DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; PDM saved the country from bankruptcy, Engineer Qamar ul Islam Raja

پی ڈی ایم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ,انجینئر قمر الاسلام راجہ

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،نومبر,2022)— مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر سابق رکن پنجاب اسمبلی انجینئر قمر الاسلام راجہ نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں دوست ممالک کو ناراض کیا سی پیک پر کام روک دیا،ملکی تاریخ کا ریکارڈ قرض لیکر لوٹ مار کا بازار گرم رکھا جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی بڑھی اور عام آدمی کے مشکلات پیدا ہوئی۔ پی ڈی ایم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا پاکستان کو کامیاب معیشت کے سفر پر گامزن کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق بلدیہ ممبر چوہدری مشتاق حسین کے بھانجھے کی وفات کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میجر (ر) راجہ طاہر مسلم لیگ ن سٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس بھی موجود تھے۔انجینئر قمر الاسلام راجہ نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی عدم استحکام آیا اور آج میاں شہباز شریف کے اقتدار کی وجہ سے اسلامی ممالک سمیت چین بھی خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا راولپنڈی جلسہ میں اعلان سیف سایئڈ ہیں پنجاب کے پی کے حکومتیں مل کر بھی عوام کو باہر نہ نکال سکی اور سارا پلان بوری طرح ناکام رہا آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن واضح اکثریت سے الیکشن جیتے گی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 28, November 2022)- Vice President of Muslim League-N Punjab, a former member of the Punjab Assembly, Engineer Qamarul Islam Raja said that Imran Khan angered friendly countries during his tenure. But stopped the CPak work, and kept the looting market hot by borrowing, due to which inflation increased in the country and problems of the common man arose. PDM has saved the country from bankruptcy and has set Pakistan on the journey to a successful economy. He expressed these views while talking to the local media after the death of the nephew of former municipality member Chaudhry Mushtaq Hussain. On this occasion, Major (retd) Raja Tahir Muslim League-N City General Secretary Chaudhry Zainul Abbadin Abbas was also present. Qamar ul Islam Raja said that economic instability came due to political instability and today China is happy due to the power of Mian Shahbaz Sharif including Islamic countries. The PK governments could not bring out the people even together and the whole plan failed miserably.

کہوٹہ پہنچے،کہوٹہ کے بعد ایک بہت بڑی ریلی صداقت علی عباسی کی قیادت میں کلرسیداں کے لیئے روانہ ہوئی

A huge rally headed by Sadaqat Ali Abbasi left for Kaler Syedan from Kahuta

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،نومبر,2022)—گزشتہ روز حقیقی آزادی مارچ حلقہ این اے 57،پی پی 6،پی پی 7،پی پی 10 کی ریلیاں ایک ساتھ مری سے شروع ہو کر لہتراڑ(کوٹلی ستیاں) کہوٹہ چوکپنڈوری کلرسیداں اور روات کے راستے راولپنڈی روانہ ہوئیں۔ مری کی ریلی ڈنہ کے مقام سے صبح دس بجے روانہ ہوئی جو پتریاٹہ، چارھان اور بن سے ہوتی ہوئی کرور روڈ پہنچی جہاں سے ریلی کے شرکا بگا کے راستہ لہتراڑ روانہ ہوگئے۔لہتراڑ سے کوٹلی ستیاں کی ٹیم کے ہمراہ ریلی کے شرکا کھڈیوٹ کے راستے کہوٹہ پہنچے،کہوٹہ کے بعد ایک بہت بڑی ریلی صداقت علی عباسی کی قیادت میں کلرسیداں کے لیئے روانہ ہوئی۔کئی کلومیٹر طویل گاڑیوں کو یہ بڑا جلوس شام گئے چوکپنڈوڑی پہنچا جہاں کلر سیداں کے کارکنوں نے حافظ سہیل اشرف ملک،تحصیل صدر یاسر منصور،راجہ عاصم ریاض،عاقب علی،محسن نوید سیٹھی،قمرایاز، راجہ ہارون جنجوعہ اور دیگر نے ان کا انتہائی پرتپاک استقبال کیا اس کے بعد چارتحصیلوں مری،کوٹلی ستیاں،کہوٹہ اور کلرسیداں کا بہت بڑا جلوس نعرے بازی کرتے ہوئے روات کی جانب روانہ ہوگیا۔روات کلرسیداں سڑک پر تاحد نگاہ گاڑیاں اور انسانی سر ہی نظر آ رہے تھے،روات سے پہلے ڈھوک میجر پہنچے پی ٹی آئی پوٹھوہار ٹاؤن کی جانب سے آنے والے شرکا کااستقبال کیا گیا۔جہاں سے فقید المثال ریلی روات کے راستے راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گئی۔1985 کے عام انتخابات کے بعد پہلی بار چاروں تحصیلوں کا ایک ساتھ کوئی بہت بڑا سیاسی اجتماع دیکھنے کو ملا جس میں شریک لوگ بیحد پرعزم تھے۔

کلرسیداں کے کارکنوں نے مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ کے ہزاروں افراد کی ریلی کا کلرسیداں میں بھرپور استقبال

The workers of Kallar Syedan warmly welcomed the rally of thousands of people of Murree Kotli Sattian Kahuta in Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،نومبر,2022)—کلرسیداں کے کارکنوں نے مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ کے ہزاروں افراد کی ریلی کا کلرسیداں میں بھرپور استقبال کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے یہ بات پی ٹی آئی کلرسیداں ایم سی کے صدر سید سیماب حیدر شاہ نقوی نے ایک بیان میں کی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے مری،کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ سے ہزاروں افراد کے آنے والے صداقت علی عباسی کی قیادت میں سیاسی تاریخ کے سب سے بڑے جلوس کا تاریخ ساز استقال کرکے یہ ثابت کردیا کہ کلرسیداں عمران خان کے ٹائیگرز کا شہر ہے ہمارا شہر اورہمارے دیہات کے کارکن ایک صفحہ پر ہیں وہ اپنے قائد عمران خان کی ایک کال پر لبیک کہتے ہوئے گھروں سے نکلنے کو تیار بیٹھے ہیں۔

عمران خان مرکزی حکومت کو تبدیل کرتے کرتے خود پنجاب اور کے پی کے کی حکومتیں بھی چھوڑنے کے اعلان کے ساتھ واپس چلے گئے

Imran Khan came to change government and went back with the announcement of leaving the Punjab and KPK governments

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،نومبر,2022)—جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کے صدر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کہا کہ عمران خان مرکزی حکومت کو تبدیل کرتے کرتے خود پنجاب اور کے پی کے کی حکومتیں بھی چھوڑنے کے اعلان کے ساتھ واپس چلے گئے ان کا لانگ مارچ لونگ مارچ میں بدل گیا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے کے پی کے اور پنجاب میں اپنی حکومتوں کے بل بوتے پر احتجاجی سیاست کی اگر وہ اسلام آباد جاتے تو وہاں معروف حکیم رانا ثنااللہ ان کے موثر علاج کے لیئے ان کے منتظر تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان خود اپنے قائد سے پوچھیں کہ وہ ہر بار انہیں کیوں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر خود پتلی گلی سے نکل جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن جب بھی ہوں عمران خان واپس نہیں آ سکیں گے۔

کلر سیداں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرکے چرس اور شراب برآمد کر لی۔

Police arrested three persons and recovered hashish and liquor

www.pothwar.com

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،نومبر,2022)—کلر سیداں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرکے چرس اور شراب برآمد کر لی۔ مخبر خاص کی اطلاع پر مرید چوک میں ناکہ بندی کرکے جمیل نامی شخص سے 3500گرام چرس برآمد کر لی جبکہ شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے غلام عباس خان کو نشے کی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ادہر اخلاق جہانگیر کے قبضے سے بھی پانچ عدد شراب کی بوتلیں برآمد کرلی گئیں،تینوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیئے گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button