DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; On the instructions of Director General Sports Punjab Tariq Qureshi in Rawalpindi district Punjab Talent Hunt Under 16 Olympic Dream Program was launched

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب طارق قریشی کی ہدایت پر راولپنڈی ضلع میں پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ انڈر 16اولمپک ڈریم پروگرام کاآغاز کردیاگیا

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،13,جنوری2023) — ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب طارق قریشی کی ہدایت پر راولپنڈی ضلع میں پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ انڈر 16اولمپک ڈریم پروگرام کاآغاز کردیاگیا۔ اس سلسلےمیں آج کہوٹہ گرلز سک میں ٹرائلز منعقد ہوئے۔مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ سیمل مشتاق۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسرراولپنڈی عبدالوحیدبابر نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحیدعباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ 16 سال سے کم عمربچوں اوربچیوں میں کھیلوں کے قدرتی ٹیلنٹ کوسامنے لانے اوراس میں نکھارپیدا کرنے کیلئے خصوصی پروگرام شروع کیاگیاہے۔جس کیلئے جنوری 16سے یکم فروری تک کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی جائے گی۔بعدازاں منتخب کھلاڑی کہوٹہ کی نمائندگی کرتے ہوے ضلع میں حصہ لیں گے۔ ان میں تحصیل سطح پراتھلیٹکس، جمناسٹک، فٹبال اورمارشل آرٹس، ضلعی سطح پر آرچری، بیڈمنٹن اورٹیبل ٹینس جبکہ ڈویژنل سطح پر ہاکی اورریسلنگ کے ٹرائلز ہونگے۔ رجسٹریشن کرانے والے کھلاڑی ہی ٹرائلز اورمقابلوں میں حصہ لے سکیں گے اورراولپنڈی ڈویژن کی نمائندگی کرینگے۔ منتخب کھلاڑیوں کوپنجاب کی سطح پروظائف بھی دئیے جائیں گے۔انڈر16کھلاڑی اس انتخاب میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے راجہ طاہر،صاعقہ رانی، منظر عباسی، نائلہ سپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے یاسمین اختر، شفقت اللہ نیازی، محمد ساجد شامل تھے۔اس موقع پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ اور بوائز ہائی سکول کہوٹہ میں تحصیل کہوٹہ سے سینکڑوں طلباء و طالبات نے تمام گیمز میں حصہ لیا۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, 13, January 2023) — On the instructions of Director General Sports Punjab Tariq Qureshi in Rawalpindi district Punjab Talent Hunt Under 16 Olympic Dream Program was launched. Trials were held today in Kahuta Girls School in this regard. The guest was Special Assistant Commissioner Kahuta Simal Mushtaq. Divisional Sports Officer Rawalpindi Abdul Wahid Babar District Sports Officer Rawalpindi Shams Tohid Abbasi said that there is no shortage of talent. A special program has been started to bring out the natural talent of sports in boys and girls under the age of 16 and to develop it. For this, the registration of players will be done from January 16 to February 1. Later, the selected players will participate in the district representing Kahuta. . Among them, there will be trials for athletics, gymnastics, football, and martial arts at the tehsil level, archery, badminton, and table tennis at the district level, and trials for hockey and wrestling at the divisional level. Only registered players will be able to participate in trials and competitions and represent Rawalpindi Division. The selected players will also be given scholarships at the Punjab level. Under-16 players in this selection included Raja Tahir, Saiqa Rani, Manzar Abbasi from Education Department, Yasmin Akhtar, Shafqatullah Niazi, and Muhammad Sajid from Naila Support Department. On this occasion, Government Girls High School Hundreds of boys and girls from Tehsil Kahuta participated in all the games.

عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اس لاوارث تحصیل کہوٹہ کے لیے نہ حکومت نہ اپوزیشن

The people are suffering from inflation, and the government and the opposition have abandoned tehsil Kahuta

مٹور (نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18جنوری2023)
شاہد خاقان عباسی کے ضمنی الیکشن میں کہوٹہ کی عوام سے کیے گے وعدے پانی کا بلبلہ ثابت ہوئے،ن لیگ کا وزیر اعظم ہونے کے باجود وفاق سے ایک منصوبہ بھی نہ لاسکے مسلم لیگ ن کے نمائندگان اور مقامی قیادت حلقہ سے غائب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اس لاوارث تحصیل کہوٹہ کے لیے نہ حکومت نہ اپوزیشن سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جنہوں نے ضمنی الیکشن میں راجہ صغیر احمد کو کامیاب کرانے کے لیے ڈھیرے ڈالے تھے عوام سے وعدوں پر وعدے کیے مگر الیکشن کے بعدکہوٹہ کی عوام کو بھول گے پی ٹی آئی والے جلسوں میٹنگوں میں راجہ صغیر کو مخاطب کر کے طعنے دیتے ہیں کہ پی ٹی آئی میں تھے تو روز افتتاح کرتے تھے اب اُن کی وفاق میں حکومت ہے مگر سابق وزیر اعظم کوئی بڑا منصوبہ تو کیا چھوٹا منصوبہ بھی نہ لا سکے جبکہ مقامی قیادت جو الیکشن میں عوام کو سبز باغ دیکھا کر وؤٹ لیتی تھی وہ بھی غائب ہے جبکہ عام ورکر او کارکن مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت منتخب نمائندگان کی کارکردگی سے خفا ہے چار سال عمران نے رگڑا دیا اب پی ڈی ایم کی حکومت کے دور میں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہ وزیروں کی فوج بھرتی کر کے ملکی خزانے کو مزید نقسان پہنچایا جا رہا ہے معشیت کا پیہ جام ہو چکا ہے پاکستان کے ہر لیڈر کے پیسے باہر کے ملکوں میں ہیں کیا کسی اور ملک کے لیڈران نے بھی پاکستان میں مال جمع کیا ایک زرعی ترقی یافتہ ملک آج انڈسٹریز بند ہیں بجلی گیس مہنگی اور ناپید ملک بھکاری پی ڈی ایم نے اپنے کیس ختم کر وانے کے لیے قانون بنا یا اُنکو غریبوں سے کوئی ہمدردی نہیں ان خیالات کا اظہارسروے میں اشرف کیانی، طاہر محمود، طیب جہانگیر،گڈو نے کیا انھوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں میژاق عشیت پر دستخط کریں لوٹی دولت واپس کریں پاکستان کو پاؤں پر کھڑ کرنے کے لیے ہر شخص حصہ ڈالے ریاست مدینہ کی طرف جانا ہوگا سودی نظام کا خاتمہ اللہ کے نظام کو نافذ کرناہوگا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button