DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Today, the 75th Independence Day will be celebrated with great enthusiasm

آج 75 واں یومِ آزادی بھرپور ملی جذبے کے ساتھ منائے گئی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14اگست2022)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی قوم آج 75 واں یومِ آزادی بھرپور ملی جذبے کے ساتھ منائے گئی پاکستان قائد اعظم کی سیاسی تدبیر اور ان کے پہاڑ جیسے عزم کا زندہ معجزہ ہییہ وطن عزیز ہمیں کسی نے تھالی میں رکھ کر پیش نہیں کیا بلکہ اس کے لیے لاکھوں قربانیا ں دی گئی ہیں لاکھوں ماوں نے اپنے بیٹے،عورتوں نے اپنے خاوند، بھائی اس وطن عزیز کے لیے قربان کیے ہیں انہوں نے کہا کہ قائد کا پیغام اتحاد، یقین اور نظم و ضبط ہمارے عوام کے لیے اقوام عالم میں اپنے صحیح مقام کے حصول کے سفر کا ایک منظم اصول ہے قائداعظم اور ان کی قیادت میں تحریک آزادی میں حصہ لینے والے رفقا کو خراج عقیدت پیش کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ آزاد اور زندہ قومیں اپنا یوم آزادی اس عہد کی تجدید کے ساتھ مناتی ہیں کہ وہ اپنے ملک کو حقیقی معنوں میں ایک فلاحی ریاست بنائیں گے آج کے دن ہم بحیثیت قوم یہ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو بانیان پاکستان کے خوابوں کے مطابق بنائیں گے جہاں بلا رنگ ونسل ومذہب سب کو برابر کے حقوق حاصل ہوں گے اور اس مملکت کو دنیا کی ترقی یافتہ مملکت کی صفت میں شامل کر یں گے۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 14 August 2022)
The well-known political and social figure Raja Intikhab Arabi known as Anti Raja said in a statement that the Pakistani nation today will celebrate the 75th Independence Day with great enthusiasm, Pakistan is a living miracle of the political strategy of the Quaid-e-Azam and his mountain-like determination, millions of sacrifices have been made for it, millions of mothers have sacrificed their sons, women have sacrificed their husbands, brothers for this dear country. He said that the leader’s message is unity, faith and Discipline is an orderly principle for our people in the journey to achieve their rightful place in the world. He paid tribute to Quaid-e-Azam and his comrades who participated in the freedom movement under his leadership.

پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے

The entire nation is with Pakistan Army

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14اگست2022)
معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے دہشتگردوں کو ملک کی زمین بھی قبول نہیں کریگی سانحہ ہیلی کاپٹر،ہر آنکھ اشکبار،قوم سوگوارہے بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے دوران شہید ہونے والے اعلیٰ فوجی افسران کی شہادت قومی نقصان ہے اور انکی شہادت پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور دعائے مغفرت کی دعا کی انہوں نے کہا یہ حادثہ بڑا قومی سانحہ ہے قوم ان بہادر سپوت کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے ملک و عوام کی جان مال کی حفاظت کیلیے اپنی جانوں کو قربان کردیا بلوچستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصان پر بھی گہرے دکھ اظہار کیا ہے جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانی و مال کا نقصان ہوا اور فصلوں، مکانوں وغیرہ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے اس آزمائش کی اس گھڑی میں اللہ کی جانب توجہ دیں اور توبہ استغفار کے ساتھ امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کریں اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحم کریں آمین۔

کہوٹہ انتظامیہ کی غفلت و لاپروائی کی وجہ کہوٹہ شہر کی ہر سڑک پر ریڑھی بانوں کا قبضہ

Due to negligence and carelessness of Kahuta administration, encrouchment is on increase

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14اگست2022)
کہوٹہ انتظامیہ کی غفلت و لاپروائی کی وجہ کہوٹہ شہر کی ہر سڑک پر ریڑھی بانوں کا قبضہ انتظامیہ کا ریڑھی بانوں سے بھتہ لے کر خاموش کردار تفصیلات کے مطابق کہوٹہ بزرگ شہری اشرف کیانی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ کہ کہوٹہ شہر میں حساس اداروں اور مقامی انتظامیہ کی غفلت سے پٹھان گروپ جس میں افغانی اور مجرم بھی موجود ہیں ایک خاص مقصد کے تحت کہوٹہ شہر میں ریڑھیوں کی آڑ میں قبضہ کیا ہوا ہے ان ریڑھی والوں سے روزانہ کی بنیاد پر مقامی انتظامیہ ہزاروں روپے بھتے کی آڑ میں وصول کر رہی ہے اور یہ پٹھان آئے روز مقامی دوکانداروں پر حملے کر کے انہیں زخمی کر دیتے ہیں اور ان ریڑھیوں کی آڑ میں آئے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے شہریوں نے مزید کہا کہ پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ ان پٹھانوں سے ان کی شناخت چیک کی جائے تا کہ پتہ چل سکے کہ ان میں عادی مجرمان کتنے ہیں پچھلے دنوں کہوٹہ میں گاڑیوں کی چوری کی لگاتار وارداتیں ہوئی جس میں یہی پٹھان گروپ ملوث پایا گیا شہریوں نے کمشنر راولپنڈی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق سے اپیل کی ہے کہ کہوٹہ پرامن علاقہ ہے اور اس میں دوسرے صوبوں سے آئے لوگوں کی شناخت چیک کی جائے اور ریڑھیوں کی آڑ میں کہوٹہ شہر میں جو فساد برپا ہے آئے روز لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں ان کا تدارک کیا جائے۔

آزادی بہت بڑی نعمت ہے

Freedom is a great blessing

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14اگست2022)
کہوٹہ محلہ راجگان کے رہائشی نوجوان سماجی شخصیت راجہ غیور اختر جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے پاکستان کی آزادی اللہ تعالی کی نعمتوں میں سے ایک ایسی نعمت عظمی ٰہے جس کے حصول کیلئے انسان کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتاقائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی شب و روز کاوشوں سے آج ہم ایک آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں کسی بھی قوم کیلئے آزادی کا دن کسی بڑی نعمت سے کم نہیں ہوتا،مگر آزادی کی حقیقت اور اہمیت کو وہی سمجھ سکتا ہے،جس نے غلامی کی سی زندگی گزاری ہو جن مسلمانان برصغیر نے آزادی کے اصل مقصد و مفہوم کو سمجھا انہوں نے قائد اعظم کی آواز پر لبیک کہااور اپنے الگ وطن کے حصول کے لیے اغیار کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہو گئیانہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کیلئے لاکھوں مسلمانوں نے جام شہادت نوش کیا کتنی ماوں کے سامنے ان کے بہن بھائی والدین خاندان اور بچے قتل کر دئیے گئے۔ کتنی پاکدامن ماوں بہنوں بیٹیوں نے نہروں اور کنووں میں چھلانگیں لگا کر جانیں قُربان کیں اور پاکستان کی خاطر بھاری قیمت ادا کی لاکھوں بچے یتیم ہوئے جو ساری زندگی اپنے والدین کی شفقت کیلئے ترستے رہیانہوں نے اب ہمیں چاہے کہ اپنے پیارے ملک کو مزید ترقی کے لیے دن رات ایک کر دیں تاکہ ہمارا پیارا ملک کا شمار بھی دنیا کے اعلیٰ ترقی یافتہ ممالک میں ہو سکے۔

Show More

Related Articles

Back to top button