DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: Effective Christmas security arrangements by Rawalpindi Police

راولپنڈی پولیس کے کرسمس کے حوالے سے موثر سیکورٹی انتظامات

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،دسمبر,2022)—راولپنڈی پولیس کے کرسمس کے حوالے سے موثر سیکورٹی انتظامات،راولپنڈی پولیس کے 3200 سے زائد افسران وملازمان فرائض سرانجام دیں گے،گرجا گھروں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے، کرسمس کے موقع پر فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے کرسمس کے حوالے سے موثر سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں،راولپنڈی پولیس کے 3200 سے زائد افسران وملازمان فرائض سرانجام دیں گے،گرجا گھروں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے،سیکورٹی انتظامات کے لیے چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے جائیں گے،
گرجا گھروں میں مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی،ایلیٹ کمانڈوز اورڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں علاقہ میں گشت کے فرائض سرانجام دیں گی،تھانوں کی موبائلز بھی گشت کے فرائض سرانجام دیں گی،سینئر افسران ڈیوٹی پر مامور افسران کووقتاً فوقتاً چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کریں گے، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھاکہ کرسمس کے موقع پر فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

Rawat (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 24, December 2022)- Effective security arrangements of Rawalpindi Police regarding Christmas, more than 3200 officers and employees of Rawalpindi Police will perform duties, foolproof arrangements for the security of churches will be done, fool-proof arrangements will be ensured on the occasion of Christmas, CPO Syed Shahzad Nadeem Bukhari.

روات کے علاقہ سمبل میں والی بال میچ کے دوران لڑائی جھگڑے میں فائرنگ کا واقعہ ایک جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا

One person was killed and another was injured in a shooting incident during a volleyball match in Sambal area of Rawat

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،دسمبر,2022)—روات کے علاقہ سمبل میں والی بال میچ کے دوران لڑائی جھگڑے میں فائرنگ کا واقعہ ایک جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے،ایس پی صدر نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور ایس ایچ او روات کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا،ابتدائی اطلاعات کے مطابق والی بال میچ کے دوران تلخ کلامی پر عابد اور اعجاز نے فائرنگ کر کے جنید کو قتل اور ناصر کو زخمی کر دیا، زخمی کو علاج معالجہ اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے،

 

Show More

Related Articles

Back to top button