DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; A Man is kidnaped from Mirgala Mangral, Sir sooba shah as kidnappers demand 1 Caror Rps ransom

میرگالہ منگرال سر صوبہ شاہ کے رہائشی 57 سالہ شخص مبینہ طور پر اغواء، اغواء کاروں کا 01 کروڑ تاوان کا مطالبہ کردیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،دسمبر,2022)— 57 سالہ شخص مبینہ طور پر اغواء، اغواء کاروں کا 01 کروڑ تاوان کا مطالبہ کردیا،عدم ادائیگی پر جان سے مارنے کی بھی دھمکی۔مغوی کے بھائی کی مدعیت میں کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔نواحی گاؤں میرگالہ منگرال سر صوبہ شاہ کے رہائشی سلطان محمد داؤد نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ17 دسمبر بروز ہفتہ میرے چھوٹے بھائی چنگیز اختر نے مجھے بتایا کہ وہ خرم ولد ارشاد ساکن ڈھوک مغلاں میرگالہ منگرال کے پاس جارہا ہے ۔جس کی پاس ہماری زمین کا ٹھیکہ ہے۔وہ دن گیارہ بجے گیا اور آج تک واپس نہ آیا ہے اور پھر میرے بھائی کے موبائل سے میرےموبائل پر ایک نامعلوم شخص نے میرے بھائی چنگیز اختر کی بات کروائی،تو اس نے بتایا کہ مجھے اغواء کر لیا گیا ہے۔اور یہ لوگ 01 کروڑ روپیہ تاوان مانگ رہے ہیں،نہیں تو مجھے گولی مارکر جان سے مار دیں گے۔پھر اس کے ساتھ ہی موبائل بند ہوگیا۔جو اب تک بند مل رہا ہے۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغوی کی بازیابی کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔ پولیس کے مطابق مغوی کے موبائل سم سی ڈی آر کے لیے آئی ٹی لیب راولپنڈی پولیس سے معاونت طلب کرلی گئی ہے

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haque Qureshi, 24, December 2022) – A 57-year-old man is allegedly kidnapped, demanded a ransom of 01 crore from the kidnappers, and threatened to kill him in case of non-payment. The brother of the abductor registered a case. Sultan Muhammad Dawood, a resident of rural village Mirgala Mangral, Sir sooba shah, told police that on Saturday, December 17, my younger brother Changaiz Akhtar told me that he was going to see Khurram son of Irshad, a resident of Dhok Mughal, Mirgala Mangal, who has the contract of our land. He left at 11 o’clock and has not returned till today and then an unknown person brought my brother Changaiz Akhtar called on my mobile phone, he said. That I have been kidnapped, And these people are demanding a ransom of 01 crore rupees, otherwise they will shoot me to death. Then along with that, the mobile phone was switched off.  According to the police, assistance has been sought from the IT Lab Rawalpindi Police for the kidnapper’s mobile SIM CDR.

کلر سیداں کے قریب سے 12 بکریاں چوری کر لی گئیں

A Dozen goats stolen from village Paikan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،دسمبر,2022)— کلر سیداں کے قریب سے 12 بکریاں چوری کر لی گئیں۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔محمد محمود سکنہ پیکاں نے پولیس کو بتایا کہ گھر کی گزرواوقات کیلئے میں نے بکریاں پال رکھی تھیں جنہیں گزشتہ روز گھر کے قریب چرنے کیلئے چھوڑ رکھا تھا۔ دن اڑھائی بجے کے قریب جب میں اپنی بکریاں دیکھنے کیلئے گیا تو بکریاں چراگاہ کی جگہ پر موجود نہ تھیں جو تلاش کے باوجود ابھی تک نہ مل سکیں۔بکریوں کی تعداد 12 تھی ان میں قربانی والے جانور بھی شامل تھے جن کی مجموعی مالیت ساڑھے تین لاکھ روپے بنتی ہے۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے

بجلی کی چوری پر بھی قابو پانا اشد ضروری ہے,چیئرمین ائیسکو انجینئر قمراسلام راجہ

It is also very important to control the theft of electricity, Chairman IESCO Engineer Qamar Islam Raja

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،دسمبر,2022)—چیئرمین ائیسکو انجینئر قمراسلام راجہ نے کہا ہے کہ برقی نظام کی بلا تعطل صارفین کو فراہمی اور چوری کا خاتمہ اولین ترجیحات ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرزا ساجد،راجہ ظفرمحمور،مسعود بھٹی اور راجہ پرویز اختر منہاس بھی موجود تھے۔انجینئرقمراسلام راجہ نے کہا کہ بجلی کی چوری پر بھی قابو پانا اشد ضروری ہے اس کی چوری کرنے والے یہ ذہن نشین رکھیں کہ بجلی چوری قومی جرم ہے اس کی چوری میں ملوث لوگ اور ان کے سہولت کار بلاشبہ چور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ائیسکو نے ساگری اور مورگاہ میں نئے آپریشن سب ڈویژن کے فوری قیام کی منظوری دے دی ہے عملے کی تعنیاتی کے ساتھ ہی سب ڈویژنز کو آپریشنل کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گریڈ سترہ کی بھرتی جاری ہے البتہ نچلے عملے کی بھرتی کے لیئے اجازت طلب کی گئی ہے،ائیسکو کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیئے ضروری سٹاف کی بھرتی اشد ضروری ہے

کلربار کے جوائنٹ سیکرٹری عامر بھٹی کی نانی انتقال کرگئیں نمازجنازہ موہڑہ دھیال میں ادا کی گئی

Aamir Bhatti’s maternal grandmother passed away, funeral prayers were offered in Mohra Dhayal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،دسمبر,2022)—کلربار کے جوائنٹ سیکرٹری عامر بھٹی کی نانی انتقال کرگئیں نمازجنازہ موہڑہ دھیال میں ادا کی گئی جس میں امیر جماعت اسلامی جاوید اقبال،پیر ماسٹر محمد افضل،نعمان ظفر بھٹی،راجہ ظفر محمود،راجہ عبدالروؤف،یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ،ماسٹر محمد ظہیر،راجہ اسرار ایڈووکیٹ،عامر محمود بھٹی ایڈووکیٹ،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،مسعود بھٹی،انجم بھٹی،چوہدری الفت حسین،محمد خان،محمد فیصل، راجہ نعمان،صوبیدار غلام ربانی، صوفی سلیمان خان اور دیگر نے شرکت کی

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،دسمبر,2022)—مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ نے کلرسیداں میں بزرگ لیگی رہنما شیخ محمد اکرم کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا

Show More

Related Articles

Back to top button