DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Do not be a part of any grouping in NA-57 by-election, Engineer Qamar Islam Raja

این اے 57 کے ضمنی الیکشن میں ابھی کسی گروپ بندی کا حصہ نہ بنیں,انجینئر قمراسلام راجہ

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،فروری,2023)—مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر امیدوار این اے 59 انجینئر قمراسلام راجہ نےاین اے 57(مری کہوٹہ کلر کوٹلی) میں واقع اپنے سابق حلقے پی پی 5 اور موجودہ حلقے پی پی 10 کی یوسیز بھلاکھر سے لے کر بگا شیخاں اور یوسی تخت پڑی تک کے تمام دوستوں اور بھائیوں سے گزارش ہے کہ وہ این اے 57 کے ضمنی الیکشن میں ابھی کسی گروپ بندی کا حصہ نہ بنیں اور میاں نواز شریف کے پرچم تلے اکٹھے رہیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بدقسمتی سے گروہ بندی کی جو صورتحال پیدا ہو گئی ہے وہ انشااللہ جلد حل ہو جائے گی مگر تب تک علاقائی اور برادری کے تعصبات کو فروغ دینے اور تقسیم کے اس عمل کا حصہ نہ بنیں تمام امیدواروں کا تعلق ہماری جماعت سے ہے اور اس لڑائی کا نقصان بھی ہمیں ہی ہونا ہے۔ مجھے پوری امید ہے کہ میری بات کو وزن دینے والے پارٹی کے مخلص دوست اس نزاکت کو سمجھتے ہوئے تب تک اس معاملے میں غیر جانبدار رہیں گے جب تک پارٹی قیادت اس ضمن میں کوئی بہتر فیصلہ نہیں کر لیتی۔ اگر الیکشن ہوئے تو ووٹ کا استعمال تو کرنا ہی ہے مگر قبل از وقت تقسیم بہرحال نقصان دہ ہے۔ ابھی آپ اپنے آپ کو غیر جانبدار رکھیں، کارنر میٹنگز منعقد کروانے یا ان میں شرکت سے اجتناب کریں اور تقسیم کے عمل کا حصہ نہ بنیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 15, February, 2023)- PML-N provincial vice president candidate NA 59 Engineer Qamar Islam Raja told supporters of PML-N constituency PP 5 and NA 57 (Murree, Kahuta Kallar Kotli and all the friends and brothers of the present Constituency PP-10 from UC Bhallakhar to Baga Sheikhan and UC Takht Parri are requested not to be part of any grouping in the by-election of NA-57 and stay under the banner of Mian Nawaz Sharif. He said in a statement that unfortunately the situation of grouping that has arisen will be resolved soon, God willing, but until then, do not be a part of this process of promoting regional and community prejudices and division. I sincerely hope that the sincere friends of the party who give weight to my point will remain neutral in this matter until the party leadership takes a better decision in this regard. If there is an election, the vote must be used, but premature distribution is still harmful. For now, keep yourself neutral, avoid holding or attending corner meetings, and do not be part of the distribution process.

مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی ڈویژنل، ضلعی صدر اور سابق ارکان اسمبلی نے کلرسیداں میں منعقدہ خواتین کے کنونشن سے خطاب

PML-N women’s divisional, district president, and former assembly members addressed the women’s convention held in Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،فروری,2023)—مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی ڈویژنل، ضلعی صدر اور سابق ارکان اسمبلی نے کلرسیداں میں منعقدہ خواتین کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ملکی تعمیر و ترقی کو ہی ریورس نہیں کیا بلکہ معاشرے میں سیاست کو انتقام نفرت گالم گلوچ اور دشمنی میں بدل ڈالا۔ملک کو درپیش مسائل کا حل نوازشریف کی قیادت میں ہی ممکن ہے کنونشن کلرسیداں میں سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ نتار تنویر شیرازی کی رھائشگاہ پرمنعقد ہوا۔ سابق رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی ڈویژنل صدر آسیہ ناز تنولی نے کہا کہ 19 فروری کو راولپنڈی میں دورہ مریم نواز سے ملکی سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے مریم نواز ملک بھر دورے کرکے تنظیم نو اور کارکنوں کو سرگرم کرنے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ خواتین انیس فروری کو راولپنڈی کے کنونشن میں بھرپور شرکت کرکے ثابت کردیں کہ راولپنڈی نوازشریف کے متوالوں کا ہے۔ضلعی صدر سابق رکن قومی اسمبلی نثار تنویر شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لیئے نوازشریف کی منتظر ہے نواز شریف ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکتے ہیں مریم نواز کی جدوجہد رول آف لاء کے لیئے ہے،حلقہ این اے 57 کے امیدوار راجہ ندیم احمد نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان سے اب تک یہاں کے لوگ کہوٹہ اور مری کے امیدواروں کو ووٹ دیتے چلے آ رہے ہیں اس بار مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم نے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے اب ضرورت اس امر کی ہے تین چار ماہ کے لیئے دیگر تحصیلوں اور علاقوں کے لوگ کلرسیداں کے امیدوار کو نمائندگی کا موقع دے کر احساس محرومی کے خاتمہ میں معاونت کریں۔انہوں نے کہا کہ عوام نے صداقت عباسی کو کامیاب کیا ہے انہوں نے مستعفی ہوکر عوامی رائے کو بلڈوز کیا اب ان کا امیدوار بننے کا کوئی جواز نہیں ہے یہ اسمبلی سے بلاوجہ مستعفی ہوئے اور اب پھر امیدوار بنے ہوئے ہیں یہ عوام کے ساتھ بدترین مذاق ہے کلرسیداں اور کہوٹہ کے لوگ اپنی آواز کو موثر بنانے کے لیئے میری حمایت کرکے خدمت کا موقع دیں میں انہیں کبھی مایوس نہیں کروں گا۔

پر امن اور مستحکم معاشرے کا قیام صرف اور صرف انصاف سے ہی ممکن ہے

Establishing a peaceful and stable society is possible only through justice

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،فروری,2023)— ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (کلر سیداں کیمپ) جاوید اقبال سپرا نے کہا ہے کہ پر امن اور مستحکم معاشرے کا قیام صرف اور صرف انصاف سے ہی ممکن ہے جس کیلئے تمام آئینی و قانونی اداروں کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا۔معاشرے کی توانائی اور زندگی کی بنیادانصاف ہوتا ہے،ظلم پر تو معاشرہ قائم رہ سکتا ہے لیکن ناانصافی پر نہیں۔عام آدمی کو اس کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہمارے منشور کا بنیادی نقطہ ہے،سسٹم کو شفاف بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ہمارا کردار بے داغ ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ایون عدل کلر سیداں میں کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سول ججز محمد عابد اعوان،ملک مختار اکبر،صدر بار ملک طاہر امین اعوان اور جنرل سیکرٹری راجہ عابد حسین سمیت وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی۔ایڈیشنل سیشن جج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بار اور بنچ کے مابین گہرے روابط پر یقین رکھتے ہیں اور انہی روابط کی بنیاد پر سائلین کو جلد از جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام میں عدل کو خدائے بزرگ و برتر کی صفت اور ترویج انصاف ایک مذہبی فریضہ سمجھا جاتا ہے اور یہ ایک ناقابل تسخیر قلعہ کی مانند ہے جسے کبھی بھی نہ تو شورش برپا کر کے اسے نقصان پہنچایا جا سکتا ہے اور نہ دشمنوں کی طاقت اس کو مسمار کر سکتی ہے۔

کلر سیداں شہر، مین پنڈی روڈ، گوجر خان روڈ پرناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن

Operation against illegal encroachments on Kallar Syedan Shahr, Main Pindi Road, Gujar Khan Road

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،فروری,2023)—چیف آفیسر عمران اختر کی ہدایت پر میونسپل آفیسر ریگولیشن رابعہ بصری نے ہمراہ انسپکٹر زاہد حیدری و عملہ ایم سی، کلر سیداں شہر، مین پنڈی روڈ، گوجر خان روڈ پرناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جس میں انہوں نے مختلف اسٹال اور ٹھیہ جات اور دوکانداروں کا سامان جو کہ تجاوز کی مد میں پڑا ہوا تھا کو قبضہ میں لے لیا اور خبردار کیا کہ اگر دوبارہ ایسا پایا گیا تو مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور سامان بحق سرکار ضبط کیا جائے گا۔اس دوران میونسپل آفیسر ریگولیشن رابعہ بصری نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد منافع خوروں کو جرمانے بھی کیئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button