواستیں 8 مارچ تک کورئیر کروائیں

Show More

Related Articles

Back to top button