DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan police action, 03 accused who killed a vegetable seller a month ago arrested

گوجرخان پولیس کی کاروائی، ایک ماہ قبل سبزی فروش کو قتل کرنے والے 03 ملزمان گرفتار

گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،دسمبر,2022)—گوجرخان پولیس کی کاروائی، ایک ماہ قبل سبزی فروش کو قتل کرنے والے 03 ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ماہ قبل سبزی فروش کو قتل کرنے والے 03 ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں علی قدر، زرین اور وقاص عارف شامل ہیں، ملزمان نے سابقہ رنجش کی بناء پرسبزی فروش محمد شبیر کو اغوء کر کے تشددکا نشانہ بنایا تھا،ملزمان کے تشدد سے محمد شبیر جاں بحق ہو گیا تھا، ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے گوجرخان پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

Gujarkhan (Gujarkhan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 23, December 2022) –  According to the details, Gujar Khan police arrested 03 accused who killed a vegetable seller a month ago, Ali Qadr, Zareen, and Waqas Arif are among the arrested accused. Muhammad Shabbir was killed due to the torture of the accused. On the arrest of the accused, SP Saddar Muhammad Nabil Khokhar commended the Gujar Khan police and said that all legal requirements should be fulfilled to punish the accused.

گوجرخان پولیس کی کاروائی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 03ملزمان گرفتار

Gujar Khan police action, 03 accused involved in motorcycle theft incidents arrested

گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،دسمبر,2022)—گوجرخان پولیس کی کاروائی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 03ملزمان گرفتار، مسروقہ05 موٹر سائیکلز برآمد۔ تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 03ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں سید ولی،افتخار اورعدنان شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ05 موٹر سائیکلز برآمدملزم سید ولی چوری کے مقدمہ میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ملزم کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button