DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Rejecting the ongoing election constituencies of the Election Commission, the decision to challenge them in the Lahore High Court

الیکشن کمیشن کی جاری انتخابی حلقہ بندیوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

Pls not no news will be published tomorrow due to public holidays in Pakistan
کل پاکستان میں عام تعطیل کی وجہ سے کوئی خبر شائع نہیں کی جائے گی۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،اگست,2022)—پاکستان پیپلز پارٹی اور ٹی ایل پی نے کلرسیداں میں الیکشن کمیشن کی جاری انتخابی حلقہ بندیوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے فرزند راجہ خرم پرویز قومی اسمبلی کے حلقہ گوجرخان سے قانون گو حلقہ چوآ خالصہ کو مری سے منسلک کرنے کے فیصلہ کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے چوآخالصہ میں متعدد تعمیراتی کاموں کا آغاز کر رکھا ہے جس کی تکمیل کے لیئے حلقہ کا ایک ہونا ضروری ہے ہم نے نہ صرف کلر دھانگلی کارپٹ روڈ کی تعمیر کے لیئے پنجاب کے بجٹ میں خطیر رقم مختص کروائی بلکہ ہم نے بنیادی مراکز صحت چوآخالصہ،سموٹ کی اپ گریڈیشن اور دیگر پروگروں پر نگاہ مرکوز رکھی ہے۔پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے قانون گو حلقہ چوآ خالصہ کے سات پٹوار سرکل کو گوجرخان کی صوبائی نشست سے منسلک کرنے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ صوبائی نشست میں کلرسیداں کی دو حصوں میں تقسیم اس کی مرکزیت کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔ادہر ٹی ایل پی کے حافظ منصور ظہور لنگڑیال نے بھی چوآ خالصہ کو پی پی آٹھ میں شامل کرنے کے فیصلے کو عدالت عالیہ میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن وضاحت کرے کہ وہ مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ گوجرخان کی بجائے ہمیشہ کلرسیداں تحصیل کو ہی مختلف حلقوں میں منقسم کرنے کے احکامات کیوں صادر کرتا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 09, August 2022)- Pakistan Peoples Party and TLP have decided to challenge the Election Commission’s ongoing delimitation of electoral constituencies in Kallar Syedan in the Lahore High Court. Raja Khurram Parvez, the son of National Assembly Speaker Raja Pervez Ashraf, will challenge the decision of joining the National Assembly Constituency Gujar Khan to Choa Khalsa Constituency with Murree in court. Construction works has started in Choa Khalsa, for the completion of which the constituency must be united. has focused on the basic health centers of Choa Khalsa, the upgradation of Smot and other programs. People’s Party Rawalpindi District President Chaudhry Zaheer Mahmood has rejected the decision to connect seven patwar circles of Choa Khalsa constituency with the provincial seat of Gujarkhan. He said that the division of Kallar Syedan ​​into two parts in the provincial seat is equivalent to ending its centralization. Hafiz Mansoor Zahoor Langriyal of TLP also included Choa Khalsa in PP8. Announcing to challenge the decision in the Supreme Court, he said that the Election Commission should explain why it always issues orders to divide Kallar Syedan tehsil into different constituencies.

محرم الحرام کو چوآخالصہ،پیر گراٹہ سیداں،دھمالی، اور سکوٹ سے جلوس علم برامد ہوئے

Moharram Al Harram processions taken out in Choa Khalsa, Pir Garata Syedan, Dhamali and Skot

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،اگست,2022)—9 محرم الحرام کو چوآخالصہ،پیر گراٹہ سیداں،دھمالی، اور سکوٹ سے جلوس علم برامد ہوئے جو مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منرل پر پہنچ کے اختتام پزیر ہو گئے اس دوران سیکورٹی اداروں نے بھی انتہائی سخت اقدامات کر رکھے تھے جبکہ آج یوم عاشور کو چوآ خالصہ،تریل اور پیر گراٹہ سیداں سے جلوس علم برآمد ہوں گے۔تحصیل کلرسیداں کامرکزی جلوس آج چوآخالصہ میں نکالا جائے گا،صبح دس بجے حاجی صادق حسین کے گھر سے جلوس علم برآمد ہوکر حویلی سید واصف علی شاہ پہنچے گا جہاں سے شبیہ ذوالجناح اور علم برآمدہوں گے شرکا جلوس نوحہ خوانی کرتے ہوئے حیدری چوک پہنچیں گے جہاں علمائے اکرام اور ذاکرین خطاب کریں گے جس کے بعد شرکا جلوس انتہائی سخت سیکورٹی میں زنجیر زنی کرتے ہوئے مین بازار،بنک چوک،سکول روڈ سے ہوتے ہوئے دربار حسینی چوآخالصہ پہنچیں گے جہاں مجلس شام غریباں ہوگی جب کہ دن دو بجے گاؤں تریل سے بھی جلوس علم برآمد ہوگا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قصر فاطمہ تریل میں اختتام پزیر ہو گا جبکہ شام چھ بجے پیر گراٹہ سیداں سے بھی جلوس علم برآمد ہو گا جو امام بارگاہ قصر بنی ہاشم پیر گراٹہ سیداں میں اختتام پزیر ہو گا جبکہ کلرسیداں میں جلوس و مجلس گیارہ محرم الحرام کو ہو گی۔

کربلا کا درس یہی ہے کہ حق کی خاطر جان مال و اولاد کی پرواہ کیے بغیر باطل کے سامنے ڈٹ جانا چاہیے

The lesson of Karbala is that for the sake of truth, one should resist falsehood without caring about one’s life or wealth

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،اگست,2022)—پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے سیکرٹری اطلاعات اظہر محمود بھٹی نے کہا ہے کہ معرکہ کربلا حق و باطل کے درمیان ایک واضح لکیر ہے،حسین علیہ سلام حق اور یزید لعین باطل ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کربلا کا درس یہی ہے کہ حق کی خاطر جان مال و اولاد کی پرواہ کیے بغیر باطل کے سامنے ڈٹ جانا چاہیے۔ حضرت حسین علیہ سلام کی اپنے نانا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین مبین کی خاطر سب کچھ قربان کرنا یہی فلسفہ کربلا ہے۔انہوں نے کہا کہ صبر و برداشت، تحمل و بردباری اور باطل کے سامنے ڈٹ جانا کربلا کے شہداء کا پیغام ہے۔ لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم سنت حسینی کی پیروی کرتے ہوئے حق کا ساتھ دیں اور باطل کے خلاف سینہ سپر ہو جائیں۔

ڈھوک سنگال چوآ خالصہ کے بابو راجہ محمد عجائب کی والدہ محترمہ کی پہلی برسی

Death anniversary observed of late mother of Raja M Ajaib in Dhok Sangal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،اگست,2022)—ڈھوک سنگال چوآ خالصہ کے بابو راجہ محمد عجائب کی والدہ محترمہ کی پہلی برسی کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس سے علامہ محمد سلیمان نقشبندی،حافظ منصور ظہور لنگڑیال،مولانا عاصم شریف نے خطاب کیا۔اس موقع پر محمد ظریف راجا،راجہ ندیم احمد،حاجی راجہ اورنگزیب،امتیاز لنگڑیال،راجہ محمد شبیر،چوہدری تنویر اختر، شیخ حسن سرائیکی،چوہدری توقیر اسلم،راجہ یامین عادل،نمبردار اسد عزیز، بابو منظور حسین کیانی،چوہدری محمد شبیر اور دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،اگست,2022)—معروف کاروباری چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی،نمبردار اسد عزیز،اکرام الحق قریشی نے سہوٹ بگیال جا کر نارتھمپٹن برطانیہ سے آنے والے بھائیوں رشید بھٹی،نصیر بھٹی سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کی اچانک وفات پر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی بھی کی اس موقع پر اخلاق حسین بھٹی بھی موجود تھے

Show More

Related Articles

Back to top button