DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: The main line of 11,000 KV from Rawat grid station is stolen

روات گرڈ اسٹیشن سے نکلنے والی گیارہ ہزار کیوی کی مین لائن چوری کرلی گئی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،دسمبر,2022)—روات گرڈ اسٹیشن سے نکلنے والی گیارہ ہزار کیوی کی مین لائن چوری کرلی گئی،درجنوں کھمبے کاٹ کرایک ہاؤسنگ کالونی کے لیئے پلاٹ تیار کرلیئے گئے اور کمال ہوشیاری یہ کی گئی کہ مین لائن اکھاڑ کر باقیماندہ لائن کو دوسرے فیڈر اور گرڈ سے منسلک کرکے واقعہ کو ہی دباڈالا گیا۔آئیسکو نے اعلی پیمانے پر واقعہ کی تحقیقات شروع کر رکھی ہے تفصیلات کے مطابق برسوں قبل روات گرڈ اسٹیشن سے مغل کی جانب گیارہ ہزار کے وی کی مین لائن نصب کی گئی تھی جس سے متعلقہ آبادیوں کو بجلی مہیا کی جارہی تھی مگر بعد ازاں ایک ہاؤسنگ اتھارٹی نے وہاں کالونی تعمیر کرنی چاہیئے تو مین لائن کے درجنوں کھمبے اس میں رکاوٹ بن گئے تو پھر آئیسکو سے رجوع کرنے کی بجائے کالونی کی راہ میں حائل گیارہ ہزار کے وی کی لائن کے درجنوں کھمبوں کو نہ صرف کاٹ کر وہاں پلاٹ بنا دیئے گئے بلکہ لائن کو قریب سے گزرتی ایک دوسری لائن سے منسلک کرکے بجلی بحال رکھی گئی مگر اس کے لیئے فیڈر اور گرڈ اسٹیشن تک تبدیل کردیا گیا اور محکمہ برسوں اس سے لاعلم رھا اور حال ہی میں کسی نے آئیسکو کے اعلی حکام تک صورتحال پہنچائی جس پر ڈائریکٹر سطع کی اعلی سطعی انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی۔ادہر ائیسکو کی جانب سے تفتیش شروع ہوتے ہی کاٹے گئے کھمبے آئیسکو کے اسٹور میں جمع کروانے کی کوشش بھی ناکام بنادی گئی اس طرح بااثر مافیا ایک بار پھر اس تحقیقات پر اثرانداز ہونے کے لیئے ہاتھ پاؤں مار رھا ہے۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 23, December 2022)—The main line of 11,000 KV from Rawat grid station was stolen, dozens of poles were cut and plots were prepared for a housing colony, and this was done very cleverly. It was done that the incident was suppressed by removing the main line and connecting the remaining line to the other feeder and grid. IESCO has started a large-scale investigation of the incident. The main line of V was installed from which electricity was being provided to the concerned population, but later a housing authority was built there, then dozens of poles of the main line became an obstacle, then instead of approaching IESCO, the colony Dozens of poles of the 11,000 kV line in the way were not only cut but the line was connected to another line passing nearby, the department remained unaware of it for years and recently someone brought the situation to the top officials of IESCO On which the high-level inquiry committee of Director Sat was established. As soon as the investigation began, the influential mafia once again influenced the investigation.

انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے وکلا ء کو متحد ہونا ہوگا، وکلاء متحد ہو کر کلر بار ایسوسی ایشن کی پہچان بن سکتے ہیں۔

lawyers can unite and become the identity of Kallar Bar Association

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،دسمبر,2022)—پاکستان بار کونسل کے رکن سید قلب حسن شاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے وکلا ء کو متحد ہونا ہوگا، وکلاء متحد ہو کر کلر بار ایسوسی ایشن کی پہچان بن سکتے ہیں۔آئین اور قوانین کی بالادستی اور جمہوریت کے فروغ کیلئے وکلاء کی بڑی خدمات اور قربانیاں ہیں،عوام وکلاء سے انصاف کی حصول اور اپنے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے بڑی توقعات رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر بار ایسوسی ایشن میں منعقدہ تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کلر سیداں بار کے قیام کے حوالے سے کچھ لوگ نہیں چاہتے تھے کہ کلر سیداں بار قائم ہوجبکہ بعض نے اس کے قیام کیخلاف رٹ پٹیشن بھی تیار کر لی تھی۔انہوں نے کہا کہ وکلاء جب ایک ہو کر آواز اٹھائیں گے تو ان کی اہمیت میں اضافہ ہو گا،انہوں نے جنوری کے دوسرے ہفتے میں کلر سیداں بار کے بجٹ میں دو گنا اضافہ کرتے ہوئے دس لاکھ روپے کی گرانٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا اور جون جولائی کے بعد مزید فنڈز دینے کی یقینی دہانی کروائی۔اس موقع پر انہوں نے وکلاء کو یقین دلایا کہ وہ کلر بار کے وکلاء کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنے وسائل استعمال کریں گے۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ بار میں صدارتی امیدوار سید انتخاب حسین شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ پروفیشن میں آتے ہی بہت سی خواہشات انسان کا پیچھا کرتی ہیں اور انہی کو بنیاد بنا کر اگر راستے کا انتخاب کیا جائے تو بہت سے مسائل خود بخود ہی حل ہو جاتے ہیں۔تقریب سے صدر کلر سیداں بار ایسوسی ایشن اطہر احمد خالد کھوکھر ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری نعمان ظفر بھٹی نے بھی خطاب کیا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راولپنڈی (سیکنڈری) شرافت علی بسرا کا دورہ کلرسیداں

District Education Officer Rawalpindi (Secondary) Sharafat Ali Basra visited Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،دسمبر,2022)— ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راولپنڈی (سیکنڈری) شرافت علی بسرا کا دورہ کلرسیداں،انہوں نے گورنمنٹ سیکنڈری سکول کلرسیداں کا تفصیلی دورہ کیا وہ مختلف کلاس رومز میں بھی گئے انہوں نے سکول کے نظم و نسق اور تدریسی کارکردگی پر گہرے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل اور اسٹاف کو مبارکباد دی۔انہوں نے کلرسیداں کی تاریخی عمارت بیدی محل کا بھی دورہ کیا اور اس کے فن تعمیر اور نقش و نگار میں گہری دلچسپی لی اور کہا کہ عمارت کو تاریخی ورثہ قرار دے کر اسے سیاحوں کے لیئے قبل کشش بنایا جا سکتا ہے۔

سید سیماب حیدرشاہ نقوی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیئے سعودی عرب روانہ ہوگئے

Syed Seemab Haider Shah naqvi departs Saudi Arabaia for Umrah

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،دسمبر,2022)—پی ٹی آئی ایم سی کلرسیداں کے صدر سید سیماب حیدرشاہ نقوی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

سابق رکن ضلع کونسل شیخ محمد اکرم کو کلرسیداں میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کی گئی

Namaz e janaza of Sheikh M Akram performed at Kallar sports stadium

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،دسمبر,2022)—بزرگ مسلم لیگی رہنما سابق رکن ضلع کونسل شیخ محمد اکرم کو کلرسیداں میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،چیئرمین آئیسکو انجینئر قمراسلام راجہ،سابق ارکان اسمبلی چوہدری افتخار احمد وارثی،محمود شوکت بھٹی کے علاؤہ مفتی سلیم محمود ربانی،ڈاکٹر محمد عارف قریشی،شیخ ساجد الرحمان،مولانا احسان اللہ چکیالوی،راجہ ازرم حمید سیالوی،محمد اعجاز بٹ، چوہدری ابرار حسین،حافظ سہیل اشرف ملک،محمد زبیر کیانی،راجہ پرویزاختر قادری،راجہ ندیم احمد،چوہدری شفقت محمود،چوہدری صداقت حسین،ملک شیرافگن،تنویر ناز بھٹی،شاہد گجر،چوہدری ضیارب منہاس،چوہدری اخلاق حسین،ملک زبیر احمد،جنید بھٹی،عابد زاہدی،شیخ حسن ریاض،عاطف اعجاز،راجہ ظفرمحمود،قمرایاز،محسن نوید سیٹھی،عاقب علی،سجاد حسین شاہ،ڈاکٹر لاڈلے حسن،ڈاکٹر طارق ریاض،شیخ خورشید احمد،نصیر اختر بھٹی،نوید مغل،چوہدری توقیراسلم،الحاج اسلم بانی،شیخ حسن سرائیکی، شیخ خورشید احمد،چوہدری واصف علی،چوہدری اشتیاق حسین،راجہ احسان کماندریال، تنویر اختر شیرازی،راجہ راحت کیانی،راجہ جاوید کیانی،سردار آصف محمود،راجہ محبوب چوہان،مسعود بھٹی،زین العابدین عباس،حاجی طارق تاج،راجہ شاہد پکھڑال،راجہ افتخار پکھڑال،راجہ طالب پکھڑال،راشد کیانی،مرزا ساجد،اسد الرحمان ایڈووکیٹ،چوہدری تصورحسین،سردار صلاح الدین احمد،صوبیدار غلام ربانی،شیخ ندیم احمد،ماسٹر عبدالمجید،سید مداح حسین شاہ،قاضی زاہد نعیم،شیخ میثم تمار،شہریار کیانی،صوبیدار ظفراقبال بیگ،راجہ شعیب عادل،راجہ محمد ثقلین اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button