DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Six government high schools of Tehsil Kahuta are upgraded to higher secondary

تحصیل کہوٹہ کے چھ سرکاری ہائی سکولوں کو اپ گریڈ کر کے ہائر سکینڈری کر دیا گیا

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر ،24دسمبر2022)— تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و مستعفیٰ رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی اور چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق مرتضیٰ،ایم پی اے میجر لطاسب ستی، کی کاوش رنگ لائی۔ حلقہ این اے ستاون تحصیل مری، تحصیل کوٹلی ستیاں،تحصیل کلر سیداں اور ساگری سرکل کے لیئے تعلیمی سہولیات میں بڑی اور تاریخی کامیابی حلقہ این اے ستاون کے 32سرکاری سکولوں کو پرائمری سے ایلیمنڑی،ایلیمنٹری سے ہائی جبکہ متعدد ہائی سکولوں کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دے کر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ اپ گریڈ ہونے والے سکولوں میں تحصیل کہوٹہ کے چھ سرکاری ہائی سکولوں کو اپ گریڈ کر کے ہائر سکینڈری جبکہ تحصیل کہوٹہ ایک سکول کو اپ گریڈ کر کے ہائی کا درجہ اور چار سرکاری سکولوں کو تحصیل کہوٹہ میں ایلیمنٹری کا درجہ دے کر مجموعی طور پر گیارہ سرکاری سکولوں کو تحصیل کہوٹہ میں اپ گریڈ کر دیا گیا۔ اس موقع ہر مستعفیٰ ایم این اے صداقت عباسی، چیئرمیں آر ڈی اے طارق مرتضیٰ، ایم پی اے میجر لطاسب ستی نے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس محکمہ تعلیم پنجاب اور محکمہ تعلیم ضلع راولپنڈی کے مشکور ہیں۔ حلقہ این اے ستاون میں اس سے قبل یونیورسٹی کا قیام، ٹیکنیکل کالج کی منظوری اور 6یونیورسٹی کمپسزکی منظوری کے ساتھ ساتھ کئی درجن سکول بھی اپ گریڈ کیئے جا چکے ہیں۔حکومت پنجاب کے سرکاری نوٹیفکیشن نمبر NO.SO(SNE)RAWALPINDHI/2022(SBC))انہوں نے بتایا کہ اپ گریڈ ہونے والے سکولوں میں گورنمنٹ بوائز ہائی بیور، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تحصیل کہوٹہ،گرنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نڑھ مورین، گورنمنٹ ہائی سکول نڑھ تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی،گورنمنٹ ہائی سکول ہوتھلہ تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی، گورنمنٹ ہائی سکول کہوٹہ کو اپ گریڈ کر کے ہائر سیکنڈری کا درجہ دیا گیا۔جبکہ گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکو ل سیری تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی (بیور)، گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول بغلہ تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی، گورنمنٹ پرائمر ی سکول لونہ تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی، گورنمنٹ پرائمری سکول بورہ حیال تحصیل کہوٹہ ضلع راوپنڈی کو ایلیمنٹری کا درجہ دیا گیا۔ جبکہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بورہ حیال کو اپ گریڈ کر کے ہائی کا درجہ دیا گیا۔ اسی طرح گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول عزنہ آباد کلرسیداں، گورنمنٹ پرائمری سکول دو دہلی کلرسیداں کو اپ گریڈ کر کے ایلیمنٹری کا درجہ دیا گیا۔ جبکہ گورنمنٹ گرلز ماڈل سکول سینٹھ
انوالی تحصیل کوٹلی ستیاں کو ایلیمنری گورنمنٹ گرلز کمیونٹی ماڈل سکول بیاہ کوٹلی ستیا ں کو ایلیمنٹری، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بن تحصیل مری
کو ہائر سکینڈری، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سانیوتحصیل مری کو ہائر سکینڈری، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈیرہ خالصہ تحصیل کلرسیداں کو ہائر
سیکنڈری، گورنمنٹ ہائی سکول سروہا کلرسیداں کو ہائر سکنیڈری، گورنمنٹ گرلز ایلیمنڑی سکول موہڑہ بختاں تحصیل کلرسیداں کو ہائی جبکہ گرنمنٹ ماڈل پرائمری سکول پرنڈلہ تحصیل کوٹلی ستیاں کو ایلیمنٹری، گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول بوبڑی تحصیل کوٹلی ستیاں کو ایلیمنٹری، گورنمنٹ کمیونٹی ماڈل سکول کا ترتحصیل مری کو ایلیمنٹری، گورنمنٹ پرائمری سکول ساملی بحرہ مال تحصیل مری کو ایلیمنٹری، گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول بن کوٹل تحصیل مری کو ایلیمنٹری،گورنمنٹ گرلزہائی سکول چنام تحصیل کلرسیداں کو ہائر سیکنڈری، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ڈھنڈا تحصیل کوٹلی ستیاں کو ایلیمنٹری، گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول ہوکڑ اتحصیل مری کو ایلیمنڑی، گورنمنٹ ہائی سکول گلورہا گلی تحصیل مری کو ہائر سیکنڈری، گورنمنٹ پرائمری سکول کیرل تحصیل کوٹلی ستیا ں کو ایلیمنٹری، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول مانگا تحصیل مری کو ہائی اور گورنمنٹ ہائی سکول بیاگہ تحصیل کوٹلی ستیاں کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دے دیا گیا۔

Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, December 24, 2022)- The efforts of Tehreek-e-Insaf central leader and resigned Member of National Assembly Sadaqat Abbasi and Chairman Rawalpindi Development Authority Tariq Murtaza, MPA Major Latasab Sati, have paid off. A great and historic success in educational facilities for Constituency NA 57 Tehsil Murri, Tehsil Kotli Sattian, Tehsil Kallar Syedan, and Sagri Circle, 32 government schools of Constituency NA 57 have been upgraded from primary to elementary, from elementary to high, while many high schools have been given higher secondary status. A notification has been issued. Among the upgraded schools, six government high schools of Tehsil Kahuta are Government Boys High School Bior, Government Boys High School Tehsil Kahuta, Government Girls High School Kahuta, Government Girls High School Narh Morin, and Government High School. Rawalpindi, Government High School Hothla, Government High School Kahota.

دملک کی عوام کو یوٹیلیٹی سٹور وں کا بھکاری بنا دیا

Public are made to beg at utility stores

مٹور ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ ،24دسمبر2022)
حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے سامنے بھکاری بنانے کے بعدملک کی عوام کو یوٹیلیٹی سٹور وں کا بھکاری بنا دیا غریب عوام کشکول اٹھائیں یوٹیلیٹی سٹوروں کے باہر ذلیل و خوار ہونٹ لگے چند کلو آٹا، چینی یا گھی کے لیے صبح سے شام گئے تک لمبی قطاریں حکومت اور انتظامیہ کی کارکردگی اور عوام کے ساتھ مخلصی کا منہ بولتا ثبوت جس طرح ہمارے ملک کے حکمران آئی ایم ایف کے سامنے کشکول اٹھائے کھڑے رہتے ہیں اسی طرح عوام کو بھی یوٹیلیٹی سٹور کے باہر کشکول اٹھا کر کھڑے رہنے پر مجبور کر دیا غریب عوام مہنگائی کے اس عروج کے دور میں جہاں فاقوں کا شکار وہاں چند کلو آٹے، چینی یا گھی کے لیے کھڑے رہتے ہیں کبھی بجلی بند رہتی ہے اور کبھی سسٹم خراب پسماندہ علاقے کے عوام کو کیا معلوم کے ایپ یا نادرہ کے ذریعے کیسے آٹا،گھی، چینی وغیرہ لینی ہے مرد و خواتین بچوں بوڑھوں کی لمبی قطاریں دیکھ کر حکمرانوں اور انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان جہاں اٹھتے ہیں وہی دل خون کے آنسو روتا ہے عوام علاقہ شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ اس بیکار نظام کا خاتمہ کیا جائے یا اسکو بہتر بنایا جائے تا کہ عوام حقیقی معنوں میں مستفید ہوں جبکہ آٹے گھی، چینی کو بلیک کر کے فروخت کرنے کے انکشافات پر انکوائری کی جائے تا کہ عوام کا حق عوام کو ہی مل سکے ایسا نظام ترتیب دیا جائے جس سے ایک تو وافر مقدار میں اشیاء میسر ہوں اور دوسرا ہر یوسی تک پہنچ سکیں تا کہ دور دراز کے لوگ بھی اس سے استفادہ حاصل کریں۔

کہوٹہ کے ادارے کرپشن کا گڑھ بن گے بغیر رشوت دیے اپنا جائز کام بھی کرانا خواب بن گیا

Kahuta’s institutions have become a hotbed of corruption. It has become a dream to do one’s legitimate work without paying bribes

مٹور ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ ،24دسمبر2022)
کہوٹہ کے ادارے کرپشن کا گڑھ بن گے بغیر رشوت دیے اپنا جائز کام بھی کرانا خواب بن گیا جبکہ ملازمین نے سر کاری نے سر کاری گاڑیوں کو اپنی (ذاتی پر اپرٹی) بنا لیا کوئی بھی پوچھنے والا نہیں،ایم سی کہوٹہ کی ایک افسر کو گاڑی ان کو گھر راولپنڈی چھوڑ کر آتی ہے اور پھر صبح ان کو ان کے گھر سے لاتی بھی جبکہ دیگر وفاقی اور صوبائی گاڑیاں اور موٹر سائیکل شام کو اپنے گھروں میں لے جاتے ہیں گھر کا سودا سلف سمیت اپنے بچوں کو بھی سکول لے کر آتے جاتے ہیں اداروں پر کسی قسم کی کوئی بھی گرفت نہیں ہے جبکہ بھتہ خوری،ناجائز منافع خوری، تجاوزات سٹریٹ لائٹس کی بندش کہوٹہ شہریوں کو مضر صحت پانی کی سپلائی چالیس سالہ بوسیدہ واٹر سپلائی کی پائپ لائنز جگہ جگہ سے زخمی جبکہ تجاوزکنندگان سے با اثر شخصیات اور سرکاری اہلکاران کی ملی بھگت سے موبینہ طور رشوت اور بھتہ خوری کی وجہ سے شہر کا نظام درہم برہم ہوگیا۔کئی سالوں سے سستابازار کہوٹہ شہر میں لگائے گئے سٹال ہولڈرز گزشتہ کئیں سالوں سے ماہانہ کرایہ نہ دینے کا انکشاف ہو ا ہے۔ جس کی وجہ سے میونسپل کمیٹی کہوٹہ لاکھوں روپے کا نقصان اور اہلکاروں کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو ٹیکہ لگا یا جا رہا ہے ناہندگان کے خلاف فرضی کاروائیاں کر کے انتظامیہ سرکار کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے بعض دکانداروں نے سستا بازار میں دو دو سال کا کرایہ تک نہ دیا ہے۔ اور دکانیں و سٹال ملی بھگت سے لگائے بیٹھے ہیں عوامی حلقوں نے ڈی سی راولپنڈی سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button