DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; CPO Rawalpindi takes action after elderly mother was tortured and thrown out of the house in Mirgala Sar Sooba Shah by her son

میرگالہ سرصوبہ شاہ میں معمر والدہ کو تشدد کا نشانہ بنانے اور گھر سے نکال باہر کرنے پر بیوہ خاتون فریاد لے کر سی پی او راولپنڈی کے پاس پہنچ گئی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،اگست,2022)—کلرسیداں کے نواحی گاؤں میرگالہ سرصوبہ شاہ میں معمر والدہ کو تشدد کا نشانہ بنانے اور گھر سے نکال باہر کرنے پر بیوہ خاتون فریاد لے کر سی پی او راولپنڈی کے پاس پہنچ گئی۔ سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کا نوٹس،ناخلف بیٹا ناصر قریشی گرفتار۔تفصیلات کے مطابق 65 سالہ بزرگ خاتون بیوہ محمد حنیف قریشی نے سی پی او کے دفتر پیش ہو کر شکایت کی کہ وہ بیوہ خاتون ہے کلر سیداں کے گاؤں میرگالہ سرصوبہ شاہ میں اپنے خاوند مرحوم کے گھر رہتی ہے مگر اسے اس کا بیٹا ناصر قریشی اور اس کی اہلیہ سعدیہ بارہا مرتبہ تشدد کرکے گھر سے نکال چکے ہیں میں اس سے قبل کئی بار اسے معاف بھی کر چکی ہوں مگر اس کی مار دھاڑ اور تشدد کا بدستور شکار ہوں۔ میرا کوئی دوسرا ٹھکانہ نہیں پولیس مجھے تحفظ مہیا کرے جس کے فوری بعد کلرسیداں پولیس نے پیرنٹس پروٹیکشن آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرکے بیوہ کے ناخلف بیٹے ناصر قریشی کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا۔سی پی او راولپنڈی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بیوہ خاتون کی جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے اس کے بیٹے سمیت کوئی اسے مار سکتا ہے نہ ہی گھر سے نکال سکتا ہے۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 14, August 2022)- In village Mirgala Sar Sooba Shah, a village on the outskirts of Kallar Syedan, a widow woman complained to the CPO Rawalpindi for being tortured her son and being thrown out of the house. The son Nasir Qureshi was arrested. According to the details, 65-year-old widow Muhammad Hanif Qureshi came to the CPO’s office and complained that she is a widow in the village of Mirgala, She lives at her late husband’s house, but her son Nasir Qureshi and his wife Sadia have tortured her many times and thrown her out of the house. I am I don’t have any other abode, the police should provide me protection, after which the Kallar Syedan police registered a case under the Parents Protection Ordinance and arrested Nasir Qureshi, the delinquent son of the widow, and detained him in custody. CPO Rawalpindi expressed this determination. It is our responsibility to protect the widow’s life and property, no one including her son can torture her or take her out of the house.

کلرسیداں شہر میں دن دیہاڑے شہری کو 19 ہزار سعودی ریال اور 8ہزار پاکستانی کرنسی سے محروم کردیا گیا

A citizen was deprived of 19,000 Saudi Riyals and 8,000 Pakistani currency during the day in Kallar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،اگست,2022)—کلرسیداں شہر میں دن دیہاڑے شہری کو 19 ہزار سعودی ریال اور 8ہزار پاکستانی کرنسی سے محروم کردیا گیا کلرسیداں پولیس مسلسل بے بس،کلر پولیس کے سوا کوئی دوسرا اب محفوظ نہیں رھا۔تفصیلات کے مطابق گاؤں بناہل کا محمد رشید نامی شخص سعودی کرنسی تبدیل کرانے کلر سیداں آیا تو اندرون شہر دن ساڑھے گیارہ بجے نوشاہی مسجد کے قریب اس کے عقب میں آئے شخص نے اسے روک کر اس سے رقم چھین لی اور خبردار کیا کہ میرا تعلق پولیس سے ہے ہوشیاری دکھانے کی ضرورت نہیں ملزم شہری سے 19ہزار سعودی ریال اور 8ہزار پاکستانی چھین کر رفوچکر یو گیا یہ اس ملزم کی مسلسل پانچویں کاروائی ہے جو سی سی ٹی وی فوٹیج کی موجودگی میں کلرسیداں پولیس کی پہنچ سے دور ہے۔یہ شخص قمیض شلوار پہنتا ہے اور پوٹھوہاری زبان بولتا ہے کبھی یہ کسی معمر شخص کو روک کر اس کے سمندر پار مقیم اس کے بیٹے کا نام لے کر کہتا ہے کہ وہ میرا کلاس فیلو تھا دوست تھا پھر ویران جگہ پر لے جاکر اسے کوٹ لیتا ہے۔

سہوٹ بگیال, راجہ محمد ایوب انتقال کر گئے

Sahot Bagyal, Raja Muhammad Ayub passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،اگست,2022)— سہوٹ بگیال کے سابق کونسلر راجہ علی نقی کے سسر راجہ محمد ایوب انتقال کر گئے نماز جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button