DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Four people were injured in a traffic accident on Rawat Kallar road

کلرسیداں کے قریب ٹریفک حادثے میں چار افراد زخمی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،فروری,2023)—کلرسیداں کے قریب ٹریفک حادثے میں چار افراد زخمی ہو گئے،واقعہ دن بارہ بجے روات کلر روڈ پر پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق دو کیری ڈبے تیز رفتاری کے باعث ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 4 مسافر مرتضٰی سکنہ لونی جندراں،کلیم سکنہ نمبل، چوہدری فاروق اور علی اختر سکنہ ل نمبل سکرانہ زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122نے تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا اس موقع پر سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک فوری بحال کردی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 24, February 2023)—Four people were injured in a traffic accident near Kallar Syedan, the incident happened at 12 o’clock on Rawat Kallar Road. According to the details, two carry Suzuki collided due to high speed, as a result of which 4 passengers Murtaza of Looni Jindran, Kaleem of Nambal, Chaudhry Farooq, and Ali Akhtar of Nambal Sakrana were injured. Rescue 1122 shifted all the injured to Tehsil Headquarters Hospital. On this occasion, the city traffic police immediately restored the traffic.

پولیس نے عمران نامی اشتہاری مجرم کو تین سال بعد گرفتار کر کے عدالت پیش کر دیا

The police arrested an criminal named Imran after three years and brought him to court

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،فروری,2023)—کلر سیداں پولیس نے عمران نامی اشتہاری مجرم کو تین سال بعد گرفتار کر کے عدالت پیش کر دیا جسے بعد ازاں عدالت نے پچاس ہزار روپے مالیت کے مچلکے جمع کروانے پر رہا کرنے کا حکم جاری کر د یا۔یاد رہے کہ کلر پولیس نے جولائی 2020 کو رات گئے ملزم کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے قابو کر لیا تھا مگر پھر گھر والوں نے پولیس پر حملہ کرکے ملزم کو چھڑا لیا تھا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کلرسیداں بشارت محمود اعوان نے تحصیل کلرسیداں کے مختلف دیہات میں لگی گندم کا معائنہ کیا

Assistant Director of Agriculture Extension, Kaler Syedan, Basharat Mahmood Awan inspected the wheat grown in different villages of Kallar Syedan Tehsil

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،فروری,2023)—اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کلرسیداں بشارت محمود اعوان نے تحصیل کلرسیداں کے مختلف دیہات میں لگی گندم کا معائنہ کیا۔کئی مقامات پر گندم پر ییلو رسٹ پائی گئی جس پر زمینداران کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر مناسب فنجی سائڈ (نیٹیو۔ ٹلٹ وغیرہ)کا سپرے کریں۔ بروقت سپرے کرنے سے اس بیماری کو فوری کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور زمینداران کو زیادہ یوریا کھاد کے استعمال سے بھی منع کیا کیونکہ یوریا کھاد کا زیادہ استعمال فصل کے گرنے اور سست تیلہ کے حملہ کا سبب بنتا ہے۔

پولیس نے دو منشیات فروشوں کے قبضے سے مجوعی طور پر ایک کلو چھ سو گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے

The police recovered one kilogram six hundred grams of hashish from the possession of two drug dealers and registered separate cases

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،فروری,2023)—کلر سیداں پولیس نے دو منشیات فروشوں کے قبضے سے مجوعی طور پر ایک کلو چھ سو گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ندیم احمد سے 1300جبکہ اکبر علی کے قبضے سے 300گرام چرس برآمد کر لی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button