DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat Malik Wajahat, head of social media group, shot dead in Bagan Sheikhan

سوشل میڈیا کے گروپ کے سربراہ ملک وجاہت کو بگاں شیخاں میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،فروری,2023)—سوشل میڈیا کے گروپ 222 کے سربراہ ملک وجاہت کو روات کے نواحی گاؤں بگاں شیخاں میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ خاندانی دشمنی بتایا جاتا ہے تھی جمعرات کے روز ملک وجاہت کا دوسرے فریق سے جھگڑا ہوا تھا جس میں یہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

Rawat (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 24, February 2023)- Malik Wajahat, head of social media group 222, was shot dead in Bagan Sheikhan, a village on the outskirts of Rawat. According to initial reports, the incident was a family affair. It was said that on Thursday Malik Wajahat had an altercation with the other party in which he was seriously injured after being shot. He was taken to the hospital where he succumbed to his injuries.

روات کے قریب پولیس مقابلہ میں فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق

A woman was killed in a police encounter on Basali raod

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،فروری,2023)—روات کے قریب پولیس مقابلہ میں فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی،واقعہ روات بسالی روڈ پر بگا شیخاں میں اس وقت پیش آیا جب روات پولیس نے یہاں چھاپہ مار کر ملزم امیرزاد سے 2300 گرام ہیروئین برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا اس دوران کچھ خواتین گھروں سے باہر نکل آئیں جنہوں نے پولیس کی تحویل سے ملزم کو چھڑانے کی کوشش کی۔ اس دوران پولیس پر فائرنگ شروع کردی گئی روات پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی جس کے بعد مقامی لوگوں بڑی تعداد میں جمع کو گئے جنہوں نے نہ صرف مین سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے اسے گاڑیوں کی آمدورفت کے لیئے بند کردیا لوگ پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے بعد ازاں پولیس حکام کی مداخلت پر جاں بحق خاتون کی نعش ہسپتال منتقل کردی گئی۔

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،فروری,2023)—روات کے علاقہ بگا شیخاں میں منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لئے جانے والی پولیس ریڈنگ پارٹی پر منشیات فروشوں کی فائرنگ،منشیات فروشوں کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہو کر دم توڑ گئیں، پولیس کی گاڑی کو بھی فائر لگے،واقعہ پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا نوٹس،ایس ایس پی آپریشنز کو معاملہ کی انکوائری اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا۔پولیس نے سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں دانیال اور امیرزادہ کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیا تھا،پولیس ترجمان نے جاری پریس ریلیز میں کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں، مقدمہ درج کر کے میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا،
اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،

بگا شیخاں میں احتجاج کے باعث سڑک بلاک

Road blocked due to protest in Baga Sheikhan

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،فروری,2023)—روات بگا شیخاں میں احتجاج کے باعث سڑک بلاک کا معاملہ،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مظاہرین سے مذاکرات کامیاب،سڑک ٹریفک کے لئے کھول دی گئی، ایس پی صدر مظاہرہن کو واقعہ کی میرٹ پر تحقیقات اور قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنانے کی یقین دھانی کروا دی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button