DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; A team of Sui Northern Gas raided various houses in Jhumt of UC Sagari

سوئی ناردرن گیس کی ٹیم کے یوسی ساگری کے موضع جھمٹ کے مختلف گھروں میں چھاپے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،جنوری,2023)—سوئی ناردرن گیس کی ٹیم کے یوسی ساگری کے موضع جھمٹ کے مختلف گھروں میں چھاپے مار کر وہاں کمپریشر لگانیوالے صارفین کے گیس میٹر اتار لیئے گے اور ان میں سے بیشتر میٹر مبینہ طور پر بھاری رقم لیکر واپس نصب کر دئیے گے۔ادہر کلرسیداں اور گردونواح میں سوئی گیس مکمل طور پر بند ہے اور جن لوگوں نے کمپریشر لگا رکھے ہیں وہ بھی سوئی گیس سے محروم ہیں یاد رہے کہ گزشتہ چند ایام سے کلرسیداں میں سوئی گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 18, January 2023) – The team of Sui Northern Gas conducted raids in various houses of Mauza Jhamt of UC Sagri and remove the gas meters of the consumers who have installed compressors there. Most of the meters were allegedly installed back with a huge amount of money being taken. Sui gas is completely shut off in Kallar Syedan and its surroundings and those who have installed compressors are also deprived of gas. Remember that for the last few days in Kallar Syedan sui gas supply is completely shut down.

کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں نتائج تاخیر سے جاری کرنے کے خلاف جماعت اسلامی کلرسیداں نے بھی اسلام آباد جا کر پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا

Jamaat-e-Islami Kallar Syedan also went to Islamabad and protested in front of the press club against the delayed release of results in local body elections in Karachi

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،جنوری,2023)—کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں نتائج تاخیر سے جاری کرنے کے خلاف جماعت اسلامی کلرسیداں نے بھی اسلام آباد جا کر پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا امیر جماعت اسلامی کلرسیداں جاوید اقبال،الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد توقیر اعوان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لوگوں نے جماعت اسلامی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے مگر کچھ قوتوں کو یہ عوامی فیصلہ قبول نہیں اور ہماری جیت کو ہار میں بدلنے کی سازشیں اور کوششیں جاری ہیں اور نتائج کے اعلان میں مسلسل تاخیری حربے استعمال کیئے جا رہے ہیں،ایساکرنا عوامی فیصلے کو بلڈوز کرنے کے مترادف سمجھا جائے گا الیکشن کمیشن اپنی شفافیت کو یقینی بنائے۔

سید سیماب حیدر شاہ نقوی عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے

Syed Seemab Haider Shah Naqvi returned home after performing Umrah

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،جنوری,2023)—پی ٹی آئی کلرسٹی کے صدر سید سیماب حیدر شاہ نقوی عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے پی ٹی آئی ٹریڈنگ ونگ ضلع راولپنڈی کے سینئر نائب صدر راجہ طارق سلیم دھمیال اور کلرسٹی کے سیکرٹری اطلاعات حافظ کامران حشر نے ان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔سید سیماب حیدر شاہ نقوی نے کہا کہ ہم سب ایک کشتی کے مسافر ہیں ہماری منزل بھی ایک ہے ہمارا اپنا کوئی ایجنڈہ نہیں ہم سب عمران خان کے دست و بازو ہیں ہماری جدوجہد صرف عمران خان کے ویژن کی کامیابی کے لیئے ہے انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنا داخلی اتحاد برقرار رکھیں اسی میں ان کی کامیابی ہے۔

گمبٹ ریلوے اسٹیشن پر 2 منٹ کے سٹاپ کی منظوری

Sanction of 2 minutes stop at Gumbat railway station

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،جنوری,2023)— ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر کراچی سے براستہ لاہور۔ سیالکوٹ کے درمیان چلنے والی علامہ اقبال ایکسپریس(9UP) اور حویلیاں سے براستہ راولپنڈی، لالہ موسیٰ، جھنگ، کراچی سٹی کے درمیان چلنے والی ہزارہ ایکسپریس (11UP-12DN) کو اندرون سندھ مین لائن 1 پر واقع گمبٹ ریلوے اسٹیشن پر 2 منٹ کے سٹاپ کی منظوری دیدی ہے۔ اس فیصلے پر فوراً عملدرآمد بھی ہوگا۔

ملک طاہر امین اعوان ایڈووکیٹ نے کلر سیداں بار میں ریکارڈ منتقلی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب

Malik Tahir Amin Awan, Advocate, addressed the ceremony held regarding the transfer of records at the Kallar Syedan Bar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،جنوری,2023)—کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر ملک طاہر امین اعوان ایڈووکیٹ نے کلر سیداں بار میں ریکارڈ منتقلی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بنچ اور بار کے مابین گہرے روابط پر یقین رکھتے ہیں اور انہی روابط کی بنیاد پر بنچ اور بار سائلین کو جلد از جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی بنچ کی ذمہ داری ہے جبکہ اس عمل میں عدالت کی معاونت بار کی ذمہ داری میں شامل ہے۔نومنتخب جنرل سیکرٹری عابد حسین ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر منتخب کرنے کیلئے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا اس پر پورا اترنے کا کوشش کرونگا۔ نائب صدر فہیم الدین کیانی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وکلاء اور عدالت لوگوں کو فوری انصاف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔جوائنٹ سیکرٹری ملک رضوان ظہیر ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف ملنا شروع ہو جائے تو عوام کی حالت بہتر ہو سکتی ہے۔تقریب سے سابق صدر یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئیکہا کہ ہمارا گروہ سالہا سال سے کلر بار میں فتحیاب ہوا ہے اسے یاسر بشیر گروپ کہا جاتا ہے جبکہ حقیقت یہ کہ میری اپنی صرف ایک ووٹ ہے میں جو کچھ بھی ہوں یہ ساتھیوں کے اتحاد اور اعتماد کی بدولت ممکن ہوا ہے میری کوشش ہوگی کہ یہ اتحاد آئندہ بھی پوری استقامت کے ساتھ قائم رہے تقرھ۔ سیسابق جنرل سیکرٹری نعمان ظفر بھٹی ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔

گیس ری فلنگ کرنے پر تین عدد دکان مالکان کیخلاف مقدمہ درج

A case has been registered against three shop owners for refilling gas

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،جنوری,2023)—ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر کلر سیداں میں گزشتہ روز ایل پی جی گیس ری فلنگ کے دوران ہونے والے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ سول ڈیفنس آفیسر راولپنڈی سعدیہ حلیم اور اے ایس آئی ناصر کیانی اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور متاثرہ دکانوں کو سر بمہر کر دیا۔محکمہ سول ڈیفنس نے شہر میں گیس سلنڈرز کا کاروبار کرنے والی دکانوں کو بھی چیک کیا اور اس دوران گیس ری فلنگ کرنے پر تین عدد دکان مالکان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے استغاثے تھانے بھیجوا دیئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button