DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Anti-encroachment operation in Neelam Bazaar by Kallar Syedan municipality

بلدیہ کلرسیداں کا نیلم بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،فروری,2023)—بلدیہ کلرسیداں کا نیلم بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن،کارسرکار میں مزاحمت پر تین دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختراور ایم او ریگولیشن رابعہ بصری کی زیر نگرانی مین بازار اور نیلم بازار کلر سیداں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا اور تجاوزات کی زد میں آنے والا سامان بحق سرکار ضبط کر لیا جبکہ اس دوران زاہد،شاہد اور مجید خان نے سرکاری اہلکاروں کیساتھ نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ ضبط کیا جانے والا سامان بھی چھیننے کی کوشش کی۔جس پر کار سرکار میں مداخلت پر تین افراد شاید،شاہد اور مجید خان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 27, February 2023)- The operation against encroachment in Neelam Bazaar of Kallar Syedan municipality, a case has been registered against three shopkeepers for resisting in authorities Under the supervision of Regulation Rabia Basri, an anti-encroachment operation was carried out in Main Bazaar and Neelam Bazaar, Kallar Syedan, and the authorties confiscated the encroached goods. An attempt was also made to take away the confiscated goods, on which a case was registered against three persons Shahid and Majeed Khan for interfering.

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد ظریف راجا کے بھانجے محمد سلمان راجہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

Muhammad Salman Raja, the nephew of PML-N leader Muhammad Zarif Raja, marriage celebration

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،فروری,2023)—مسلم لیگ ن کے رہنما محمد ظریف راجا کے بھانجے محمد سلمان راجہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔دعوت ولیمہ کی تقریب چوآخالصہ کے قریب ڈھوک سنگال میں ہوئی۔جس میں اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے ڈائریکٹر میڈیا فواز الہتھیامی،معروف صحافی طارق عزیز،سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض،محمود شوکت بھٹی کے علاؤہ راجہ ندیم احمد،چوہدری صداقت حسین،راجہ پرویزاختر قادری،ایس پی اسلام آبادراجہ ظہیر ارشد،شاہد گجر،تنویر ناز بھٹی،چوہدری اشتیاق حسین،شیخ حسن سرائیکی،سردار محمد وسیم،پروفیسر ڈاکٹر رفعت اقبال،زین العابدین عباس،حاجی ریاست حسین،چوہدری فیصل حفیظ،چوہدری کامران عزیز،وقاص گجر،راجہ ساجد حسین،چوہدری توقیراسلم،تنویراختر شیرازی،صوبیدار غلام ربانی،ماسٹر خطاب حسین،حاجی طارق تاج،شیخ عظیم اکرم،راجہ سرفراز،راجہ وحید جنجوعہ،راجہ عاصم صدیق،شہزاد مالک مغل،نوید اختر مغل،راجہ افتخار پکھڑال،راجہ اسرار احمد،راجہ محمد افضال،راجہ منظور کیانی، راجہ ظہور کیانی،راجہ محمد عجائب ایڈووکیٹ،راجہ شفیق الحق،سمیر شریف ظریف اور دیگر نے شرکت کی۔

سابق وائس چیئرمین یوسی کنوھا چوہدری شاہد گجر چوآخالصہ کے قریب معروف لیگی محمد ظریف راجا کے بھانجے کی دعوت ولیمہ میں کھانا تناول کرتے ہوئے اچانک طبیعت خراب ہونے پر بیہوش ہو گئے۔

Former Vice-Chairman UC Kanuha Chaudhry Shahid Gujjar fainted at the wedding of the nephew of Muhammad Zarif Raja

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،فروری,2023)—مسلم لیگ ن قانون گو مرکز چوآخالصہ کی پچیس رکنی کمیٹی کے سربراہ سابق وائس چیئرمین یوسی کنوھا چوہدری شاہد گجر چوآخالصہ کے قریب معروف لیگی محمد ظریف راجا کے بھانجے کی دعوت ولیمہ میں کھانا تناول کرتے ہوئے اچانک طبیعت خراب ہونے پر بیہوش ہو گئے۔انہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں کی ایمرجنسی منتقل کیا گیا جہاں ڈیوٹی ڈاکٹر کی فوری توجہ سے شاہد اکبر کی طبیعت سنبھل گئی جہاں ان کا علاج جاری ہے۔سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض،محمود شوکت بھٹی کے علاؤہ راجہ ندیم احمد،چوہدری صداقت حسین،راجہ پرویز اختر قادری،تنویر ناز بھٹی،شاید جمیل عباسی،عاصم صدیق،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری توقیر اسلم اور دیگر ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے اور ان کی طبیعت کی بحالی تک وہاں موجود رہے۔

ہم نے جیل بھرو تحریک کے ذریعے خوف کے بت مسمار کر دیئے ہیں

We have destroyed the idols of fear through Jail Bharo movement

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،فروری,2023)—سابق چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ و رہنما پاکستان تحریک انصاف ہارون کمال ہاشمی کی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نارتھ پنجاب آصف محمود کے ہمراہ شاہ پور جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو، اسیران راولپنڈی رہنما پی ٹی آئی سید زلفی بخاری،سابق ارکان اسمبلی صداقت علی عباسی، فیاض الحسن چوہان، ساجد محمود،میجر لتاسب ستی،اعجاز خان جازی کے علاؤہ راجہ وحید قاسم و دیگر کارکنان سے اظہار یکجتی کیا اور کہا کہ ہم نے جیل بھرو تحریک کے ذریعے خوف کے بت مسمار کر دیئے ہیں۔ ہماری قیادت اور کارکنوں نے نئی سیاسی تاریخ رقم کی ہے ہم ملک میں عوام کے راج کی بحالی کے لیے اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔اس موقع پر قدیر عباسی،عاقب علی،راجہ ارسلان ایڈووکیٹ کے علاؤہ دیگر بھی موجود تھے۔

چوروں نے مسجد سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا

Thieves stole a donation box worth lakhs of rupees from the mosque

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)چوروں نے خانہ خدا کو بھی نہ بخشا،مسجد سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔مسجد پیرکالا کنڈیاری کے امام حافظ نزابت حسین نے پولیس کو درخواست دی کہ عشا کی نماز کے بعد گھر چلے گئے فجر کی ادائیگی کی لیئے مسجد پہنچے تودیکھا کہ مسجد کے اندر موجود دس من سریا،بجلی کی تاریں،ایک عدد سیلنگ فین،میزائل موٹر بمعہ پائپ،واٹر سپلائی کابڑا وال اور دیگر سامان چوری ہو چکا تھا۔کلر سیداں پولیس نے درخواست وصول کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

ایم این اے صداقت علی عباسی ایک بے باک اور نڈر کارکن ہیں

MNA Sadaqat Ali Abbasi is a bold and fearless activist

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،فروری,2023)—پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور صدر ایم سی کلرسیداں سید سیماب حیدر نے کہا ہے کہ ایم این اے صداقت علی عباسی ایک بے باک اور نڈر کارکن ہیں جو ہمیشہ اپنے قائد کی آواز پر سینہ تان کر خود کو ہر چیلنج کے لیے پیش کرتے ہیں۔ایوان بالا ہو یا عوام بالا ہر جگہ پاکستان، عوام اور اپنے حلقے کے لیے پیش پیش رہے۔جیل بھرو تحریک میں صداقت علی عباسی نے ایک بار پھر خود کو پیش کر کے قائد تحریک عمران خان کا سچا سپاہی ہونے کا ثبوت دے دیا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پریس کانفرنس کر کے صداقت علی عباسی کی شخصیت پر کیچڑ اچھالنے والے سب سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک کر ماضی کے اوراق کو پلٹ کر دیکھ لیں ہم کہیں گے تو پھر شکایت ہوگی،کلر سیداں کے لوگ ایسے لوگوں کو ہرگز خوش آمدید نہیں کہتے۔ انھوں نے کہا کہ صداقت علی عباسی نے این اے 57 میں تاریخ کے بڑے پروجیکٹ دلوا کر یہ بھی ثابت کر دیا کہ وہ این اے 57 کے واحد لیڈر ہیں۔ جو عوام کی پسماندگی کو ختم کرنے کے لیے جہاں صحت، تعلیم انفراسٹرکچر جیسے میگا پروجیکٹ لگا سکتے ہیں وہاں ان کی خاطر جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھی جاسکتے ہیں۔ انھوں نے واضع کیا کہ جیل سے رہائی کے بعد صداقت علی عباسی کا کلر سیداں میں فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا۔

سب انسپکٹر محمد عدیل راٹھور کو بطور ایس ایچ او کلر سیداں تعنیات کر دیا گیا

Sub-Inspector Mohammad Adeel Rathore has been posted as SHO Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،فروری,2023)—سیاسی مداخلت پر انڈرٹریننگ سب انسپکٹر محمد عدیل راٹھور کو بطور ایس ایچ او کلر سیداں تعنیات کر دیا گیا ان کی تقرری پیپلز پارٹی کی اعلی شخصیت کی سفارش پر کی گئی ہے موصوف اس سے قبل پولیس چوکی چوکپنڈوری اور قاضیاں بھی تعنیات رہ چکے ہیں۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،فروری,2023)—مسلم لیگ ن کلر سیداں کے سٹی صدر شیخ حسن سرائیکی،چوہدری توقیراسلم،عمران سرور اور قاسم رضا قریشی نے گوجرخان جا کر نوجوان صحافیوں عامر وزیر ملک اور محمد نصیر ملک سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button