DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: An important consultation meeting regarding the by-election at Central Public Secretariat Kotli Link Road

ضمنی الیکشن کے حوالے سے مرکزی پبلک سیکرٹریٹ کوٹلی لنک روڈ کہوٹہ میں ایک اہم مشاورتی اجلاس

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15فروری2023)
ضمنی الیکشن کے حوالے سے مرکزی پبلک سیکرٹریٹ کوٹلی لنک روڈ کہوٹہ میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صدر PTI تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے کی اجلاس میں تحصیل یونین کونسلز اور کہوٹہ شہر کی تنظیمی عہدیداران نے بھرپور شرکت کی اجلاس میں سابق ایم این اے صداقت علی عباسی کو دوبارہ پارٹی ٹکٹ جاری ہونے پر تمام عہدیداران نے مبارکباد پیش کی اجلاس میں جیل بھرو تحریک پر بھی مشاورت ہوئی جس پر تمام عہدیداران نے یک زبان ہو کر کہا کہ عمران خان کی جیل بھرو تحریک میں ہم صف اول میں شامل ہوں گے تا کہ چور حکومت کو پتہ چلے کہ پاکستان تحریک انصاف کا کارکن ڈرنے اور جھکنے والا نہیں اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق تحصیل کہوٹہ میں عمران خان کے ویژن کو کامیاب بنایا جائے گا بھرپور طور پر انتخابی مہم میں حصہ لیا جائے گا اور صداقت علی عباسی کو ایک بار ووٹوں کی طاقت سے کامیاب بنا کر اسمبلی میں بھیج کر عمران خان کو مضبوط بنایا جائے گا بہت جلد کہوٹہ میں ورکر کنونشن بھی منعقد کیا جائے گا۔

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 15 February 2023)
Regarding the by-election, an important consultation meeting was held at the Central Public Secretariat, Kotli Link Road, Kahuta, presided over by PTI Tehsil President, Kahuta Raja Waheed Ahmad Khan. All the office bearers congratulated MNA Sadaqat Ali Abbasi on being issued a party ticket again. In the meeting, there was also a consultation on Jail Bharo Movement, on which all the officials unanimously said that we are at the forefront of Imran Khan’s Jail Bharo Movement. We will join so that the thief government will know that Pakistan Tehreek-e-Insaf worker are not ones to be afraid and bow down. Imran Khan will be strengthened by sending Sadaqat Ali Abbasi to the assembly by making him successful once with the power of votes. A worker convention will also be organized in Kahuta very soon.

ویلنٹا ئن ڈے جیسے بہودہ رسومات کی دین اسلام میں کوئی گنجائش نہیں

There is no place in the religion of Islam for extravagant rituals like Valentine’s Day

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15فروری2023)
ویلنٹا ئن ڈے جیسے بہودہ رسومات کی دین اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ہے ویلنٹا ئن ڈے کے ذریعے معاشرے میں مغربی کلچر کی یلغار اوربے حیائی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔مغربی سوچ کے حامل مٹھی بھر افراد معاشرے کو تباہی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔جائزر شتوں میں اظہار محبت سے مذہب نہیں روکتامگرحکومت کو چاہے کہ وہ ایسے تہوار وں کی روک تھام کر یں جس سے نوجوان بے راہ کا شکار ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہارمعروف مذہبی، سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران وحید آف لونہ سیداں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آزا دی کے نا م پر بے راہ روی نو جوا نو ں کے مستقبل کو تا ریک کر نے کے مترادف ہے۔مذمو م سا زش کے تحت مسلما نو ں کی تہذیب کو مٹا نے کیلئے مغربی اقوام کی شر م و حیا سے عاری بے ہو دگی کی یلغا ر جا ری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم معاشرے میں ویلنٹا ئن ڈے کا فروغ اسلا می ثقافت اور معاشرتی اقدار کی تباہی کا سبب، نوجوان نسل کو اخلاقی تباہی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے اسلا می ثقا فت اعلیٰ اخلا ق اور بہترین انسا نی قدرو ں کی آئینہ دار ہے جو معاشرے کو شرا فت اور امن کا پیغا م دیتی ہے حکو مت و انتظا میہ کی بنیا دی ذمہ داری ہے کہ اسلا می قوا نین کا مذ اق اڑانے وا لی غیر شرعی اور غیر اخلا قی سر گر میو ں کی روک تھام کی خاطر سخت لائحہ عمل اپنائے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button